Common frontend top

اقتدارجاوید


کیا فیض محض اشرافیہ کا شاعر ہے؟


ہمیں فیض سے پیار ہے ان کی نقش فریادی ہماری شاعری کی اعلٰی کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔اس کا دیباچہ بھی ہمارے پسندیدہ نظم نگار ن م راشد نے لکھا ہے۔یہ کتاب ان کے اپنے پہلے مجموعے ماورا سے بھی کہیں بہتر ہے۔ہمیں ذاتی طور پر فیض صاحب کے گھر ایک دو بار جانے کا اتفاق ہوا۔ڈاکٹر علی ہاشمی ان کے نواسے ہیں جب وہ علی ہاشمی ہیں تو ظاہر ہے وہ شعیب ہاشمی کے بیٹے ہیں۔ان کے کمرے میں کلیات ِ راشد دیکھ کر اور فیض کی ایک کتاب بھی نہ پا کر ہم خاصے مایوس ہوئے۔جب اس کی
بدھ 01 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

استاد چاہت علی خان

جمعه 24 فروری 2023ء
اقتدارجاوید
آج کل ہر شعبے میں بہار آئی ہوئی ہے وہ سیاست ہو معاشرت معیشت ہو یا فنون لطیفہ ادبی شمارے ہوں یا ادبی ادارے ہر قسم کے لطیفوں کا میلہ لگا ہوا ہے۔میدان سیاست ہی کم نہ تھا اب اداکاری اور گلوکاری میں ان کے قدوم میمنت لزوم سے ان شعبوں کو چار چاند لگ گئے ہیں۔سیاست کا برا ہو اگر کسی استاد چاہت کا ذکر مقصود ہو تو لوگ اپنے اپنے ذوق کے مطابق ان سے کسی سیاست دان کی شباہت یا مشابہت سے ملا لیتے ہیں یوں لکھنے والا مفت میں بدنام ہوتا ہے۔اصل میںیہ زمانہ لاہور کے
مزید پڑھیے


ریڈیو ڈے

پیر 20 فروری 2023ء
اقتدارجاوید
ریڈیو ڈے آیا اور گزر گیا۔کسی کو پتہ ہی نہیں چلا۔ایک وقت تھا کہ ریڈیو ہی وہ واحد ذریعہ تھا جو خبر، حالات حاضرہ، سماجی احوال کی آگاہی اور آرٹ کی پرورش کرنے والا ایک ادارہ تھا۔ہر گھنٹے کے بعد خبریں اور بعد میں تبصرہ جات پھر فلمی گانے کبھی مشاعرہ کبھی مذاکرہ۔ کبھی ریڈیو کا سٹیٹس وہ ہوتا تھا بایدو شا ید۔ اس کا رعب، اہمیت اور شان ایسی ہی ہوتی تھی جیسے آج کل فالکن کے سپرنووا آئی فون سکس پنک کی ہے۔اس فون کی قیمت انچاس ملین ڈالر ہے کہ اس میں ہیرے لگے ہیں مگر شان
مزید پڑھیے


میرا کیا بنے گا

پیر 13 فروری 2023ء
اقتدارجاوید
میرا دوست ع میری طرح اچھا خاصا گاؤدی ہے۔اسی وجہ سے میری اس سے گاڑھی چھنتی ہے۔ ع اخبار کا رسیا ہے چینلز پر دسکشنز بھی شوق سے دیکھتا ہے۔ اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ پروگرام دیکھنے کے دوران پہلے اس کی ہوائیاں اڑتی ہیں پھر اس کی بھوک اڑ جاتی ہے۔میں اسے کہتا ہوں کہ ابھی تو یہ لوگ تمہیں آدھی خبر دیتے ہیں آدھی غائب کر جاتے ہیں اگر پورا سچ بیان کر دیں تو ہوش بھی اڑ جائے گی۔ شکر ہے وہ ملکی اخبار نہیں پڑھتا اور غیر ملکی اخبارات تک اس کی
مزید پڑھیے


مسجد ِنبوی کی لائبریری میں

جمعرات 09 فروری 2023ء
اقتدارجاوید
ہمارا راستہ وہی تھا باب گیٹ نمبر سات سے درود پڑھتے ہوئے داخل ہونا اور باب السلام سے نبی پاک ؐ کے روضہ پاک کے احاطے میں آ جانا۔وہاں ہمارے دو ہی کام تھے جونہی داخل ہوتے آہستہ آہستہ پاؤں اٹھاتے مواجہ شریف کے پاس پہنچتے۔مواجہ شریف کا معنی ہماری اردو زبان میں روبرو اور سامنے کے ہیں یعنی وہ مقام جہاں عشاق نبی پاک ؐ کے سامنے یا روبرو ہوتے ہیں۔اس نعمت کا کسی دوسرے مذہب میں حصول کیا خیال بھی بعید از قیاس ہے۔ سنہری جالیوں کے سامنے۔جالیوں کے پاس۔ ایک خوش نصیب پہریدار جس کے بارے
مزید پڑھیے



عظیم ملاّ دو پیازہ

اتوار 05 فروری 2023ء
اقتدارجاوید
آج اس شخصیت کو یاد کرتے ہیں، جس کا نام سنتے ہی اور ہونٹوں پر اس کا نام آتے ہی ایک دبی دبی سی شرارت اور محبت آمیز مسکراہٹ عود کر آتی ہے، مگر پہلے شرارت پر محیط اسماعیل کا ایک خوبصورت شعر سن لیں: اِسی محبت، اِسی شرارت، اِسی ادا سے وصول کرنا میں ایک بوسہ تمہاری جانب ہوا میں ارسال کر رہا ہوں سو یہ محبت ملاّ دوپیازہ کے لیے ہے اور ان کی عظمت کے اعتراف میں یہ کالم لکھا جارہا ہے۔ ان کے اس نام سے کوئی بے ذوق ہی ناواقف ہو گا مگر ان کے
مزید پڑھیے


تاریخ جو ہمیں نہیں پڑھائی گئی (2)

پیر 30 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
محمد سعید نے اپنی تالیف کردہ کتاب میں اڑائی گئی اس گرد کو صاف کر دیا ہے جو دو نسلوں سے ہوتی ہوئی ہم تک پہنچی تھی اور ہم اسے اپنا عین فرض ِ منصبی سمجھتے ہوئے اس گرد کو اور پھیلا کر اگلی نسل تک منتقل کر رہے تھے۔یہ کتاب ایک تحفہ ہے۔اس کے مندرجات دیکھ ہی کر پتہ پانی ہو جاتا ہے کہ کس دقیق نظری کے ساتھ مصنف نے قائد کے فرمودات کو جمع کیا ہے۔قائد کے کیا خواب اور تصوارت تھے اور ہمارے نام نہاد رہنماؤں نے اس ملک کا کیسے حلیہ بگاڑ دیا۔ان فرمودات کے
مزید پڑھیے


وہ تاریخ جو ہمیں نہیں پڑھائی گئی

اتوار 29 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
پاکستان کی تخلیق کے مقاصد اور قائد اعظم کے بارے میں بہت سارے ایسے شکوک دانستہ پھیلائے گئے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا واسطہ بھی نہیں۔اب پچھتر سال بعد عام آدمی کیسے اس بکھیڑے میں پڑے کہ قائد اعظم کے دل اور ذہن میں پاکستان کی تشکیل کے کیا مقاصد تھے اور کیا خدوخال تھے جن پر قائد اس ملک کو استوار کرنا چاہتے تھے۔اب یہی سچ لگتا ہے کہ قائد یہاں ایسی اسلامی سلطنت بنانے کے خواہاں تھے جو محض ایک مذہب کے ماننے والوں کے لیے ہو۔ یا وہ ایسا دستور کا خاکہ ذہن میں رکھتے
مزید پڑھیے


زبان اور تخلیق

پیر 23 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
ادیب کے ذمہ بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن سے اسے تخلیق کے وقت عہدہ برا ہونا پڑتا ہے۔اس تخلیق کے عرصے اور فرض کی ادائیگی کے دوران بہت سارے ممد اور غیر ممد عوامل تخلیق کے عقب میں موجود ہوتے ہیں۔جہاں سے اس کا شعور اپنا انتخاب اٹھا لیتا ہے۔ اس وئر ہاوس کو اجتماعی ورثہ کہتے ہیں۔ اسی عقب میں زبان بھی موجود ہوتی ہے جو اپنی ابتدا سے کر اب تک تخلیق کا وسیلہ اظہار ہے۔ تخلیق کار کو اس مال کی اپنی تخلیق کی بنت اور تکمیل کے دوران ضرورت پڑتی ہے۔یہ پینٹر کا برش
مزید پڑھیے


منڈی آلے

هفته 21 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
تابع مہمل اسم ِ نکرہ ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ تو ہم نے کتابوں میں پڑھا مگر اس کا عملی شکار ہم خود ہم کئی برسوں تک ہوتے رہے۔تابع مہمل وہ لفظ ہے جو ایک بامعنی لفظ کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے۔اردو میں اسے اور طریقے سے اور ہم پنجابی میں اسے اور طرح ساخت کرتے ہیں۔پانی وانی، میز ویز، شہر وہر، یعنی اصل لفظ کے پہلے حرف کو واؤ سے تبدیل کر دیتے ہیں۔مگر ہم ٹھہرے پنجابی اور وہ بھی بار کی سر سبز اور دیہاتی حسن سے پھٹی پڑی پٹی سے، سو ہم اردو کے طریقے
مزید پڑھیے








اہم خبریں