Common frontend top

اقتدارجاوید


بین السطور


ہمارے وہ کالم جو بین السطور کا عنوان لیے ہوتے ہیں شعرا بھائی انہیں بین الاسطور پڑھ کر محظوظ ہو سکتے ہیں کیوں کہ جب وہ پاکستان کی عالمی تنہائی کو عالم ِ تنہائی سمجھتے ہیں تو ہم ان کا کیا بگاڑ لیتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ " عمران خان کا لانگ مارچ ٹھس ہو گیا ہے۔عمران خان مارشل لا کے حالات پیدا کر رہے ہیں۔گزشتہ حکومت نے جو بگاڑ پیدا کیا اسے دور کرنے میں وقت لگے گا۔" یہ جو اتنے لوگوں کا ہجوم گوجرانوالہ پہنچ چکا ہے اور وہاں سے ہلنے کا نام ہی نہیں
جمعه 04 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

تسطیر اور خدا کی زمین بہت بڑی ہے

منگل 01 نومبر 2022ء
اقتدارجاوید
ادبی جرائد اس سال اپنی صدسالہ سالگرہ منا رہے ہیں۔اردو ادبی دنیا کا پہلا ادبی رسالہ رئیس التحریر نیاز فتح پوری کا نگار تھا، جو 1922میں شائع ہوا۔نگار کا نام ترکی کی ایک ادیبہ نگار بن عثمان کے نام پر رکھا گیا۔وہ ایک انقلابی شاعرہ تھیں اور مدیر نگار ان سے حد درجہ متاثر بھی۔تسطیر کی پچیسویں سال یعنی سلور جوبلی کو ادبی جرائد کی تاریخ میں ایک اہم مقام کا حامل ہے مگر لگتا ہے اردو ادبی جرائد کا زمانہ رخصت ہونے والا ہے۔پہلے ہمارا خیال تھا کہ اکیسویں صدی کے دوسرے آدھ تک شاید ادبی مجلے جاری
مزید پڑھیے


قبلہ بزرگوار عفی عنہ

هفته 29 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
ہمارے ایک دوست ع غ ہیں۔بہت کامیاب آدمی ہیں۔ان کے استاد شہر کے معروف حکیم ہوتے تھے مگر اب صرف کردار سازی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ع غ اپنے استاد کو قبلہ بزرگوار کہہ کر بلاتے ہیں۔ ان کی کرامات دیکھ کر ہمارے دوست نے ہم سے پوچھا کہ وہ قبلہ بزرگوار کے ساتھ کچھ اور لاحقہ بھی لگانے چاہتے ہیں تو ہم نے ازراہ محبت قبلہ کو کافی کہا۔وہ ناک بھوں چڑھانے لگے جیسے کہہ رہے ہوں بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔چونکہ ہمیں ع غ سے دلی لگاؤ ہے تو بغیر کسی توقف کے عفی عنہ
مزید پڑھیے


منٹو کا قانون

پیر 24 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
قانون کا بنیادی تھیسز مساوات ہے۔ریاضی کی زبان میں اسے ایکس اور وائی کی برابری کہتے ہیں۔آپ کا دھیان کسی اور ایکس وائی کی طرف جا رہا ہے تو بھی ٹھیک ہے وہ بھی سیاست کی ترازو پر برابر ہونے چاہییں۔openedایک انسان ہے اور درجنوں قوانین۔اس بیچارے پر لازم ہے کہ وہ زندگی بھر ان کا پابند رہے۔ ان قوانین کے مختلف نام ہیں اور الگ الگ اسی نام سے یاد کیے جاتے ہیں۔ان میں ایک جاگیردارانہ قانون ہوتا ہے یہ دنیا میں Land holdingاور دوسرے طبقات کے درمیان عدم مساوات کی بات کرتا ہے۔ اسے " رب دی مرضی"
مزید پڑھیے


وے میں چوری چوری تیرے نال

جمعه 21 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
شکر دوپہر پپلی دے تھلے، ویکھی جا مولا دے رنگ، وے میں چوری چوری تیرے نال، دسیں ندی فرات دیا پانیا، سوچ کے یار بناویں بندیا، میں نئیں جاناں کھیڑیاں دے نال؟ نہ دل دیندی بے دردی نوں، ہنجو نذرانے تیرے، گل سن لے چناب دیا پانیا جیسے گیت اور بدر منیر ہووے نبی دا وزیر ہووے جیسے نوحے کاخالق منظور جھلا کے علاوہ کون ہو سکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گیت نگاروں کی ایک ایسی کھیپ پاکستانی پنجابی فلمی دنیا میں موجود تھی جو پنجاب کے کلچر اور رہتل روایت سے پوری طرح ہم آہنگ تھی۔اس میں
مزید پڑھیے



کامیاب شخصیت سے ملاقات

پیر 17 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
اس شخص کے کریڈٹ پر کئی سرکاری اداروں کی کامیاب سربراہی ہے۔ایسے ادارے جو خسارے میں چل رہے تھے ان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے منافع بخش اداروں میں تبدیل ہوتے چلے گئے۔وہ خود انرجی کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں اور آل پاکستان شوگر ملز ایسوایسی ایشن کے سربراہ بھی۔ایک کامیاب صنعت کار ایک کمٹڈ شخصیت ایک بے داغ کیریر۔اس آپا دھاپی کے دور میں ایک دیانت کی مثال۔ان کی اسی شہرت کے سبب ان کا نام جسٹس ناصر الملک کے ساتھ عبوری وزیر اعظم کے لیے پینل میں شامل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک
مزید پڑھیے


بین السطور

جمعه 14 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
سابق ر وزیر اعظم حال مقیم لندن نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں "پلیٹ میں رکھ کر پانچ ارب ڈالر دیے گئے لیکن ہم نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔"اس عمران خان نے کیا ابسولوٹلی ناٹ کہنا ہے۔اس کو کیا پتہ پانچ ارب ڈالر کتنی بڑی رقم ہوتی ہے۔ اتنی رقم سے ایون فیلڈ جیسی دس اور عمارتیں خریدی کی جا سکتی ہیں۔ جو پانچ ارب ڈالر ملنے تھے اس کی ٹریل چونکہ پھر گم ہی ہونی تھی اس لیے میں نے اس رقم کو ہی لات مار دی۔یہ راز
مزید پڑھیے


جنت البقیع میں ایک پہر

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
نبی پاک ﷺ کی مسجد اور روضہ پاک کا اگر مکمل اور خوبصورت نظارہ کرنا ہو تو آپ جنت البقیع چلے جائیے۔وہاں سے نبی پاک ﷺکی مسجد کے نظارے کا لطف ہی الگ ہے۔جنت البقیع مسجد نبوی سے مشرق میں واقع لگتا ہے۔جنت البقیع ذرا بلندی پر ہے۔گنبد ِ خضرا ٹھنڈک بن کر آنکھوں میں اترتا ہے۔عشاق مسجد نبوی میں داخل ہوتے اور وہاں سے جنت البقیع کی زیارت کو آتے دکھائی دیتے ہیں۔گنبد ِخضرا کی تعمیر کی کہانی کوئی عشق کی داستان ہے۔ کسی زمانے میں ایک دشت ِ قپچاق ہوا کرتا تھا۔اب وہ تاریخ کے گھاٹ پر قربان
مزید پڑھیے


دْسّر

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
تاش کے کھیل رنگ کی ڈبل سر جاری ہے اسے ماں بولی میں دْسّر کہتے ہیں۔کھلاڑی چھ ماہ پہلے اکٹھے ہوئے تو موسم گرم تھا۔سو انہوں نے سوچا کہ اس بار گیم کے لیے سات سمندر پار آباد ایک جزیرے کا رخ کیا جائے۔اس جزیرے کو جزیرہ زمرد کہا جاتا ہے۔ویسے وہاں کوئی چار پانچ ہزار جزیرے ہوں گے۔ایک صدی قبل ایشیا کی ایک انتھک قوم جاپانیوں کے ایک مورخ نے اپنی قوم کو مشورہ دیا تھا کہ برطانیہ نے رومن امپائر کے زوال کو غور سے نہیں دیکھا ہے وہ اس عظیم سلطنت کے زوال والی غلطیاں
مزید پڑھیے


مصور کی نظمیں اور الحمرا

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
اقتدارجاوید
ما سوا، قسم ہے کفارے کی، کے بعد کٹی پوروں سے بہتی نظمیں ایک مسلسل کی رو ہے جس کی نہ ابتدا ہے اور نہ انتہا۔ یہ رو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اس کا منہاج افقی نہیں عمودی ہے۔استعاراتی زبان اور استعارہ عمودی جہت کی نمائندہ ہے۔ یہ جامد نہیں ارتقائی تخلیقی عملی ہے۔ یہ جین کی منتقلی ہے عمودی منتقلی والدین کی طرف سے ڈی این اے کی وراثت ہے۔سلیم شہزاد نے یہ وراثت یا ڈی این اے اس معاشرے سے حاصل کی۔ یہ کسی از خود ہوئے تجربے کا ماحصل ہے کہ ایسی روایت یہاں
مزید پڑھیے








اہم خبریں