Common frontend top

افتخار گیلانی


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات


9اگست، 2016۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کی امریکی یونیورسٹی میں آسٹریلیا کے پروفیسر ٹموتھی ویکس رات آٹھ بجے تک افغان پولیس افسران کو انگریزی سکھا رہے تھے۔ اس دن کلاس کچھ زیادہ ہی دیر تک چلی تھی اور اب و ہ کسی طرح جلدی اپنی رہائش گاہ تک پہنچنا چاہ رہے تھے۔ شہر میں حالات بھی خاصے مخدوش تھے۔ کتابیں اور دیگر چیزیں ہاتھ میں لیکر وہ عجلت میںو ین میںسوار ہوئے ۔ پچھلی سیٹ پر ان کے ساتھی امریکی پروفیسر کیون کنگ بھی اپنے فربہ جسم کے ساتھ بیٹھ چکے تھے۔گاڑی یونیورسٹی سے چند ہی گز دور پہنچی تھی اور
منگل 08 فروری 2022ء مزید پڑھیے

تنازع یوکرائن: کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے ……(2)

جمعرات 03 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
روس نے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مولدوا اور کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کی ہیں ، اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں چین کے اشتراک کے ساتھ بحری مشقیںکیں۔ روس اپنے اسکندر میزائلوں کو بھی حالت تیاری میں رکھے ہوئے ہے اور یوکرائن کی سرحد پر 60جنگی جہاز اور بمبار تیاری کی انتہائی حالت میں ہیں۔ 42ملین آبادی پر مشتمل اور 6لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط یوکرائن مشرقی یورپ میں واقع ہے اور 1991تک سوویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کی سرحدیں ، روس کے علاوہ، پولینڈ، بیلاروس، سلوواکیہ ، رومانیہ ، ہنگری اور مالدوا کے
مزید پڑھیے


تنازع یوکرائن۔ کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے!

منگل 01 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
ماسکو کی گہما گہمیوں سے چند دن مستعار لے کر سوویت یونین کے سربراہ نکیتا خروشچیف 1961کے آس پاس جب جارجیا میں اپنے فارم ہاوس میں چھٹیاں منانے کیلئے پہنچے تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کی یہ چھٹیاں دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ لیکر وارد ہو جائیں گی۔ انکے آنے سے قبل اس فارم ہائوس میں روسی سائنسدانوں کی تیار کروہ انتہائی جدید دوربین نصب کی گئی تھی۔ فارم ہائوس کے اطراف ہرے بھرے علاقے اور صاف و شفاف پانی کا لطف لیتے ہوئے جب خروشچیف نے دوربین سے باہر کی
مزید پڑھیے


قضیہ کشمیر کے پریس کلب کا……(2)

جمعرات 27 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
2018 میں جب اس کلب کی انتظامیہ منتخب ہو رہی تھی، تو اس گروپ کے ایک ممبر نے دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کے ذمہ داروں کو باور کرانے کی کوشش کی، کہ کشمیر کے پریس کلب کو انتخابات کے بغیر ہی تسلیم کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی صورت میں ’’علیحدگی پسند گروپ‘‘ کلب پر قبضہ کرسکتا ہے۔ کشمیر میں تو ویسے صحافیوں کی کئی ت تنظیمیں ہیں ، مگر یہ واحد جگہ تھی، جو سبھی کی مشترکہ وراثت تھی اور سبھی اکھٹے بیٹھتے تھے۔ اس قضیہ کے اگلے ہی دن، جب پریس کلب
مزید پڑھیے


قضیہ کشمیر کے پریس کلب کا

منگل 25 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے، جب بھی کسی دوسرے شہر یا ملک میں پہلی بار جانا ہو، تو اس علاقہ کا پریس کلب ایک طرح سے پہلی منزل ہوتی ہے۔ خبر وہاں سے ملے یا نہ ملے، مگر رابطہ، رہبری یا کم از کم خبر نگاری کیلئے رسی کا سرا ہاتھ میں آ ہی جاتا ہے۔ اس جگہ کوئی نہ کوئی مقامی صحافی رضاکارانہ طور پر یا خدائی فوجدار کے روپ میں آپ کی مدد کیلئے یا مقامی ایشوز پر آپ کو بریف کرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔ باقی آپ کی اپنی ٹریننگ اور صوابدید پر منحصر ہوتا ہے
مزید پڑھیے



بھارت میں انتخابات کا سیمی فائنل

منگل 11 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت میں حال ہی میں الیکشن کمیشن نے پانچ صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سات مرحلوں پر محیط انتخابات 10فروری سے شروع ہو کر 7مارچ کو اختتام پذیر ہوجائینگے۔ 10مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ ان میں سے اہم صوبائی انتخاب آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں ہو رہا ہے۔ چونکہ اس صوبہ کی پارلیمنٹ کی 543نشستوں میں سے 80نشستیں ہیں، اسلئے اسمبلی کے نتائج کا مرکزی سیاست پر اثر انداز ہونا لازمی ہے۔ 204ملین نفوس پر مشتمل اس صوبہ میں مسلمانوں کی
مزید پڑھیے


کشمیر: تحقیقاتی کمیشنوں و کمیٹیوں کا انجام ……(3)

پیر 10 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
اسی طرح جب معروف قانون دان اور حقوق انسانی کے کارکن جلیل اندارابی کے قتل میں ملوث میجر اوتار سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے عدلیہ نے سکیورٹی ایجنسیوں پر دبائو ڈالا تو مذکورہ میجر کو راتوں رات پاسپورٹ اور ٹکٹ دیکر کینیڈاپہنچایا گیا ۔ بعد میں وہ وہاں سے امریکہ منتقل ہوا۔ یہ الگ بات ہے کہ 2012 میں وہ خود ہی مکافات عمل کا شکار ہوگیا۔جب امریکہ میں اسکی موجودگی کا پتہ چلا تو اس نے دھمکی دی کہ اگر اسکوبھارت ڈیپورٹ کیا گیا تو وہ کئی راز طشت از بام کریگا، جس کی لپیٹ میں سکیورٹی اداروں
مزید پڑھیے


کشمیر: تحقیقاتی کمیشنوں و کمیٹیوں کا انجام ……(2)

جمعرات 06 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
وہ 2013میں ڈی آئی جی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اور فوراً ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوکر قومی سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بھارتی آئین کی دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق پہلی رٹ پیٹیشن انہوں نے ہی کورٹ میں دائر کی تھی۔ جسٹس پانڈین کمیشن کی تقرری ہی چھٹی سنگھ پورہ اور اسکے بعد رونما پذیر واقعات کی تفتیش کیلئے کی گئی تھی۔ چارچ سنبھالنے کے بعد جب جج صاحب نے ان علاقوں کا دورہ مکمل کیا، توحیرت انگیز طور پر ان کو بتایا گیا کہ اپنی تحقیق و تفتیش صرف براک پورہ میں ہجوم پر ہوئی
مزید پڑھیے


کشمیر: تحقیقاتی کمیشنوں و کمیٹیوں کا انجام

منگل 04 جنوری 2022ء
افتخار گیلانی
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے حال ہی میں سیاستدانوں، صحافیوں و سول سوسائٹی سے وابستہ افراد کو خبردار کیا، کہ سرینگر میں حالیہ پولیس انکاونٹر کی جو تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے، اس پر سوالیہ نشان اٹھانے سے گریز کریں، ورنہ ان پر کاروائی ہوسکتی ہے۔ ایک اور افسر نے اس انکاونٹر میں مرنے والے لواحقین کو بھی وارننگ دی کہ وہ اس تحقیق پر انگلی نہ اٹھائیںاور سیاستدانوں پر الزام لگایا کہ وہ لاشوں کی سیاست کرکے عوام کو برانگیختہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ویسے یہ کسی حد تک صحیح ہے، کیونکہ جب
مزید پڑھیے


حد بندی کمیشن۔کشمیر کے سیاسی تابوت میں آخری کیل

منگل 28 دسمبر 2021ء
افتخار گیلانی
آخر وہی ہوا، جس کا خدشہ تھا۔ کشمیر کی مسلم آبادی کو ہمیشہ کیلئے سیاسی طور پر بے وزن کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے قائم جسٹس رنجنا ڈیسائی کی قیادت میں حد بندی کمیشن نے بالآ خر اپنی رپورٹ میں ریاستی اسمبلی کیلئے ہندو اکثریتی علاقہ جموں سے نشستیں بڑھانے سے متعلق اپنی ڈرافٹ سفارشات پیش کی ہیں۔ 5اگست 2019کو جب ریاست کو تحلیل کرکے اسکو دو مرکزی تحویل والے علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا، تو اسی وقت بتایا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی نئی اسمبلی میں کل 114نشستیں ہونگی، جس میں 90نشستوں پر انتخابات ہونگے،
مزید پڑھیے








اہم خبریں