کراچی(این این آئی) پی آئی اے کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور مظاہرہ سامنے آیا ہے ، عملے کی غفلت کے باعث لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کا سامان جدہ پہنچ گیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب پرواز پی کے303پر مسافر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگیا، مسافر سیٹ کے سامنے والے پاکٹ میں سامان رکھ کر بھول گیا تھا، ذرائع نے بتایا طیارہ لاہور سے آنے کے بعد بغیر سیکیورٹی چیک کے طیارہ جدہ روانہ کردیا گیا، طیارے کی مکمل جانچ کے بعد پی آئی اے انجینئرنگ ایئرکرافٹ کلیننگ کا عملہ طیارے کی صفائی کرتا ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز عجلت میں جدہ روانہ کردی گئی۔