لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل 7 سے بھی کچھ نئے چہرے مل گئے ۔ ماضی میں حسن علی، شاداب خان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے اسی ٹورنامنٹ سے شہرت حاصل کی۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ سے کئی ایسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔زلمی کے اوپنر محمد حارث ، یونائیٹڈ کے محمد اعظم، سلمان ارشاد شامل ہیں جبکہ ۔ پاکستان سپر لیگ میں ایک جانب نئے کھلاڑی جان دار کارکردگی سے سب کی نظروں میں ہیں ایسے میں سپاٹ فکسنگ کیس میں 18ماہ کی پابندی گزارنے کے بعد ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کی دو سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔