گرم تیل میں پانی پڑ جائے تو: اگر گرم تیل میں پانی کے چھینٹے چلے جائیں تو اس میں فوراایک چٹکی نمک یا میدہ ڈال دینے سے تیل کے چھینٹے اْچھلنا فوراً بند ہو جاتے ہیں۔

چہرے کی جھائیاں دور کریں: کلونجی، مولی کے بیج اور الائچی، تینوں ایک ایک چھٹانک لے کر انگور کے سرکے میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں۔ ایک ماہ کے استعمال سے جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔

کیلے کا کمال: اگر کسی کو قبض کی شکایت رہتی ہوتو وہ چھ سے آٹھ عدد کیلے ایک ساتھ کھالیں، قبض ختم ہوجائے گی۔

مکئی کے آٹے میں ابلے ہوئے آلو مسل کر ملاکر گوندھ لیں۔ مکئی کی روٹی نہ بیلنے میں، نہ ہی پکنے میں ٹوٹے گی اور ذائقہ بھی دوبالا ہو جائے گا۔

بیٹھی آواز اور گلا صاف کریں: ایک لال دانے والا انار لے کر اس میں سے تمام دانے نکال لیں۔ پھر ایک دیگچی میں تین کپ پانی ڈال کر انار کے چھلکے کا چوتھائی حصہ اس میں ڈال کر خوب ابالیں اور پھر چھان کر اس میں سے آدھا کپ لے کر چائے کی طرح پی لیں۔ ایک مرتبہ کے استعمال سے گلا بھی صاف ہو جائے گا اور بیٹھی ہوئی آواز بھی صحیح ہو جائے گی۔

بچوں کے لیے: سردیوں میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے حسب ضرورت سرسوں کا تیل لے کر اس میں اجوائن آدھا چائے کا چمچ، چار جوئے لہسن اور چھ لونگیں ڈال کر خوب پکالیں، اتنا کہ دانے کالے پڑ جائیں۔ اب اس تیل کو بوتل میں محفوظ کرلیں اور سینے پر ٹھنڈ لگ جانے کی شکایت ہوتو اس تیل سے سینے اور پیٹھ پر مالش کریں، بہت جلد آرام آجائے گا۔