لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نیلم منیر اور اداکار احسن خان کی نئی فلم ’’چکر‘ کا پوسٹر اور ٹریلیر جاری کردیا گیا فلم کو رواں سال عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم میں اداکار جاوید شیخ، احمد حسن، محمود اسلم، اور نوید رضا سمیت دیگر شامل ہیں اور اس کا میوزک نوید نوشاد نے ترتیب دیا ہے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو اس میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گئی اس فلم کی ریلیز کا شدد سے انتظار ہے فلم میں تمام فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔