سان فرانسسکو( ویب ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک آپشن کے ذریعے مختلف گروپ اور چیٹنگ گروہ آپ کو اجازت کے بغیر اپنے ساتھ شامل کرلیتے ہیں اور ہر منٹ بعد پیغامات، ویڈیو یا تصاویر کی بھرمار شروع ہوجاتی ہے لیکن اب واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت یہ عمل ناممکن ہوگیا ہے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آپ کو کسی گروپ میں شامل نہیں کرسکے گا۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں نئی پرائیویسی سیٹنگ جاری کی ہے جس کے تحت آپ کے اکاؤنٹ کو کسی ایرے غیرے گروپ میں شامل کرنے کے سے پہلے آپ کی اجازت درکار ہوگی۔ واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی یہ آپشن اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیا ہے ۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ کی بہتات کی وجہ سے انفرادی یوزر نے ان سے اس آپشن کی درخواست کی ہے جس کے بعد کمپنی نے یہ آپشن پیش کیا ہے ۔ اسی لیے ہم اپنے نظام میں ایک آپشن پیش کررہے ہیں جس کے تحت آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کس گروپ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور کسے رد کرتے ہیں۔