کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایڈوانچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے کیلیفورنیا کے بلندو بالاپہاڑوں پر پہنچ گیا ہے ۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے Friedi Khneنامی خطروں کے کھلاڑی نے Yosemiteنامی نیشنل پارک کے 3255میٹر بلند پہاڑ پر ہینڈ سٹینڈ پرفارم کئے ۔اسکے علاوہ پہاڑوں کے درمیان تنی رسی پرچلتے ہوئے ایک پیر پر کھڑے ہونے ، گول گھومنے سمیت ایسے خطرناک کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔