لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل وٹک ٹاکر جنت مرزا کا ایمن خان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دینے پر کرارا جواب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کو کم میک اپ کرنے کے مشورے پر کرارا جواب دے دیا ہے ۔ایک ویڈیو میں جنت مرزا کو پنجابی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’کسی کے گھر کا مسئلہ ہے ، آپ کو کیا حق ہے کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا‘‘۔ویڈیو کے کیپشن میں پڑھا جاسکتا ہے کہ’ ’جب اپنے چہرے پر بہت سے میک اپ اور سرجری کے ساتھ کوئی آپ کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے ‘‘