آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ نے میزبان نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی راہ ہموار کرلی۔ انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے چار، چار پوائنٹس ہیں اور اگر انگلینڈ گروپ میں سب سے نیچے کی دو ٹیموں پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان روشن ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 47.2 اوورز میں 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ویمنز ورلڈ کپ میں آج ایک میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔