Common frontend top

اداریہ


آٹھ ماہ میں ملکی قرضوں میں 59فیصد اضافہ!


سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2024ء میں جولائی سے فروری تک 3ہزار 3سو 95ارب روپے کا قرض لیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 59فیصد زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک اپنے وسائل اور اخراجات میں توازن قائم کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔مہذب ممالک اگر قرض لیتے ہیں تو اس بات کو یقینی بھی بناتے ہیں کہ قرض کو ملکی وسائل میں اضافے اور قومی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔ وطن عزیز میں گزشتہ تین دھائیوں سے حکمرانوں نے جتنے قرض لئے شاہی اخراجات اور کرپشن کی نذر ہو گئے اور
پیر 18 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

وزیرستان دہشت گردی: حکومت موثر پالیسی لائے

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسروں سمیت قوم کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جاری تفصیالت کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا اورپانچ افراد شہید ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورس کے مزید دو ارکان بعد میں عسکریت پسندوں کے
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں توسیع!

اتوار 17 مارچ 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں120دن کی توسیع کی قرار داد منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ آرڈیننسز نگران حکومت کے دور میں جاری کئے گئے تھے، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے ہی نقطہ اٹھایا تھا کہ نگران حکومت نے آرڈیننسز جاری کر کے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا تھا، یہاں یہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ آئینی ماہرین کے مطابق جب اسمبلی کا اجلاس ہورہا تو حکومت آرڈیننس جاری نہیں کر سکتی، اس سے مفر نہیں کہ حکومت
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ : اسلامو فوبیا کیخلاف ایک اور قرار داد کی منظوری

اتوار 17 مارچ 2024ء
اداریہ
روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 15مارچ کو اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان کی جانب سے ہر سال 15مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانے کی اقوام متحدہ کی قرار دادسابق پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں منظور کی گئی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے یہ قرار
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف کی مذاکرات میں کڑی شرائط

اتوار 17 مارچ 2024ء
اداریہ
مالی اعدادوشمار پر پاکستانی مذاکرات کاروں اور آئی ایم ایف کے مابین اختلاف ابھر آیا ہے لیکن حکومت نے تاحال موجودہ مالی سال کے باقی ماندہ عرصے کے دوران کسی ضمنی بجٹ کے ذریعے کوئی اضافی ٹیکس لگانے میں تذبذب کا مظاہرہ کیا ہے۔بجٹ خسارے کے ہدف پر نظر ثانی ممکن ہے لیکن آئی ایم ایف پاکستانی حکام سے کہہ رہا ہے کہ وہ بنیادی سرپلس کو یقینی بنانے پر عمل پیرا ہیں۔آئی ایم ایف نے پنجاب کی مالی حیثیت کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے :وہ مطلوبہ آمدن اکٹھی کرنے اور اپنے بے لگام اخراجات کو لگام
مزید پڑھیے



لاہور: جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ!

هفته 16 مارچ 2024ء
اداریہ
روزنامہ 92نیوز کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران جرائم کی 434 مخلتف وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کو اربوں روپے کے فنڈز مہیا کرتی ہے بدلے میں پولیس کی کارکردگی جرائم کے سدباب کے بجائے سہولت کاری تک ہی محدود محسوس ہوتی ہے۔ کاغذی کارروائی کے لئے اگر اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے بھی جاتے ہیں تو وہاں پولیس اہلکاروں کی توجہ مجرموں کو پکڑنے کے بجائے دیہاڑی لگانے تک محدود ہوتی ہے۔ سونے پہ سہاگہ کے مصداق نئی حکومت نے اقتدار
مزید پڑھیے


خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ

هفته 16 مارچ 2024ء
اداریہ
خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے جرمانے بڑھانے اور چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ جنگلات کرہ ارض کا زیور اور زمین کے پھیپھڑوں کی مانند ہیں جن کے ذریعے وہ سانس لیتی ہے۔ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے کم از کم 25فیصد حصے پر جنگلات کا
مزید پڑھیے


معاشی روڈ میپ کی استعداد

هفته 16 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف کو معاشی روڈ میپ پیش کر دیا گیا ہے ۔روڈ میپ میں غربت کے خاتمے، مہنگائی میں کمی اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ملکی معیشت کی ترقی کے لیے معاشی روڈ میپ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت،لائیو ستاک ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بیرونی سرمایہ کاری اور چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی استعداد میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے روڈ میپ اور اہم شعبوں میں مجوزہ اقدامات کے بارے میں تفصیل سے
مزید پڑھیے


یوٹیلیٹی سٹور رات 10بجے تک کھولنے کا اعلان!

جمعه 15 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے شہریوں کی سہولت کے لئے یوٹیلیٹی سٹور رات 10بجے تک کھولنے اور آٹا پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت ہر سال شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لئے رمضان المبارک میں سستے اور ماڈل بازاروں کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹور پر اربوں روپے کا ریلیف پیکیج فراہم کرتی ہے مگر ہر سال ہی عوام سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام مارکیٹ کی قیمتیں وصول کرنے، خاص طور پر یوٹیلیٹی سٹور پر سبسڈی پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی قلت، کی شکایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے


ماہ رمضان میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ!

جمعه 15 مارچ 2024ء
اداریہ
ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹ شروع ہو گئی ہے ۔ 257روپے فی کلو کے سرکاری نرخ والی ایل پی جی 320روپے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری سرکاری اہلکاروں کی آشیر باد اور سیاسی اشرافیہ اور بیورو کریسی کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں۔ جہاں تک ایل پی جی کے رمضان میں من چاہے نرخوں میں فروخت کا معاملہ ہے تو عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں