نیو ہیمپشائر(ویب ڈیسک)یوں تو پولیس سٹیشن اور وہاں موجود اہلکاروں سے ہرعام شخص ڈرتا ہے تاہم امریکا کے پولیس اسٹیشن میں ایک گلہری کی آمد نے کھلبلی مچادی۔یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے پولیس اسٹیشن میں دیکھے گئے جہاں ایک گلہری بن بلائے مہمان کی طرح اسٹیشن میں داخل ہوئی اور اہلکاروں کی ناک میں خوب دم کردیا۔پولیس اہلکاروں نے بن بلائی مہمان گلہری کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن گلہری سٹیشن سے خود ہی بھاگ نکلی۔