اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اﷲ اﷲ‘ کرنی چاہیے ، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔ریما خان نے کہاکہ میرا اور جویریہ سے 10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔500 کی دوڑ گیم میں فلم سٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اﷲ اﷲ کرنا چاہیے۔