آزاد کشمیر کی فوجی و عسکری اعلی خدمات کی حامل دھرتی، جس کے رہنے والوں کی شاندار روایات آج بھی تاریخ میں سہنری حروف میں پڑھنے کو ملتی ہیں اس مردم خیز دھرتی سے جنرل محمد اکبر خان اور جنرل شیر افگن خان جیسے سپوت پیدا کیے یعنی کلری اکبر آباد ضلع بھمبر میں اپنی نوعیت کی پہلی یادگار شہدا ضلع میرپور و ضلع بھمبر کا افتتاح لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز (ہلال امتیاز ملٹری) کمانڈر 10 کور راولپنڈی نے اپنے ہاتھ سے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کلری اکبر آباد کے مقام پر کیا۔ یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب کے میزبان سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اورجی او سی23 ڈویڑن جہلم میجر جنرل انتخاب عالم نے جنرل شاہد امتیاز کا یادگار شہدا پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا۔افتتاح کے بعد 10کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چوق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔یاد گار شہدائکی افتتاحی تقریب آرمی پبلک سکول کلری کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، تقریب میں میجر جنرل خالد سعید، میجر جنرل رحمت جمیل وینس ، بریگیڈیر عرفان ،بریگیڈیر ذکااللہ، میجر جنرل ریٹائرڈ راجہ شاہد پرویز ،کرنل ریٹائرڈ راجہ شاہجہاں، کرنل ریٹائرڈ راجہ افتخار، کرنل ریٹائرڈ فاروق ،سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین ،کمشنر میرپور ڈویڑن چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض،ایس ایس پی میرپور کامران علی مغل ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد محمود جرال،ایس ایس پی بھمبر راجہ اظہر اقبال خان،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،ڈپٹی کمشنر بحالیات راجہ فاروق اکرم خان، ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ خان،ڈی ایف او بھمبر راجہ نعمان اکبر، سابق محتسب آزاد کشمیر مرزا ظفر حسین،قانون دان لیق عامر جرال ،ناصر محمود جرال سابق سینئر بینک افسر ،سابق امیدوار اسمبلی میجر ریٹائرڈ خضر الرحمن،سابق چیئرمین ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی،نمل یونیورسٹی کیمپس میرپور کے ریجنل ڈاہیریکٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر نجیب راجہ، سابق کمشنر راجہ فضل الرحمان،سابق پرنسپل راجہ عبد الرحمن،سابق ایس پی راجہ نصر اللہ خان،سابق صدارتی پریس سیکرٹری راجہ حبیب اللہ خان،ریٹائرڈ اسٹیٹ آفیسر تعلیمی بورڈ ایم ڈی طاہر جرال کو آرڈنیٹر تقریب ، شبیر کنول جرال، فاروق جرال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر میرپور محمد جاوید ملک، ضلع بھمبر اور ضلع میرپور سے پاک آرمی کے شہدا،غازیوں کے خاندانوں،چئیرمین یونین کونسلز ممبران ضلع کونسلز سول سوسائٹی کے عمائدین ،اے پی ایس کے اساتذہ اور معززین علاقہ ضلع میرپور و بھمبر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 10 کور راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے شہداء ،غازیوں اور پاک آرمی کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ہم اپنے شہداء اور ان کے ورثاء کو دل میں بساے رکھتے ہیں خوشی غمی اور ہر اجتماع میں شہدا کے ورثا ہمارے ساتھ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج مجھے یاد گار شہداء کلری اکبر آباد کا افتتاح کر کے بھی بے حد خوشی ہوئی ہے۔ یہ جنرل شیر افگن کا آئیڈیا تھا جس کی آج تکمیل ہوئی ہے۔ جنرل شاہد امتیاز نے کہا کہ یادگار شہدا اس علاقے کی نئی نسل کا پاک فوج کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط کرے گی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات پر کار بند ہیں اور ہم نے اس بات کا عہد کیاکہ پاک آرمی نظریہ پاکستان پر قائم رہتے ہوئے دفاع پاکستان کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ کے لیے یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کی قربانیوں کو پاک فوج بھی تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے جنرل شیر افگن کا اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میجر ریٹائرڈ اظہر نے سرانجام دیئے جبکہ شہدائ￿ کے خاندانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ایس پی راجہ نصر اللہ خان،پروفیسر ارشد جرال والد کرنل عمران شہید ،پروفیسر فضل حسین والد میجر احسان شہید کی راجہ عبدالستار نے اظہار خیال کیا جبکہ ، آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کلری کی مس بشریٰ مجید اور بچیوں نے شہدائ￿ کے بارے میں نظم پیش کی آرمی پبلک سکول و کالج کلری اکبر آباد کے طلبہ نے شہید کا ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے۔ مقررین نے پاک آرمی کی طرف سے آزادکشمیر میں اپنی نوعیت کی اہم اور تاریخی یادگار شہداء قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھتی ہیں ۔ پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔دشمن کے خلاف ہر جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور افسرون نے جثبے ، حوسلے اور بہادری کی ایسی ایسی مثالیں قئم کیں جس کی جنگوں کی تاریخ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ خصوصاََ 1965 کی پا بھارت جنگ میں ہماری بہادر افواج دشمن کے مکارانہ حملے کا ایسا جوب دیا جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا ۔ شہداء کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی،پاکستان کے استحکام،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،مہمانوں کی تواضع کے دوران جنرل شیر افگن نے سنیر آرمی آفیسرز کا شہدا کے ورثا کا اور معززین علاقہ کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، یوں ایک خوبصورت یادگار اور عظیم الشان تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔