کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے کہا ہے کہ پیسہ آپ کو کبھی خوشی نہیں دے گا بلکہ یہ آپ کو صرف عارضی سکون فراہم کرے گا۔انسٹاگرام پر زید علی نے اپنے بیٹے ازیان کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کو ایک معنی خیز کیپشن دیا۔زید علی نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پیسہ آپ کی خوشیاں خرید سکتا ہے ، مجھے یاد ہے جب میں 18 سال کا تھا اور میں نے اپنی ڈریم کار خریدی تھی، میں نے سوچا کہ یہ کار مجھے دنیا کا سب سے خوش انسان بنا دے گی، اس کار نے مجھے خوش کیا لیکن صرف چند دنوں کے لئے ۔اْنہوں نے کہا کہ ’اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں اور یادیں بنائیں، یہی وہ لمحات ہوں گے جو آپ کو یاد رہیں گے ۔