لاہور(کلچرل رپورٹر )شوبز انڈسٹری سے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوئرز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان سے اداکار علی سفینہ نے 1 ملین فالوئرز مانگ لیے ،عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر مداحوں کی بے شمار محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکار علی سفینہ ساتھی اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور لکھا کہ’ 1 ملین میرے کوچاہیے رے بابا‘۔ اداکارہ کے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اْنہوں نے ابھی تک 734 پوسٹس شیئر کی ہیں اور 347 انسٹاصارفین کو فالو کیا ہوا ہے ، جن میں اْن کے ساتھی اداکار اور قریبی عزیز واقارب شامل ہیں۔