Common frontend top

اسلام آباد


وزیراعظم کا بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان،10کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے سستا

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی؍کامرس رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے عید تک 10 کلو آٹا بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاباقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ وزیر اعظم نے کہا صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے
مزید پڑھیے


پہلے طے کرنا کیا پارٹی سے انحراف جرم ہے ؟، کلچر بن گیا فیصلہ حق میں تو انصاف، خلاف آئے تو انصاف تارتار :سپریم کورٹ

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار) آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ پہلے طے کرنا ہے کہ کیا پارٹی سے انحراف جرم ہے ؟ ،اگر جرم ہے تو پھردیکھنا ہوگا کہ اس کے اثرات کیا ہیں۔ دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائک دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملک اس وقت افراتفری( انارکی) کی جانب بڑھ رہا ہے ، کوئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔جس پر چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک کو کہا کہ حالات اتنے خراب نہیں عمومی
مزید پڑھیے


شہباز کی نئی کابینہ’’ڈاکو‘‘ عمران دورکے سابق وزرا کی شدید تنقید

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) عمران خان دور کی کابینہکے سابق وزراء کو وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ پسند نہ آئی اور ارکان کو ڈاکو قراردیدیا۔گزشتہ روز وفاقی وزرا نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا تو سابق وزرا نے تنقیدی ٹویٹس شروع کردیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ چوں چوں کا مربہ، کابینہ ارکان کے نام پڑھیں لگتا ہے سنڑل جیل کا حاضری رجسٹر ہے ، ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ،ایک اورٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے 24 ممبر ضمانتوں پر رہا ملزم ہیں،نئی
مزید پڑھیے


عوام کی گھبراہٹ ختم، عمران خان پر طاری: وزیراعظم

منگل 19 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے وزیراعظم بننے سے عوام کی گھبراہٹ ختم اور عمران خان پر گھبراہٹ طاری ہو گئی، ہیلی کاپٹر اور بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومنے والوں کو کیا معلوم کہ عوام کیسے سفر کرتے ہیں،انہیں غریبوں کا احساس ہوتا تو پشاور موڑ اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا منصوبہ چار سال تاخیر کا شکار نہ ہوتا، جس منصوبہ پر موت کی کیفیت طاری تھی، اسے 5 دن میں بحال کر دیا ، پی ٹی آئی کے دور میں دفاعی اخراجات کیلئے بھی قرضہ لیا گیا، قوم سے کبھی
مزید پڑھیے


ملک کو فوج کی بہت ضرورت :عمران خان،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان ،سراج الحق کوفون،روابط بڑھانے پر اتفاق

منگل 19 اپریل 2022ء

اسلام آباد، لاہور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ،نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فارن فنڈنگ سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کے خلاف ریفرنس لائیں گے ۔سکندر سلطان راجہ کا نام ہم نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا۔ روس کے دورے پر سب آن بورڈ تھے ، میری حکومت کے خلاف باہر اور اندر سے ملکر سازش ہوئی۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تین تجاویز اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی، جس میں سے الیکشن والی تجویز سے اتفاق
مزید پڑھیے



سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب، حلف اٹھالیا؛اپوزیشن کااجلاس کا بائیکاٹ

منگل 19 اپریل 2022ء

اسلام آباد، مظفر آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک صباح نیوز ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار تنویر الیاس بلامقابلہ آزاد کشمیر کے 14ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے اور عہدے کا حلف اٹھالیا جبکہ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔ دریں اثناسردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے بعد چیف سیکرٹری شکیل خان نے وزیر
مزید پڑھیے


سویڈن میں مظاہرے کئی شہروں میں پھیل گئے ؛قرآن کی بے حرمتی پر پاکستان و سعودیہ کی شدید مذمت،ایران وعراق میں سفیر طلب

منگل 19 اپریل 2022ء

سٹاک ہوم ، اسلام آباد(رائٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت کے سربراہ راسموس پلوڈن کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے ،مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نذرآتش کر دیا گیا۔ پاکستان اور سعود ی عرب سمیت مختلف مسلم ممالک نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت سٹاک ہوم اور مالمو شہر میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورپلوڈن کیخلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو
مزید پڑھیے


فوری انتخابات پر ن لیگ،جے یو آئی اور تحریک انصاف یک زبان

منگل 19 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ جے یو آئی(ف) اور مسلم لیگ ن نے بھی فوری عام انتخابات کرانے کامطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، یہ مسلط کردہ لوگ انتخابات سے بھاگ ر ہے ہیں،عوام کو مستقبل کے فیصلے کا ا ختیار دیا جائے ،ہم بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
مزید پڑھیے


پرامن تعلقات چاہتے :شہباز کا مودی خط،بھاشا ڈیم 2029ء کے بجائے 2026ء تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 18 اپریل 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے دیا مر بھاشا ڈیم پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو 2029ء کے بجائے 2026ء تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اچانک دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کے جائزے کے لئے پہنچ گئے ، جہاں انہیں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ڈیمز نہ ہونے سے پانی وافر مقدار میں ضائع ہو رہا ہے ، بھاشا ڈیم کی تکمیل مستقبل میں ملک کی معیشت میں اہم کردار
مزید پڑھیے


پنجاب اسمبلی کا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک، قبضہ شدہ الیکشن مسترد کرتے ہیں: عمران خان

پیر 18 اپریل 2022ء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ، ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ ا پنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ پنجاب اسمبلی کا واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا، ایوان میں کوئی نہیں تھا جو فرضی الیکشن کنڈکٹ کرا رہا ہو، معمول کے عمل کی خلاف ورزی کی گئی۔سابق وزیراعظم نے کراچی جلسے کی نہایت پرجوش اور یادگارحمایت پر اہلِ کراچی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مقامی
مزید پڑھیے








اہم خبریں