پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹم نے طورخم بارڈر پر 150ٹن سے زائد آٹا افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔کسٹم کلکٹریٹ اپریزمنٹ کے عملے نے بدھ کے روز چیکنگ کے دوران 4 ٹرالر ز سے 150ٹن آٹابرآمد کیاجو مکئی کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا ،کسٹم نے آٹا اور ٹرالرز کو قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔