کراچی (92 نیوزرپورٹ) سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن کی تقرری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ٹھن گئی۔پیپلزپارٹی نے اورنگزیب حق کو رکن بنانے پر اعتراض کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سندھ سے ممبر الیکشن کمیشن کیلئے تین نام تجویز کیے ۔ پیپلزپارٹی اورنگزیب حق پر معترض ہو گئی اور عبدالرسول ،میمن یانثار درانی میں سے کسی ایک کو تجویز کرنے پر زور دیا۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے اورنگزیب حق کا سندھ سے رسمی تعلق اور غیرمعروف ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کیلئے وزیراعظم کے تجویز کردہ ناموں پربھی پیپلزپارٹی نے اعتراضات اٹھا دئیے ۔ ان کا موقف ہے بابر یعقوب پی ٹی آئی کے قریبی اور ان کے عزیز ٹکٹ ہولڈر بِھی رہے ہیں۔