Common frontend top

افتخار گیلانی


پاکستان کی نئی حکومت ، کشمیر اور ایک نئی رپورٹ


پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے بھارت ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مبارکباد کے ٹویٹس کے بعد باضابط خطوط کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنمائوں نے پرامن اور باہمی اشتراک پر مبنی تعلقا ت پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ایک نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے ممکن ہوسکتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے پر عزم ہے۔ اس سے قبل مودی نے اپنے خط میں نیک خواہشات کے علاوہ تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کرکے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے حکمران بھارت کے
منگل 19 اپریل 2022ء مزید پڑھیے

آخر کب سمجھیں گے پاکستانی حکمران !……(2)

بدھ 13 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
جب بھارت میں پہلی بار غیر کانگریسی حکومت جنتا پارٹی کی قیادت میں برسر اقتدار آگئی تو اندارا گاندھی کے خلاف الزامات کا ایک پٹارہ کھول کر عدالتی کمیشن قائم کیا گیا۔اسی دوران مصالحت کاروں نے اندرا گاندھی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کانگریس پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوکر بیرون ملک چلی جائے تو ان کی جان بخشی ہوسکتی ہے۔ بقول مشہور صنعت کار اور سوشلسٹ لیڈرکمل مرارکا ، جومصالحت کاروں کی ٹیم میں شامل تھے، جب وہ اس معاہدہ کی تفصیل لیکر وزیر اعظم مرارجی ڈیسائی کے پاس پہنچے تو انہوں نے پوری تفصیل سننے کے بعد
مزید پڑھیے


آخر کب سمجھیں گے پاکستانی حکمران !

منگل 12 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
غالباً1997یا 1998کی بات ہے کہ جب میں نے بھارتی پارلیمنٹ کو بطور رپورٹر کور کرنا شروع کیا، تو بتایا گیا کہ مستقل سالانہ پاس کیلئے پارلیمنٹ بلڈنگ سے ہی متصل بیورو آف پارلیمنٹری اسٹیڈیز اینڈ ٹریننگ(بی پی ایس ٹی)سے پارلیمنٹری رپورٹنگ کا کورس کرنا پڑے گا۔ خیر میں نے داخلہ لے لیا ۔ دیگر جید افراد کی طرح پرناب مکرجی، جو بعد میں کانگریس دور میں اہم وزارتوں کے علاوہ صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے، بی پی ایس ٹی میں فیکلٹی ممبر تھے۔ بین الاقوامی سیاست و معیشت کے وہ ایک طرح کے انسائیکلوپیڈیا تھے۔ ایک روز کلاس
مزید پڑھیے


ایک تحریک عدم اعتماد کی کہانی ……(2)

بدھ 06 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
لوک سبھا میں حکومت نے اپوزیشن کی تمام تر توانائی کے باوجود 283ووٹوں کی مدد سے توثیق حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر چونکہ ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں حکومت اقلیت میں تھی، اس لئے وہاں سے توثیق حاصل کرنے سے قبل ہی واجپائی نے رابڑی دیوی حکومت بحال کردی۔ مگر اس کا ایک فائدہ ہوا، کہ لوک سبھا میں حکومت نے اپنی اکثریت ثابت کر کے نفسیاتی برتری حاصل کردی تھی۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومت کو امید تھی، کہ دلتوں کی پارٹی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے پانچ اراکین غیر
مزید پڑھیے


ایک تحریک عدم اعتماد کی کہانی

منگل 05 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
پاکستان کی رنگ بدلتی سیاست میں لگتا ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ سے جیسے ٹی۔20کرکٹ میچ چل رہا تھا۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے لیڈران اراکین پارلیمنٹ کی تعداد اور عوام ہمہ تن گوش پارٹیوں کے اسکور پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ 1999میں کچھ ایسی ہی صورت حال بھارت میں پیش آئی تھی، جب اپوزیشن نے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔مجھے یاد ہے کہ 17اپریل، 1999کو جس روز تحریک پر ووٹنگ ہونی تھی، کہ صبح سویرے5بجے میرے گھرپر فون کی گھنٹی بجی۔ صحافی چونکہ رات گئے تک ڈیوٹی پر ہوتا ہے
مزید پڑھیے



جنوبی ایشیا: تباہی کیلئے صرف ایک حادثہ کا منتظر (2)

جمعرات 31 مارچ 2022ء
افتخار گیلانی
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارت میں براہموس میزائل دوبار ٹیسٹنگ کے دوران بے قابو ہو چکا ہے۔ جس سے اس کی افادیت اور آپریشن پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ 2009 میں راجستھان کے پوکھران علاقہ میں دوران پرواز اسکا جی پی ایس یعنی گلوبل پوزیشن سسٹم کے ساتھ رابط منقطع ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ ٹارگٹ سے کافی دو رگر گیا۔ معلوم ہوا کہ جس وقت یہ میزائل داغا گیا تھا، اسی وقت سات سمندر پار واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوبامہ کو حلف دلایا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے امریکی
مزید پڑھیے


جنوبی ایشیا: تباہی کیلئے صرف ایک حادثہ کا منتظر

بدھ 30 مارچ 2022ء
افتخار گیلانی
جب پوری دنیا روس اور یوکرین کی جنگ اور اسکے مضمرات سے نپٹنے میں مصروف تھی، تو اسی وقت جنوبی ایشیامیں اس سے بھی زیادہ خطرناک جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی۔ 9مارچ شام سات بجے جب پاکستانی فضائیہ کے دفاعی سسٹم نے بھارت سے آنے والے کروز میزائل براہموس کو ٹریس کیا، تو بتایا جاتا ہے کہ جوابی کارروائی کے بطور آپریشن کو منظوری مل چکی تھی۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت شاید پاکستان میں حال ہی میں تعینات چینی میزائل ڈیفنس سسٹم کی کارکردگی کو چیک کرنے کا خواہاں تھا، کیونکہ اس طرح کا تجربہ چین سے
مزید پڑھیے


کہانی کشمیری پنڈتوں کی……(2)

بدھ 23 مارچ 2022ء
افتخار گیلانی
کشمیر میں اسلام کی آمد 14ویں صدی میں اسوقت ہوئی،جب بدھ مت اور برہمنوں کے درمیان زبردست معرکہ آرائی جاری تھی۔ اس دوران جب بلبل شاہ اور بعد میںمیر سید علی ہمدانی نے اسلام کی تبلیغ کی، تو عوام کی ایک بڑی اکثریت نے ا س پرلبیک کہا۔ یہ شاید واحد خطہ ہوگا، جہاں ہندوئوں کی اعلیٰ ذاتوں نے بھی دائرہ اسلام میں پناہ لی۔ لیکن برہمنوں کا ایک طبقہ بدستور اپنے دھرم پر ڈٹا رہا۔ اسی صدی میں جب سلطان سکندر کے وقت ایک کشمیری برہمن سہہ بٹ نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام سیف الدین رکھا، تو
مزید پڑھیے


کہانی کشمیری پنڈتوں کی

منگل 22 مارچ 2022ء
افتخار گیلانی
یہ 1947کا دور پر آشوب تھا۔ ریاست جموں و کشمیر کے جموں خطے میں خود حکومت کے ایما پر فسادات کی آگ انسانیت کو شرمسار کر رہی تھی۔ اکھنور علاقے میں فسادیوں کے ایک گروپ نے ایک مسلم خاندان کے مرد وں کو ہلاک کرکے خواتین کو زیادتیوں کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں مردوں کا گوشت پکانے اور پھر زبردستی کھانے پر مجبور کروایا۔ چند سال قبل کشمیر کے ایک سابق بیوروکریٹ خالد بشیر کی تحقیق پر مبنی رپورٹ کو ٹائمز آف انڈیا کے کالم نویس سوامی انکلیشور ائیر اور معروف صحافی سعید نقوی نے جب جموں کے
مزید پڑھیے


بھارت: صوبائی انتخابات کے نتائج و مضمرات

منگل 15 مارچ 2022ء
افتخار گیلانی
بھارت میں حال ہی پانچ صوبائی اسمبلیوںکیلئے ہوئے انتخابات میںسے چار میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور سخت گیر ہندوتوا کا جادو ابھی بھی ہندو اکثریتی ووٹروں میں سر چڑھ کر بو ل رہا ہے۔ سکھ اکثریتی صوبہ پنجاب میں نوزائیدہ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر روایتی پارٹیوں اکالی دل اور کانگریس کو بری طرح پچھاڑ دیا۔ ان میں سے اہم صوبائی انتخاب آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش کا تھا۔ چونکہ اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں