غلام سجاد

انٹرٹیمنٹ کی دنیا میںجو مقام ہالی وڈ انڈسٹری کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوا۔فلم کی کہانی سے لے کر ڈائریکشن تک اور پروڈکشن سے لے کر سنیما لانچنگ تک ایک ایک سین اور ایک ایک چیز پر اس قدر محنت کی گئی ہوتی ہے کہ فلم دیکھ کر مزا ہی آ جاتا ہے۔ایکشن فلموں میں تو وہ جس قدر پیسا لگاتے ہیں وہ سامنے ہے ہی تاہم لو سٹوریز اور مزاحیہ فلموںمیں بھی ان کی محنت سب کے سامنے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ شاید ہالی وڈ فلمز کو دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں زیادہ ایوارڈز ملتے اور ان کی کمائی بھی زیادہ ہوتی ہے۔باکس آفس اوپننگ ڈے کی کمائی ہو یا پھر سال بھر کی آمدن،ہالی وڈ کا نام سب سے آگے ہوتا ہے۔اب تو ہالی وڈ کی فلموں کا شمار بلین ڈالر کمانے والی فلموں میں ہونے لگا ہے کہ رواں برس ہالی وڈ کی چھے فلموں نے 6بلین ڈالر کی کمائی کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سال ایکشن اور فیچر فلموں کے علاوہ اینی میٹڈ فلموں نے بھی تاریخ رقم کی ہے اور ایک اینی میٹڈ فلم نے تو ان فلموں میں سکہ مانی جانے والی والٹ ڈزنی پکچرز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔آئیے آپ کو 2019میں ہالی وڈ کے باکس آفس پر بننے والے ریکارڈز کی جھلک دکھاتے ہیں۔

٭ رواں برس ’مارول سنیما یونیورس‘ وہ پروڈکشن ہائوس ثابت ہوا جس نے ‘کیپٹن مارول‘فلم ریلیز کر کے 18بلین ڈالر کما کر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔یہی نہیں بلکہ اس پروڈکشن ہائوس نے ایونجرز فلم،آئرن مین تھری،کیپٹن امریکا:سول وار اور بلیک پینتھر جیسی فلمیںریلیز کر کے 7بلین ڈالر سے زیادہ کاگراس  باکس آفس ریکارڈ بنایا۔سپائیڈر مین:فار فرام ہوم نے باکس آفس پر9ملین ڈالر کا گراس بزنس کیا جو کہ مارول پروڈکشن کے ماتھے پر ایک اور ریکارڈ ثابت ہوا۔اس کے علاوہ مارول پروڈکشن ہائوس نے یہ بھی ریکارڈ قائم کیا کہ اس کمپنی نے ایک ہی سال میں تین بلین ڈالر کی کئی  فلمیں ریلیز کیں۔

٭چین فلم انڈسٹری نے رواں سال فروری کے مہینے میں 1.63بلین ڈالر ایک ماہ میں کمائی کر کے ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سال چین کی  سب سے زیادہ ڈومیسٹک کمائی کرنے والی فلم وانڈرنگ ارتھ تھی اور انٹرنیشنل زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’الیٹا:بیٹل اینجل‘ہے۔

٭والٹ ڈزنی اسٹوڈیو نے بھی رواں برس کئی ریکارڈ قائم کیے۔اس پروڈکشن ہائوس نے اس سال پانچ ایسی فلمیں ریلیز کیں جنہوں نے ایک سال کے اندر ہی 1بلین ڈالر سے زیادہ کمائی کر لی۔جبکہ سپائیڈر مین:فارفرام ہوم سونی پکچرز پروڈکشن کی فلم تھی جس نے سب سے زیادہ کمائی کی اور ٹوائے سٹوری4سمیت تین اور اینی میٹڈ فلمیں ریلیز کر کے پکسر پروڈکشن کمپنی کی فلموں نے ایک سال میں 1بلین ڈالر سے زیادہ کمائی کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

٭چین کی فلم ’وانڈرنگ وومن‘ کے کریڈٹ پر یہ ریکارڈ درج ہوا کہ وہ  ریلیز کے پہلے سات دنوں میں349ملین ڈالر کی کمائی کر کے چین کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ۔اس کے علاوہ آئی میکس پر بھی چین کی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی اسی فلم نے کی۔

ویڈیو گیم کی کہانی پر مبنی فلم ’’پوک مین ڈی ٹیکٹو پکاچو‘‘ ڈیبیو پر58 ملین ڈالر کما کر جنوب امریکا کی پہلی زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔’’لارا کرافٹ:ٹومب ریڈر‘‘جو کہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی کے بعد ویڈیو گیم کے موضوع پر یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔

٭ الہ دین نے اس سال بہت زیادہ ریکارڈ سیٹ کیے  ایک تو یہ امریکن میموریل ڈے (امریکہ میں وفاقی چھٹی ہوتی ہے اس دن امریکہ کے فوجیوں کو سلام عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے وطن کی خاطر جانیں قربان کی ہوتی ہیں اور یہ دن ہر سال مئی کی30تاریخ کو منایا جاتا ہے)کے ایک دن بعد ہالی وڈ کی کسی بھی فلم سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی اور اس نے میموریل ڈے کے دوسرے دن اور اپنی ریلیز کے پانچویں دن قریباً12ملین ڈالر کی کمائی کی۔اس کے علاوہ اردن اور یو اے ای میں رمضان کے مہینے میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ثابت ہوئی جس نے سب سے زیادہ کمائی کی اور مڈل ایسٹ میںاب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی بین لاقوامی فلموںمیں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

٭ ٹوائے سٹوری 4  رواں سال جون کے مہینے میں 244ملین ڈالر کی کمائی کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینی میٹڈ فلم بن گئی مگر اس کے دو ماہ بعد یعنی اگست میں’دی لائن کنگ‘ نے246ملین ڈالر کی کمائی کر کے اس فلم کا ریکارڈ توڑ دیا۔لائن کنگ نے اب تک کی ریلیز ہونے والی سبھی اینی میٹڈ فلموں سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

٭ ’’نزہا‘‘وہ پہلی اینی میٹڈ فلم تھی جس نے چین میں سب سے زیادہ  اوپننگ ڈے پر کمائی کی۔اور یہ پہلی نان ہالی وڈ فلم تھی جس نے اوپننگ ڈے پر 91.5ملین ڈالر کی کمائی کی۔اس سے قبل چین میں زیادہ کمائی کرنے والی نان ہالی وڈ فلم ’’سپریٹڈ اوے‘‘تھی جس کا ریکارڈ اس فلم نے توڑا۔ایک ہی مارکیٹ میں 13دنوں میں 400ملین ڈالر کی کمائی کر کے بھی اس نے ریکارڈ قائم کیا جبکہ لائن کنگ نے اتنے پیسے 14دنوں میں کمائے ہیں۔پچھلے پندرہ برسوں میں یہ پہلی نان ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ہے جس نے ایک ہی مارکیٹ سے400 ملین ڈالر کی کمائی کی وگرنہ یہ ریکارڈ ہمیشہ والٹ ڈزنی پکچرز کے پاس ہی رہا ہے۔ 2004میں اتنے پیسے ’’شریک ٹو‘‘نے کمائے تھے اور اب2019میں ’’نزہا‘‘نے کمائے ہیں جو کہ والٹ ڈزنی کا ریکارڈ توڑ گئی ہے۔تاریخ میں یہ پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ہے جس نے ایک ہی مارکیٹ میں700ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

٭ 2019 وہ سال ثابت ہوا جس میں 6 فلموں نے بلین ڈالر کی کمائی کرنے کا سنگ میل عبور کیا جبکہ اس سے قبل 2015اور 2018میں پانچ بلین ڈالر کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔