لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل مصباح ممتاز نے دوسری بار سرجری کرائی ہے جو کامیاب ہوگئی ہے ۔ مصباح ممتاز کو اپنی ناک کی وجہ سے شروع سے ہی کافی تنقید کا سامنا رہا لیکن انہوں نے اپنا کیریئر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی اور بہت تیزی سے فیشن انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق ماڈل نے کچھ عرصہ پہلے بھی سرجری کرائی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی جس کے کچھ عرصہ بعد اب ہونے والی ان کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔ اور اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ بھی لکھا ہے ۔ماڈل کا کہنا ہے میں نے اپنی ناک کو کمزوری بنانے کی بجائے کامیابی حاصل کرنے پر توجہ رکھی۔ لوگوں کا کام تو صرف تنقید کرنا ہے لیکن یہ سرجری نہایت مشکل مرحلہ تھا۔ مصباح ممتاز ہنزہ سے تعلق رکھنے والی واحد ماڈل ہیں جنہوں نے فیشن انڈسٹری میں حیرت انگیز طور پر کامیابی حاصل کی۔