Common frontend top

آصف محمود


چمن بارڈر سے لاہور دھماکے تک


ہمارے ایک طرف بھارت ہے جس کے دہشت گردوں کی لاہور دھماکے میں ملوث ہونے کی تمام تفصیلات وزیر داخلہ نے بیان کر دی ہیں اور ہماری دوسری جانب افغانستان ہے جدھر سے چمن میں براہ راست فائرنگ کر کے ہمارے آٹھ شہریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔یہ صورت حال ہر سنجیدہ آدمی کو دعوت فکر دے رہی ہے۔ہم اگر سیاسی الزام و دشنام سے اوپر اٹھ سکیں تو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت تو ہمارا کھلا دشمن ہے۔ اس کے حولے سے کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں ۔اس لیے
جمعرات 15 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

کاش ہم جانور ہوتے؟

منگل 13 دسمبر 2022ء
آصف محمود
حکومت پاکستان نے جانوروں کے حقوق کو نصاب کا حصہ بنانے کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ وطن عزیز میں انسانوں کے حقوق ابھی تک نصاب کا حصہ نہیں بنائے جا سکے۔پاکستان کے آئین میں انسانوں کے حقوق کے لیے ایک پورا باب مختص ہے۔ لیکن یہ حقوق آج تک نصاب میں جگہ نہیں پا سکے۔نصاب میں پڑھائے جانے سے شاید یہ خطرہ ہو کہ اس طرح سے لوگوں کو اپنے حقوق کا پتا نہ چل جائے ۔ پتا چل جائے گا تو پھر وہ حق مانگنا بھی شروع کر دیں گے۔مزید اہتمام یہ کیا گیا ہے
مزید پڑھیے


ہماری جامعات میں تحقیق کیوں نہیں ہوتی؟

هفته 10 دسمبر 2022ء
آصف محمود
مغربی ممالک میں جامعات کے اندر متنوع موضوعات پر تحقیق ہوتی ہے اور ہم آئے روزپڑھتے ہیں کہ فلاں یونیورسٹی میں فلاں موضوع پر تحقیق ہوئی اور یہ اس کے نتائج فکر ہیں۔ حتی کہ پاکستان کے آبی ، معاشی اور سماجی مسائل پر بھی ہمیں غیر ملکی جامعات اور تحقیقی اداروں کی تحقیقات ملتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پاکستانی جامعات کیا کر رہی ہیں؟ یاد نہیں کہ کبھی کسی سنجیدہ موضوع پر کوئی تحقیق قومی بیانیے کا حصہ بنی ہو اور ہمیں معلوم ہوا ہو کہ یہ فلاں یونیورسٹی کے فلاں شعبہ کے طلباء اور اساتذہ کی فکری
مزید پڑھیے


اسمبلیوں کی تحلیل ہو گی یا ’’ تکمیل‘‘؟

جمعه 09 دسمبر 2022ء
آصف محمود
لوگ سوال کر رہے ہیں، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں گی اور میں بیٹھا سوچ رہاہوں تحریک انصاف کب قومی اسمبلی میں واپس جائے گی اور کب اس ایوان کی’ تکمیل‘ ہو گی؟ سیاست اس ملک میں اپنے اخلاقی وجود کا تحفظ کبھی بھی نہیں کر سکی لیکن یہ متاع جس بے رحمی سے تحریک انصاف نے گنوائی ہے اس کاعنوان المیے کے سوا کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ کس قدر غیر معمولی مقبولیت سے خدا نے اس جماعت کو نوازا لیکن اس کی قیادت نے بڑی محنت سے صرف تین چار سالوں میں ہی
مزید پڑھیے


جمعیت علمائے خاندان ؟

منگل 06 دسمبر 2022ء
آصف محمود
جید علماء عشروں کی رفاقت چھوڑ کر الگ ہو رہے ہیں اور اپنے سمدھی جناب غلام علی صاحب کو گورنر بنوا کرکے قائد ملت اسلامیہ گورنر ہائوس میں نماز جمعہ ادا فرما رہے ہیں۔سارے احترام کے باوجود سوال اب یہ ہے کہ قافلہ حق کو اب بھی اسلام کے علماء کی جمعیت ہی لکھا اورپڑھا جائے یا اسے جمعیت علمائے خاندان سمجھا جائے؟ محترم حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمن کے سمدھی ہیں ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اہم منصب کے لیے ان کا انتخاب ہوا ہو۔جن وقتوں میں ایم ایم اے ہوا کرتی تھی جسے ناقدین مُلا ملٹری
مزید پڑھیے



کب تماشا ختم ہو گا؟

هفته 03 دسمبر 2022ء
آصف محمود
ایک طرف عمران خان ہیں جو قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، دوسری جانب مولانا فضل الرحمن ہیں جو انتخابات کو ایک سال موخر کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ان دو انتہائوں کے بیچ ، کوئی ہے جو توازن اور اعتدال کی بات کر سکے ؟ عمران خان کا مسئلہ آئین قانون ا ور جمہوریت نہیں مجروح انا ہے۔ اور مولانا فضل الرحمن کا تازہ موقف بھی کسی آئینی یا پارلیمانی دلیل سے بے نیاز ہے اور صرف اپنے حریف کے ’ کھنے سینکنے ‘ کی ایک کوشش اور ضد میں رانجھا راضی کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ عمران خان کو نظر
مزید پڑھیے


ترکی اور چین کی لوک کہانیاں

جمعرات 01 دسمبر 2022ء
آصف محمود
لوک ورثے کے ایک کونے میں ، کتابوں کا ایک سٹال دیکھا تو خوشگوار حیرت سے قدم وہیں رک گئے۔ وہا ں گلگت بلتستان کی لوک کہانیاں، ترکی کے قدیم قصے اور کہانیاں، چین کی قدیم حکایات اور چینی لوک کہانیوں جیسے مجموعے نظر آئے تو جی خوش ہو گیا۔جاڑے کے دنوں میں لوک کہانیوں کے مجموعے ہاتھ آ جائیں، تو اس سے اچھی چیز کیا ہو سکتی ہے۔ اہلیہ اور بچے اپنی خریداری میں مصروف تھے،میری جیب میں جتنے پیسے تھے، میں نے کتابیں خرید لیں۔کچھ کتابیں وہ تھیں، جو میں نے اپنی مرضی سے خریدیں اور
مزید پڑھیے


لوک ورثہ میلہ

منگل 29 نومبر 2022ء
آصف محمود
جاڑاشروع ہوتا ہے تو اسلام آباد میں راجہ اللہ داد خان کی قدیمی حویلی یعنی لوک ورثہ میں ایک میلہ سجایا جاتا ہے ۔یہ ایک روایت سی بن گئی تھی۔یوں سمجھیے کہ پورے پاکستان کی ثقافت ایک قو س قزح کی صورت جنگل میں اتر آتی تھی۔پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ہر صوبے کا اپنا علاقہ مختص کر دیا جاتا اور وہاںاس صوبے کے کھانوں سے لے کر اس کی ثقافت کے مختلف مظاہر سٹالز پر دستیاب ہوتے ۔ ایک وقت تھا ہر چیز معیاری ہوتی تھی اور ہر صوبے کے
مزید پڑھیے


مارچ یاکارکردگی؟

هفته 26 نومبر 2022ء
آصف محمود
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اجتماع کی درخواست دی جو 35 شرائط کے ساتھ منظورکر لی گئی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بجائے اپنی حکومت سے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر اجتماع کی اجازت طلب کر لی۔ پنجاب حکومت نے بھی اجازت تو دے دی لیکن شرائط 35 سے بڑھا کر 56 کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق یہ اجازت صرف ایک روز کے لیے ہے اور 26 نومبر کی رات ہی جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گی۔لائوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہو گی لیکن مخصوص اوقات میں۔مذہبی جذبات ابھارنے کی اجازت
مزید پڑھیے


آرمی چیف کون بن رہا ہے؟

جمعرات 24 نومبر 2022ء
آصف محمود
جنگل کی طرف بڑھا تو پہلی ندی کے کنارے پر وائلڈ لائف کے دو اہلکار بیٹھے تھے۔ سلام دعا کے بعد ان میں سے ایک کہنے لگا: آصف صاحب حکومت کس کو آرمی چیف بنا رہی ہے؟ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے بندے مجھے چھوٹے چھوٹے سے دنیاوی امور کا کچھ نہیں پتا ہوتا اور تو مجھ سے ایسے روحانی معاملات کی خبر سننا چاہ رہا ہے جہاں میرے جیسا بندہ راستہ ہی بھول جائے۔اس سے بہتر ہے تم مجھے تم مجھے یہ بتائو کہ جنگل میں تیندووں کی تشریف آوری کی تازی ترین خبر کیا ہے۔ ندی
مزید پڑھیے








اہم خبریں