Common frontend top

افتخار گیلانی


روس یوکرین جنگ اور عالمی طاقتوں کی نئی ترجیحات


مارچ 2003ء میں جب امریکی صدر جارج بش نے عراق پر فوج کشی کی تو ان کا اصرار تھا کہ بھارت بھی برطانیہ، آسٹریلیااور پولینڈ کی طرح فوجی تعاون کرے۔ وزیر خارجہ جسونت سنگھ، وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی اور مقتدر لیڈر اس کے حق میں تھے۔ ان کا خیال تھا کہ جوہری دھماکوں کے بعد بھارت پر جواعلیٰ تکنیک حاصل کرنے پر پابندیا ں عائد تھیں، عراق میں امریکہ کی معاونت کرکے وہ ختم ہوسکتی ہیں۔دوسری طرف اپوزیشن کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیاں اس طرح کھلم کھلا امریکی کیمپ میں جانے
بدھ 09 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

بھارت :دہشت گردی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیق …(3)

جمعرات 24 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
استغاثہ کی طرف سے کل 299گواہوں کی فہرست پیش کی گئی تھی، جن میں 224کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ ان میں سے 51 اہم گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔ 13 چشم دیدپاکستانی گواہ عدالت کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔ اسپیشل جج جگدیپ سنگھ نے اسکی تفصیلات اپنے آرڈر میں درج کی ہیں۔ ان کے مطابق تین بار سمن جار ی کرنے کے باوجود پاکستانی گواہان کو عدالت میں لانے کی کوئی سعی نہیں کی گئی۔مارچ2017میں پہلی بار نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو پاکستانی گواہ حاضر کرنے کیلئے کہا گیا۔ کئی ما ہ بعد وزارت خارجہ
مزید پڑھیے


بھارت: دہشت گردی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیق …(2)

بدھ 23 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
ونجارانے پوچھ تاچھ کے دوران ان کو بتایا ’’ ہم کسی مسلمان کو پکڑتے ہیں تو اس کو گولی سے اڑادیتے ہیں ۔‘‘ اپنی کتاب میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس ونود بھٹ کی سنسنی خیز خودکشی کا بھی ذکر کیا ہے۔ اگست 2006ء کے آخری ہفتے میں ایک ملزم احتشام کو بھٹ کے سامنے لے جایا گیا، جس نے ان کو بتایا کہ پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں کوئی بم دھماکوں میں ملوث نہیں ہے۔ بھٹ نے یہ بھی بتا یا کہ پولیس کمشنر اے این رائے اور اے ٹی ایس چیف
مزید پڑھیے


بھارت: دہشت گردی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیق

منگل 22 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت کی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے 2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث 38 افراد کو حال ہی میں سزائے موت جب کہ 11 کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کی کسی عدالت نے ایک کیس میں اتنے زیادہ افراد کو بیک وقت سزائے موت سنائی ہے۔ 26 جولائی 2008 کو احمد آباد کے مختلف مقامات پر 70 منٹ کے دوران 22 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 56 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکے ایک سرکاری اسپتال سمیت بسوں، گاڑیوں اور
مزید پڑھیے


حجاب تو بہانہ ہے، مسلمان نشانہ ہے……(2)

جمعرات 17 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
چوپیہ رام پور گائوں میں زبیدہ اب امیشا ٹھاکر کے نام سے ایک ہندو خاندان میں زندگی گزار رہی ہے۔ اس کے شوہر اروند گائوں کے مکھیا ٹھاکر کے صاحبزادے ہیں۔ ماتھے پر بندی سجائے اور ہندوانہ ڈریس میں ملبوس امیشا نے رپورٹر کو بتایاکہ جب وہ 13سال کی تھی تو ٹھاکروں نے اسکو گھر سے اٹھا کر اغوا کیا۔ یہ مذہبی منافرت کا دوسرا مرحلہ ہے جو فسطائیت کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح کا پروپیگنڈہ یورپ میں دوسری عالمی جنگ سے قبل یہودیوں کے خلاف عام تھا۔بھارت میں مذہبی منافرت ابھارنے کا کام نہایت منظم انداز
مزید پڑھیے



حجاب تو بہانہ ہے، مسلمان نشانہ ہے

منگل 15 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
مجھے یاد ہے کہ 2018ء میں جب بھارت کے جنوبی صوبہ کرناٹک، جو اس وقت حجاب کی وجہ سے خبروں میں ہے، میں اسمبلی انتخابات کا بغل بج چکا تھا، اسی ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقتدر لیڈر، آنجہانی اننت کمار، جوپارلیمانی امور کے مرکزی وزیر بھی تھے، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ان انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی اسٹریٹجی وغیرہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ یہ وسیع ہال دوایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بیچ میںواقع ہے اور یہاں سال میں ایک بار بجٹ سیشن کے آغاز میں صدر مملکت ایوانوں کے
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات (3)

اتوار 13 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
پروفیسر ٹموتھی یا جبرائیل عمر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مجھے یاد آرہا تھا کہ چند سال قبل دہلی میں ایک جید ہندو سکالر سے ملاقات ہوئی تھی، جنہوں نے اسلا م اور دہشت گردی کے موضوع پر ہندی میں ایک کتابچہ لکھا تھا مگر بعد میں اسلام کے مداح بن گئے۔ ان سے وجہ جاننی چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نژاد ہندوں کی ایک امریکی تنظیم نے ان کی کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کے بعد ان کو آفر دی کہ وہ اس موضوع کو مزید پھیلا کر 200یا 300صفحات کی ایک کتاب لکھیں
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات ……(2)

جمعرات 10 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
ٹموتھی سوچنے لگے کہ 12یا 13سال کی عمر میں یہ بچے بندوق اٹھائیں گے اور اگر زندہ رہے تو 19یا 20سال کی عمر میں انکی شادی ہوجائیگی اور پھر کسی دن ہلاک ہو کر یتیموں اور بیوائوں کی آبادی میں اضافہ کریں گے۔ افغانستان کے وسیع تر علاقہ کی یہی کہانی ہے۔ ’’یہ ایک ایسا موڑ تھاجب میں نے سوچا کہ مجھے ان بچوں اور افغانستان کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان بچے بھی بہتر تعلیم و تربیت اور زندگی کے مستحق ہیں۔‘‘ ایام اسیری کے بارے میں جب ان سے سوال کیاتو معلوم ہوا کہ ان کے جسم اور
مزید پڑھیے


ٹموتھی ویکس یا جبریل عمر سے ایک ملاقات

منگل 08 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
9اگست، 2016۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کی امریکی یونیورسٹی میں آسٹریلیا کے پروفیسر ٹموتھی ویکس رات آٹھ بجے تک افغان پولیس افسران کو انگریزی سکھا رہے تھے۔ اس دن کلاس کچھ زیادہ ہی دیر تک چلی تھی اور اب و ہ کسی طرح جلدی اپنی رہائش گاہ تک پہنچنا چاہ رہے تھے۔ شہر میں حالات بھی خاصے مخدوش تھے۔ کتابیں اور دیگر چیزیں ہاتھ میں لیکر وہ عجلت میںو ین میںسوار ہوئے ۔ پچھلی سیٹ پر ان کے ساتھی امریکی پروفیسر کیون کنگ بھی اپنے فربہ جسم کے ساتھ بیٹھ چکے تھے۔گاڑی یونیورسٹی سے چند ہی گز دور پہنچی تھی اور
مزید پڑھیے


تنازع یوکرائن: کیا تاریخ دہرائی جا رہی ہے ……(2)

جمعرات 03 فروری 2022ء
افتخار گیلانی
روس نے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مولدوا اور کریمیا میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کی ہیں ، اس کے علاوہ بحیرہ عرب میں چین کے اشتراک کے ساتھ بحری مشقیںکیں۔ روس اپنے اسکندر میزائلوں کو بھی حالت تیاری میں رکھے ہوئے ہے اور یوکرائن کی سرحد پر 60جنگی جہاز اور بمبار تیاری کی انتہائی حالت میں ہیں۔ 42ملین آبادی پر مشتمل اور 6لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط یوکرائن مشرقی یورپ میں واقع ہے اور 1991تک سوویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کی سرحدیں ، روس کے علاوہ، پولینڈ، بیلاروس، سلوواکیہ ، رومانیہ ، ہنگری اور مالدوا کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں