Common frontend top

آصف محمود


آرمی چیف کون بن رہا ہے؟


جنگل کی طرف بڑھا تو پہلی ندی کے کنارے پر وائلڈ لائف کے دو اہلکار بیٹھے تھے۔ سلام دعا کے بعد ان میں سے ایک کہنے لگا: آصف صاحب حکومت کس کو آرمی چیف بنا رہی ہے؟ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے بندے مجھے چھوٹے چھوٹے سے دنیاوی امور کا کچھ نہیں پتا ہوتا اور تو مجھ سے ایسے روحانی معاملات کی خبر سننا چاہ رہا ہے جہاں میرے جیسا بندہ راستہ ہی بھول جائے۔اس سے بہتر ہے تم مجھے تم مجھے یہ بتائو کہ جنگل میں تیندووں کی تشریف آوری کی تازی ترین خبر کیا ہے۔ ندی
جمعرات 24 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

سب مایا ہے؟

منگل 22 نومبر 2022ء
آصف محمود
جس معاشرے میںکسی کا کوئی بھرم ، کوئی نیک نامی باقی نہ رہے ، جہاں سب کا نامہ اعمال خلق خدا پر کسی جان دا کی طرح کھل جائے،وہ معاشر ہ کیا آگہی کے اس بوجھ تلے دب کر رہ جاتا ہے یا وہ اسے اپنی قوت بنا کر ایک نئی عمارت کھڑی کر سکتا ہے؟ پاکستانی معاشرہ آج اسی بحران سے دوچار ہے اور اس سوال کا جواب بھی اب اس نے اپنی فرد عمل سے خود ہی لکھنا ہے۔ معاشرہ آگہی کے موسموں کی زد میں ہے۔ سارے حجاب اٹھ چکے ہیں۔ کوئی راز اب راز نہیں رہا۔ پاکی
مزید پڑھیے


تیندوے اب اسلام آباد کے شہری ہیں

هفته 19 نومبر 2022ء
آصف محمود
کل شام اسلام آباد کے سید پور ماڈل ولیج میں تیندوے گھس آئے۔باقی کا کام افواہ سازوں نے پورا کر دیا۔رات گئے تک افواہوں کے مطابق تیندوے پانچ انسانوں کو کھا چکے تھے اور مارگلہ کی پہاڑیوں میں لوگوں کو ان کی لاشیں مل چکی تھیں۔ ایمر جنسی نافذ ہو چکی تھی ،مساجد سے اعلانات ہو رہے تھے کہ گھروں میں رہیں ورنہ تیندوے آپ کو بھی ہڑپ کر جائیں گے۔ جو لوگ مارگلہ اور اس کے تیندووں سے واقف ہیں وہ ان افواہوں سے لطف اندوزہوتے رہے اور باقی پریشان ہوتے رہے۔ اتفاق سے میں اس شام مارگلہ کے جنگل
مزید پڑھیے


ماں کی رضائی

جمعرات 17 نومبر 2022ء
آصف محمود
ماں نے گائوں سے سلوا کر رضائی بھجوائی، بچپن ساتھ چلا آ یا۔اب میری سفید کنپٹیاں میرے بچپن سے پوچھ رہی ہیں کہ کچھ بتائو تو یہ کیا قصہ ہے، ماں نے اتنی دور سے رضائی بھیجی مگر روئی کی نہیں بھیجی ، پولیسٹر کی بھیج دی ہے۔اگرچہ شاندار رضائی ہے ، بھاری ، گرم اور مخصوص دیہاتی پیرہن کا سارا حسن لیے ہوئے ہے لیکن اس میں روئی کیوں نہیں ہے؟ بچپن میں،ماں ہمیشہ روئی کی رضائی بنواتی تھیں۔ارغوانی اور گلابی رنگ کی کامدار رضائیاں۔ پہلے روئی چنوائی جاتی ، پھر اس کی ’ پنجائی ‘ دھنائی ہوتی۔ اس کے
مزید پڑھیے


شریعت اپیلیٹ بنچ کب فعال ہو گا؟

منگل 15 نومبر 2022ء
آصف محمود
سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کا معاملہ ہو تو یہ ہمارے قومی سیاسی بیانیے کامحور بن جاتا ہے اور ہر طرف اس پر بحث ہونے لگتی ہے لیکن یہ معاملہ پارلیمان سے لے کر صحافت تک کہیں زیر بحث نہیں آ سکا کہ فیڈرل شریعت کورٹ اس وقت 8 کی بجائے صرف 2 ججز سے کام کر رہی ہے اور ایک عرصے سے ججز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے جب بنچ تشکیل دیے جاتے ہیں،تو ان کی خبریں ذرائع ابلاغ پر اہتمام سے شیئر کی جاتی ہیں اور قومی سیاسی
مزید پڑھیے



راستوں کی بندش : آئین اور قانون کیا کہتا ہے؟

هفته 12 نومبر 2022ء
آصف محمود
پاکستان میں اب یہ رسم سی چل نکلی ہے کہ احتجاج کرنے نکلو تو راستے بند کر دو۔ چند درجن لوگ چوکوں ، چوراہوں اور سڑکوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور خلق خدا ایک عذاب سے دوچار ہو جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کا آئین اور قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ راولپنڈی میں اگلے روز تحریک انصاف کے مظاہرین نے مری روڈ کو بند کر دیا۔ یہ کام عین اس وقت کیا گیا جب سکولوں میں چھٹی ہونے والی تھی۔ کچھ والدین وہ تھے جو اس کی جہ سے بروقت سکول نہ پہنچ سکے اور کچھ وہ
مزید پڑھیے


اسے کہنا نومبر آ گیا ہے

جمعرات 10 نومبر 2022ء
آصف محمود
مولانا سے عمران خان تک ، سب کے جلال و جمال کا خلاصہ کیا بس اتنا سا ہے کہ : اسے کہنا نومبر آ گیا ہے؟ جاڑے کی رت میں پہلے لوگ دسمبر کے سہرے کہاکرتے ہیں ، اب سیاست کے میر و گدا نومبر پر غزل سرا ہیں۔ ابھی لکھنے بیٹھا کہ عمران خان کو اتنی جلدی کیا ہے ، ہ چند ماہ بعد الیکشن کا انتظار کیوں کر لیتے ، ان کی غیر معمولی مقبولیت انہیں دوبارہ ایوان اقتدار میں لے آئے گی۔ پھر خیال آیا کہ یہ وہی جلدی تو نہیں ہے جو پی ڈی ایم کو
مزید پڑھیے


بھارت کوسب جائز ہے؟

بدھ 09 نومبر 2022ء
آصف محمود
امریکہ نے جتنی ‘ انسانی ہمدردی‘ یوکرین کے مسئلے پر دکھائی ہے اتنی ہمدردی کشمیر اور فلسطین کے معاملے میں کیوں نہیں دکھا رہا؟ پھر یوکرین کے مسئلے پر اس نے جس حساسیت کا مطاہرہ کیا ہے اس حساسیت کا اطلاق وہ بھارت پر کیوں نہیں کر رہا؟ امریکہ کی پالیسی کا یہی و ہ خوفناک تضاد ہے جسے دیکھ کر رچرڈ ریویز کی بات یاد آ جاتی ہے کہ : ہم امریکی اپنی رہنمائی کے لیے واہیات باتیں کرتے ہیں اور علی الاعلان کرتے ہیں۔ امریکی فارن پا لیسی کے اسی تضاد کو ولیم بلم نے اپنی کتاب Killing Hopes
مزید پڑھیے


عمران خان پر حملہ: ایک سماجی پہلو

هفته 05 نومبر 2022ء
آصف محمود
ٓٓآپ میں سے کتنوں کو یقین ہے کہ ہمارا نظام قانون و انصاف عمران خان پر حملہ کرنے والوں پر پوری معنویت کے ساتھ نافذ ہو گا اور جو بھی حقائق ہوں گے وہ ہمارے سامنے لائے گا؟ یہ سوال میں نے کسی نیم خواندہ سیاسی مجلس میں نہیں بلکہ ملک کی بہترین درس گاہ ، قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے سامنے رکھا اور طلباء بھی کسی اور شعبے کے نہیں، قانون کے تھے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ کسی ایک نے بھی نظام قانون و تعزیر سے ایسی کوئی امید وابستہ کرنے سے
مزید پڑھیے


خونی انقلاب؟

جمعرات 03 نومبر 2022ء
آصف محمود
عمران خان کا ٹویٹ معمولی بیان نہیں ہے۔ اس میںجہان معنی پوشیدہ ہے۔ عمران خان اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ وہ ایک انقلاب کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، سوال یہ صرف یہ ہے کہ آ یا یہ بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہو گا یا خون ریزی کے ذریعے تباہ کن؟ ان خیالات کی جو مرضی تشریح کر لی جائے امر واقع یہ ہے کہ ایک مقبول ترین سیاست دان کو یہ لہجہ زیب نہیں دیتا۔ اس معاشرے نے بہت سا خون دیکھ لیا ہے۔ اب اس سماج کا ہیرو وہ نہیںہو گا جو اسے کسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں