موداسہ(ویب ڈیسک)دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی 18 سالہ لڑکی نیلانشی نے تیسری بار اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی نامی لڑکی نے اس سے قبل 2018ء میں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا جس کے بعد انہوں نے اگلے سال پھر اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔گزشتہ برس اْن کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 2 انچ تھی۔اب تیسری بار سال 2020 میں نیلانشی کے بالوں کی لمبائی6فٹ 7انچ ہونے پر ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔