لاہور(کلچرل رپورٹر)اْبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں ایمن سلیم نے اپنی انسٹا سٹوری پر سالگرہ کے موقع پر اْنہیں ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ’’ سالگرہ پر نیک خواہشات کے اظہار کرنے کے لیے سب کا شکریہ‘‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آرہا کہ ہم ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔ایمن سلیم کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے فنکارہ کو لمبی عمر کی دعائیں بھی دیں۔