Common frontend top

اقتدارجاوید


مونس الٰہی فیکٹر


گجرات کے ڈویژن بننے کے بعد ضلع منڈی بہاؤالدین اور اہمیت اختیار کر گیا ہے اور ضلعی سیاست میں جھوٹی سچی خبریں اور افواہیں گرم ہیں۔ہم ان خبروں کی تصدیق کرنے کے اہل نہیں تا ہم ان افواہوں اور جھوٹی سچی خبروں کے تناظر میں ضلعی سیاست کے منظر نامے کے بارے میں کچھ ضرور عرض کرنا چاہیں گے۔یہ کہنا بھی مناسب لگتا ہے کہ ضلع بننے کے بعد یہاں کے تمام سیاست دانوں نے پرانے Parent ضلع یعنی گجرات کا تابع مہمل بننے سے انکار کیا ہے اور اپنی الگ شناخت قائم کی۔ خبر ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی
منگل 17 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

پنجابی زبان اور مابعد نوآبادیات

جمعه 13 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
پنجاب اور پنجابی زبان ہمارے دو ایسے عشق ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔یہ واری کا بخار نہیں کہ ایک دن چڑھے اور دوسرے دن اترے۔یہ بخار عشق کا تپ ِ محرکہ ہے۔ لگاتار، دمبدم از مہد تا لحد۔علم بھی از مہد تا لحد ہوتا ہے۔ اس کی کوئی حد نہیں عشق بھی بے لگام ہے۔ افضل راز کو یہ عشق ہوئے ایک عمر ہو چکی۔ درمنداں دے سخن محمد دیہن گواہی حالوں جس پلّے پھل بدھے ہوون آوے بو رومالوں بخار کوئی بیماری نہیں یہ بیماری کی علامت ہے۔پنجابی سے محبت کا بخار ایک گوڑھے عشق کی علامت ہے۔افضل راز کا بخار "
مزید پڑھیے


بے جی……(2)

پیر 09 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
بے جی چھوٹی سی لکڑی کی ٹرے میں کھانا پروستیں۔ٹرے پر بڑے اہتمام اور چاؤ سے ایک طرف دو چپاتیاں اور ایک طرف سالن گھر میں جو دال ساگ پکا ہوتا خود لے کر چارپائی پر رکھتیں۔ان کی یہ عادت والد کے انتقال تک قائم رہی۔کسی ملازم کسی بیٹی یا میری بیگم کو جرات نہ ہوتی کہ والد کے سامنے کھانا رکھتیں۔ والد یوں تو میاں صاحب کے لقب سے معروف تھے مگر پورا گاؤں انہیں ابا جی کہہ کر پکارتا۔خصوصاً میرے کلاس فیلو جب ابا جی کہتے تو ان کی مراد میرے والد ہی ہوتے۔بچوں کے ساتھ کیا شفقت تھی
مزید پڑھیے


بے جی

هفته 07 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
بے جی گاؤں سے باہر جاتیں تو برقع اوڑھتیں اور پردہ کرتیں۔اسے شٹل کاک برقع کہا جاتا تھا۔اب شاید وہ برقع کسی عجائب گھر کی زینت ہو۔ ویسا برقع دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی ہیں۔ بے جی وہ برقع پہنتیں تو سر تا پا سارا جسم ڈھک جاتا۔ برقع کے سر پر ایک ٹوپی ہوتی تھی اسی لیے اسے ٹوپی برقع بھی کہا جاتا تھا۔بے جی وہ برقع پہنتیں تو وقار اور آرام سے چلتیں۔بڑی بہن بھی ٹوپی برقع اوڑھتیں۔ایک دفعہ شرارت سے چھوٹی بہن نے وہ برقع پہنا تو ایک قدم چلنا کیا پاؤں اٹھانا دوبھر ہو گیا۔بے جی
مزید پڑھیے


یہ سمندر کیا سمٹتا کوزہ ِ اظہار میں

جمعرات 05 جنوری 2023ء
اقتدارجاوید
دوستوں کے حلقے میں ہم وہ خوش مقدر ہیں شاعروں میں شاعر ہیں افسروں میں افسر ہیں یہ شعر تو کچھ اور طرح کا ہے اور زبان زد عام بھی ہے مگر اس تحریف نے اس کی ذومعنویت دو چند کر دی ہے۔ایسی تحریف ایک بیوروکریٹ کو ہی روا ہے۔سید افسر ساجد ایک تقریب میں سٹیج پرحسن نثار کے ساتھ بیٹھے تھے۔افسر ساجد نے حسن نثار سے پوچھا کالج میں آپ کے انگریزی کے کون استاد تھے۔حسن نثار کے کہا افسر ساجد۔جب حسن نثار کو معلوم ہوا کہ ان کے استاد ان کے ساتھ بیٹھے ہیں تو وہ روسٹرم پر آئے
مزید پڑھیے



جمہوریت بدترین انتقام ہے

جمعرات 29 دسمبر 2022ء
اقتدارجاوید
بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت پی پی پی کے متوقع چئیرمین نے پاکستان کھپے کے ساتھ ایک اور نعرہ بھی لگایا تھا جس کی ملک کے طول و عرض میں توصیف کی گئی۔وہ دوسرا نعرہ کیا تھا ؟دراصل وہ اس رہنما کی آئندہ کی حکمت عملی تھی۔اسی نقطہ نظر نے انہیں اور پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول بنایا۔جمہوریت بہترین انتقام ہے کے نام پر وہ جمہوریت کے لیے اور جمہوریت کے نام پر جو کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے وہ اس دن سے آج کے دن تک اس پر عمل پیرا ہیں۔ اسی جمہوریت سے
مزید پڑھیے


چودہ نکات

پیر 26 دسمبر 2022ء
اقتدارجاوید
1)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ " عمران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کے علاوہ کچھ نہیں کیا" جب کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک سے باہر جائیدادیں بھی بنائیں۔ 2) حکومت پاکستان کا بیان ہے کہ "پاکستان نے تین سو چالیس ارب کے سیلابی اخراجات IMF سے شئیر کر دیے"۔ جب کہ باقی رقم کو کھوہ کھاتے ڈالنے کا احسن انتظام کر لیا ہے۔ 3) سپریم کورٹ نے ایک کیس میں آبزرویشن دی ہے کہ "صوبے میں پانچ ماہ بعد ڈی پی او اور تین ماہ بعد ایس
مزید پڑھیے


ٹائم بم

جمعرات 22 دسمبر 2022ء
اقتدارجاوید
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پچھلے بیس پچیس سالوںسے یعنی مسلم لیگ ن کے احیا سے لے کر اب تک اس جماعت کااصل چہرہ ہیں۔یہ وہ طوطا ہے جس میں بہت سوں کی جان بند ہے۔مسلم لیگ کے کارنامے اور کامیابیاں کا سہرا بھی ان کے سر ہے اور مسلم لیگ ن کے مسائل اور مصائب کی وجہ بھی وہی ہیں۔جیسے دھوم دھڑکے سے ڈار آئے اور لائے گئے ان کے جماعت کے لیڈروں نے ہمیشہ اسی طرح دھوم دھڑکا کرتے قوم پر تین چار عشرے گزار لیے۔موجودہ حکومت کو آئے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ریاست
مزید پڑھیے


سولہ دسمبر اکہتر

هفته 17 دسمبر 2022ء
اقتدارجاوید
عین انصاف کی وجہ سے فرینک کارپو کو دنیا کا رحم دل جج کہا جاتا ہے۔پہلے ایسی مثالیں ہم اپنی تاریخ سے لے کر بیان کرتے تھے اب وقت بدل گیا ہے۔تاریخ ایک مسافر ہے جو نیک دل لوگوں میں گھر کرتی ہے سو یہ مسافر ہماری ارض سے کب کا رخصت ہو چکا۔جس معاشرے سے رحم اور انصاف رخصت ہو جائیں وہاں سے یہ مسافر ہمیشہ کے لیے کوچ کر جاتا ہے۔آج کل اس مسافر کا قیام سات سمندر پار ہے اور ایک دو صدیوں سے وہیں مقیم ہے۔فرینک کارپو اٹلی کا رہنے والا ہے مگر آج کل انصاف
مزید پڑھیے


ٹک ٹک دیدم ۔۔۔۔

بدھ 14 دسمبر 2022ء
اقتدارجاوید
جس قصبے میں ہمارے والد قبلہ کا پیر خانہ تھا وہ اس نسبت سے اب بھی ہماری محبت کا مرکز ہے۔ جس ہستی کے ہاتھ پر والد قبلہ نے بیعت کی تھی وہ ہمارے دادا مرشد بھی ہوئے۔ اس قصبے سے ہمیں دلی عقیدت ہے۔جب بھی موقع ملتا ہے اپنے دادا مرشد کے مزار پر حاضر بھی ہوتے ہیں اور ان کے جد امجد میراں سبحان کے دربار پر بھی جانا اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ بھیرہ ہمارے گاؤں سے پچیس تیس کلومیٹر دور ہے۔ بھیرہ کے قریب پھلروان کے قصبے سے ایک بزرگ ہمارے گھر آتے جاتے رہتے
مزید پڑھیے








اہم خبریں