لاہور (جنرل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔سپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت ہے ۔ بورڈ نے نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تھیلیم ٹیسٹ میں نوازشریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی،ان کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے ،انہیں علاج کے دوران مکمل آرام کی ضرورت ہے ، نواز شریف کوکم نمک اور کم پروٹین والی خوراک درکارہے ،ان کی کچھ دوائیاں تبدیل اور کچھ تجویز کی ہیں۔دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے تشکیل کردہ 3 میڈیکل بورڈز نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، تمام بورڈز نے نواز شریف کو دل کی تکلیف کی تصدیق اور ہسپتال میں علاج کی سفارش کی، انہیں سروسز ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں امراض قلب کے علاج کی سہولیات ہی نہیں۔
نوازشریف کو دل کے ہسپتال منتقل کیا جائے : میڈیکل بورڈ
هفته 09 فروری 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 09 فروری 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں