اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ان کی ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ویڈیوز بنانے کا ٹاسک سونپ دیاہے ، ویڈیوبنانے کا مقصد گرفتاری کے وقت ملزم کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کا ریکارڈ رکھنا ہے ۔