کراچی(این این آئی)یوم آزادی کے جشن میں پوری قوم مصروف ہے ، ایسے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کب کسی سے پیچھے رہنے والے ہیں۔ کراچی میں میٹرو پول چوک پر ٹریفک پولیس کے افسر اور اہلکاروں نے قومی ترانوں پر رقص کر کے پاکستان سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ افسران اور اہلکار ٹریفک بھی کنٹرول کرتے رہے اور جشن بھی مناتے رہے ۔ٹریفک اہلکاروں نے ہاتھوں میں قومی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، انہوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی۔ قومی پرچم کے رنگ کی وگ پہنے جھنڈا اٹھائے اہلکار بھی عوام کی توجہ کا مرکزبنا رہا ۔اس موقع پر مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر گزرنے والوں نے رک کر ان اہلکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں ۔