Common frontend top

اقتدارجاوید


بین السطور


سابق ر وزیر اعظم حال مقیم لندن نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں "پلیٹ میں رکھ کر پانچ ارب ڈالر دیے گئے لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔"اس عمران خان نے کیا ابسولوٹلی ناٹ کہنا ہے۔اس کو کیا پتہ پانچ ارب ڈالر کتنی بڑی رقم ہوتی ہے۔ اتنی رقم سے ایون فیلڈ جیسی دس اور عمارتیں خریدی کی جا سکتی ہیں۔ جو پانچ ارب ڈالر ملنے تھے اس کی ٹریل چونکہ پھر گم ہی ہونی تھی اس لیے میں نے اس رقم کو ہی لات مار دی۔یہ راز
جمعه 14 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

جنت البقیع میں ایک پہر

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
نبی پاک ﷺ کی مسجد اور روضہ پاک کا اگر مکمل اور خوبصورت نظارہ کرنا ہو تو آپ جنت البقیع چلے جائیے۔وہاں سے نبی پاک ﷺکی مسجد کے نظارے کا لطف ہی الگ ہے۔جنت البقیع مسجد نبوی سے مشرق میں واقع لگتا ہے۔جنت البقیع ذرا بلندی پر ہے۔گنبد ِ خضرا ٹھنڈک بن کر آنکھوں میں اترتا ہے۔عشاق مسجد نبوی میں داخل ہوتے اور وہاں سے جنت البقیع کی زیارت کو آتے دکھائی دیتے ہیں۔گنبد ِخضرا کی تعمیر کی کہانی کوئی عشق کی داستان ہے۔ کسی زمانے میں ایک دشت ِ قپچاق ہوا کرتا تھا۔اب وہ تاریخ کے گھاٹ پر قربان
مزید پڑھیے


دْسّر

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
تاش کے کھیل رنگ کی ڈبل سر جاری ہے اسے ماں بولی میں دْسّر کہتے ہیں۔کھلاڑی چھ ماہ پہلے اکٹھے ہوئے تو موسم گرم تھا۔سو انہوں نے سوچا کہ اس بار گیم کے لیے سات سمندر پار آباد ایک جزیرے کا رخ کیا جائے۔اس جزیرے کو جزیرہ زمرد کہا جاتا ہے۔ویسے وہاں کوئی چار پانچ ہزار جزیرے ہوں گے۔ایک صدی قبل ایشیا کی ایک انتھک قوم جاپانیوں کے ایک مورخ نے اپنی قوم کو مشورہ دیا تھا کہ برطانیہ نے رومن امپائر کے زوال کو غور سے نہیں دیکھا ہے وہ اس عظیم سلطنت کے زوال والی غلطیاں
مزید پڑھیے


مصور کی نظمیں اور الحمرا

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
ما سوا، قسم ہے کفارے کی، کے بعد کٹی پوروں سے بہتی نظمیں ایک مسلسل کی رو ہے جس کی نہ ابتدا ہے اور نہ انتہا۔ یہ رو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اس کا منہاج افقی نہیں عمودی ہے۔استعاراتی زبان اور استعارہ عمودی جہت کی نمائندہ ہے۔ یہ جامد نہیں ارتقائی تخلیقی عملی ہے۔ یہ جین کی منتقلی ہے عمودی منتقلی والدین کی طرف سے ڈی این اے کی وراثت ہے۔سلیم شہزاد نے یہ وراثت یا ڈی این اے اس معاشرے سے حاصل کی۔ یہ کسی از خود ہوئے تجربے کا ماحصل ہے کہ ایسی روایت یہاں
مزید پڑھیے


بھٹو یا عمران

جمعرات 29  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
ایک سیمینار جس کا موضوع " تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ" کا انعقاد شہر کی ایک دانش گاہ میں انعقاد پذیر ہوا۔یہ اطلاع پی ٹی آئی نے اپنے آفیشیل پیج پر ٹوئٹ کے ذریعے ایک دن پہلے شئیر کر دی تھی۔اس سیمینار میں حکومت پنجاب اس کا ہائر ایجوکیشن شعبہ پی آئی ٹی بی آن بورڈ تھے۔یہ ہمارا موضوع نہیں تا ہم وہاں ایک حقیقت واضح ہو گئی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھٹو کی طرح طلبا میں بھی انتہائی مقبول ہیں۔یہ دانش گاہ ملک کے ذہین ترین اور اساتذہ کا
مزید پڑھیے



سیاسی بیانات

پیر 26  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوچا جا رہا ہے کہ "پانی گھما کر واپس تربیلا اور بھاشا ڈیم کیسے پہنچائیں۔" آقا زرداری کی ہدایت پر سندھ کے عوام کو تو ہم نے پچھلے چالیس سال سے گھمایا ہوا ہے اور گھمانے کا ہمارا تجربہ بھی بہت ہے۔آقا زرداری ہمارے سیاسی ڈیل کارنیگی ہیں وہ وقتا فوقتا ایسے نسخے ارزاں کرتے رہتے ہیں اور ان کے ملفوظات کی روشنی میں ہم نے عوام کو اتنے چکر دیے ہیں کہ اب وہ ہمیں دیکھتے ہی چکرا جاتے ہیں۔اسی گھومنے گھمانے میں دونوں طرف کا کام
مزید پڑھیے


ہور کجھ ساڈے لائق

جمعرات 22  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
صدر پاکستان کی منظوری اور دستخط کے بغیر نیب آرڈینینس 2022 ملک میں نافذ ہو گیا ہے۔یہ پاکستان کے ان چند قوانین میں شامل ہے جو صدر پاکستان کی عدم منظوری اور عدم دستخط کے باوجود نافذ العمل ہوئے ہیں۔صدر پاکستان نے اسے اپنی طرف سے نامنظور کرتے ہوئے، اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ احتساب کی اصل روح کو نظرانداز کر کے بنائے گئے قوانین کی قانونی حیثیت ضرور ہے مگر اخلاقی طور پر وہ قانون Dead ہی تصور ہوتا ہے۔خود وزارت قانون اور انصاف نے اس بل کے آخر میں اپنے نوٹ میں لکھ دیا ہے
مزید پڑھیے


سیاسی بیانات

پیر 19  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
ہمارے تمہارے دلوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے کہا ہے کہ" شہاز شریف 2010 میں نوکیا 3310 استعمال کرتے تھے"۔ اور اب بھی وہ اس زمانے کو یاد کر کر کے آہیں بھرتے ہیں کہ کیا بھلا زمانہ تھا۔ نہ سوشل میڈیا تھا نہ ایسے کلپس کی بھرمار ہوتی تھی جو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ سے ہوتے ہوتے چند لمحوں میں کروڑوں تک پہنچ جاتے ہیں۔اب ایک ویڈیو کلپ سے جان چھوٹتی ہے تو ایک اور گردش کرنے لگتی ہے۔اس زمانے میں چند چینل ہوتے تھے اور گنتی کے چند اینکرز۔اب ہر کوئی ایک
مزید پڑھیے


اردو

جمعرات 15  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
اردو کوئی قدیم زبان نہیں۔فورٹ ولیم کالج کوئی پرانی کہانی نہیں۔اس کی بنت کیسے ہوئی اس نے فارسی زبان کی جگہ کس طرح لی۔ کیا فارسی زبان صرف مسلمان شناخت کی وجہ سے انگریزوں نے ختم کی؟ اسے ہندی، ہندوی کہا جائے یا اردو، اسے دیونا گری رسم الخط میں لکھا جائے یا عربی رسم الخط میں اسے انگریزی کی جگہ یہاں دفتری زبان کی جگہ لینے میں کیا مشکلات ہیں اور کیا قباحتیں ہیں۔ ایک مدت سے یہی بحثیں چل رہی ہیں۔ان مباحث کا ایک مقصد یہ ہوتا ہے کہ درد
مزید پڑھیے


سیاسی بیانات

اتوار 11  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
نابغہ ِ روزگار حال مقیم ارض ِ ولایت اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ "عدالتوں نے نواز شریف، مریم نواز شریف اور میرے ساتھ انصاف نہیں کیا۔" حالانکہ ہم نے عدالتوں سے پورا پورا انصاف کیا ہوا ہے۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات کے مصداق گئے زمانوں میں ہم نے سپریم کورٹ کے ساتھ وہ انصاف کیا تھا کہ اب وہ ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔یہ ساری سعادت کسی مکتب کی ہی کرامت تھی: ایں سعادت بزور بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ اس کے علاوہ ہم نے عدلیہ کے احترام کا سبق نسل در نسل منتقل کیا ہے۔ہماری جان
مزید پڑھیے








اہم خبریں