کراچی(92نیوزرپورٹ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے ، ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کراچی انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں صبح سے بجلی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بلدیاتی اور صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کیا ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے رہنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کیا؟ یہاں کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے ؟۔