فارمل وئیر میں اب نئے نئے تجربات تو کئے جاتے ہی ہیں لیکن پرانے ٹرینڈز کو بھی اپنانے سے گریز نہیں کیا جا تا،ہاں مگرپرانے ٹرینڈز کو جدت کا تڑکہ ضرور لگا یا جا تا ہے۔آج کا ڈریس بھی کچھ ایسا ہی ہے۔درمیانے سائز کے میرون کُرتے پر گولڈن تِلے کا کام،ساتھ جامہ وار کا پا جامہ اور ٹشو کا دوپٹہ کو ئی نیا ٹرینڈ نہیں ہے ۔یہ ہماری نانیاں دادئیاں بھی پہنتی رہی ہیں۔لیکن اصل جدت کا تڑکہ اس ڈریس کے کٹس نے لگایا ہے۔اگرآپ کی اماں کا بھی کوئی ایسا جوڑا موجود ہے تو کسی ماہر درزی سے اس کی تراش خراش کروائیں اور کسی فنکشن پر سب سے الگ اورنمایاں نظر آئیں۔