اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے بارے میں کہاہے کہ عمران خان کی حکومت کو 3 ماہ میں دوسری بار اعزاز حاصل ہوا ۔ اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری بار یہ اعزاز حاصل ہوا ،ایسی اہم کانفرنس کی میزبانی کی سعادت حاصل ہوئی ۔کانفرنس میں شریک وزرائے خارجہ کی تصویر شیئر کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن خصوصاًْ دو حضرات جنہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بھجوا رہا ہوں ،خدا پاکستان کا حامی و ناصر ہے ۔علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ تاریخ ساز دن ہے ۔ فرخ حبیب نے کہا 3 ماہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا دوسرا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے ۔وزیر مملکت نے کہا قبل ازیں دسمبر 2021 میں افغانستان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔