Common frontend top

اسلام آباد


ملک میں بجلی کی 15گھنٹے تک لوڈشیڈنگ،شدید گرمی میں روزہ دار بے حال

پیر 25 اپریل 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 15گھنٹے تک پہنچنے سے شدید گرمی میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے عوام کا جینا محال کردیا جبکہ شدید گرمی میں سحر و افطاربھی مشکل ہوگیا۔پنجاب کے شہری علاقوں میں آٹھ سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔بہاولپورکے شہری علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8سے 10گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔کراچی
مزید پڑھیے


عمران خان کامطالبہ مسترد، مستعفی ہونیکاکوئی ارادہ نہیں:چیف الیکشن کمشنر

پیر 25 اپریل 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے ۔ سکندرسلطان راجہ کا یہ بیان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے استعفے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا استعفے کے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ایسی کوئی وجہ ہی نہیں جس پر میں استعفیٰ
مزید پڑھیے


71ء کو دوہرانے سے گریز!تاریخ کسی کو بھی نہیں بخشتی

پیر 25 اپریل 2022ء
تجزیہ: سید انورمحمود جمہوریت نے جس طرح پاکستان میں تشکیل پائی ہے ، سب تعداد اور نمبرز پر ہے ۔ مجھے اس ڈھانچے کی مبادیات پر تحفظات ہیں، خود جمہوریت کے متعلق کبھی نہیں۔ اس طرح ہمارے آئین کے مطابق جو جماعت قومی اسمبلی میں دوسروں سے زیادہ نشستیں رکھتی ہو وہی وفاقی حکومت بنانے کی حق دار ہے ۔صوبوں کیلئے بھی یہی طریقہ کار ہے ۔ پھر میں یہ واضح اور سامنے کی بات کیوں کر رہا ہوں؟صرف یہ واضح کرنے کیلئے جب موقع آتا ہے تو یہ اس طرح سے کام نہیں کرتی۔ ایسا 1970، 1971میں نہیں ہوا۔پاکستان
مزید پڑھیے


بیرونی سازش ثابت ، سپریم کورٹ مراسلے کی اوپن سماعت کرے ، کارکن مارچ کی تیاریاں کریں: عمران خان

اتوار 24 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے بیرونی سازش ثابت ہوگئی،کارکن حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں کریں،عوام کا سونامی اسلام آباد آئے گا،سپریم کورٹ مراسلے کی اوپن سماعت کرے ۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہااللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آتا ہے ، قومی سلامتی کمیٹی میں کنفرم ہوگیا مراسلہ حقیقی تھا، مراسلے میں جو زبان استعمال کی گئی اس میں تکبر تھا، دھمکی دی گئی عمران خان کو نہ ہٹایا تو ملک کیلئے مشکلات ہوں گی، عمران خان کو ہٹائیں
مزید پڑھیے


سنجرانی نہ آئے ، طیارہ خا لی واپس آگیا ،حمزہ کی حلف برداری پھر لٹک گئی: گورنر ہسپتال داخل ،ایڈووکیٹ جنرل کا کام چھوڑنے سے انکار

اتوار 24 اپریل 2022ء
لاہور،اسلام آباد (کامرس رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ،جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کا معاملہ پھر لٹک گیا، گزشتہ روز شام چار بچے چیئرمین سینٹ نے حمزہ شہباز کا حلف لینا تھا جو کہ بعد میں افطاری کے بعد متوقع تھا مگر سارا دن گزر گیا مگر وہ نہ آئے اور حلف نہ ہو سکا ، حلف کی نئی تاریخ اور وقت بھی تاحال نہیں بتایا گیا،حلف کے معاملے پر صدر سے چیئرمین سینٹ نے ملاقات کی ،گورنر پنجاب علیل ہو گئے انہیں ہسپتال داخل کر ادیا گیا ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے
مزید پڑھیے



شریف فیملی، زرداری سمیت 150سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے

اتوار 24 اپریل 2022ء
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کی نئی ایگزٹ لسٹ پالیسی کے مطابق وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے ۔4ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے 150سے زائد افراد کے نام نکال دیئے گئے ہیں ۔ نیب ،ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ۔ ذرائع وزارت دا خلہ کے مطابق عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے نام موجود رہیں گے ۔شریف خاندان کے نام بھی لسٹ سے نکال
مزید پڑھیے


شمالی وزیرستان: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 جوان شہید

اتوار 24 اپریل 2022ء
اسلام آباد ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ( سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور،نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیے


حکومت تبدیلی کی کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی: قومی سلامتی کمیٹی

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے ۔ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف
مزید پڑھیے


سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر عوام کو ریلیف دینا وقت کا تقاضہ: وزیراعظم: شجاعت کو فون

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے کہا اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت کے
مزید پڑھیے


میچور جمہوریت کی طرف جانا ہوگا:چیف جسٹس: عزت کا راستہ یہی ،منحرف رکن مستعفی ہوکر گھر جائے : سپریم کورٹ

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر مزید سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی ہے جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لیکر جانا ہوگا،ضمیر کے مطابق جو آئین کے تحت درست لگتا ہے وہ کرتے ہیں، دعا ہوتی ہے کہ ہمارے فیصلوں سے ملک میں بہتری ہو۔ جسٹس اعجازلاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں آرٹیکل 63اے کو شامل کرنے کا مقصد پارٹی سے انحراف کے کینسر کو ختم کرنا تھا۔جسٹس منیب اختر نے کہا عزت کا راستہ یہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں