ہوائی(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے اوآہُو میں ہالیکالا ایونیو کے علاقے میں کئی مقامی لوگوں نے آسمان میں اُڑتی ہوئی ایک پراسرار نیلی چیز دیکھی جو کچھ دیر بعد سمندر میں جا گری۔لوگوں نے اس کی ویڈیوز بنانے کے علاوہ مقامی پولیس کو بھی مطلع کیا جس پر پولیس نے ہوا بازی کے مرکزی ادارے ’’فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن‘‘ سے بھی رابطہ کیا، لیکن ادارے کی جانب سے اس علاقے میں کسی بھی طیارے کے گرنے کی اطلاع موجود نہیں تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ ’’نیلی اڑن طشتری‘‘ کے عنوان سے شیئر کرائیں۔