Common frontend top

اقتدارجاوید


گل مہر سے


گْل مہر درختوں کا شاعر ہوتا ہے۔اس پر پھول گچھے کی صورت نکلتے ہیں۔ گویا ایک شعر نہ ہوا ایک غزل ہو ایک شعری مجموعہ نہ ہو ایک دیوان ہو۔اس میں شدت بھی شاعروں کی سی ہوتی ہے اور موسم ِ گرما میں زیادہ جوبن پر آتا ہے۔کئی ممالک کا یہ قومی درخت بھی ہے یہاں ذرا کم پیدا ہوتا ہے۔کسی شاعر کے لیے اپنے مجموعے کا یہ نام بہت موزوں ہے مگر کیا کیجیے نئے عہد کی غزل گائیک شمائلہ رحمت حسین نے اپنی نئی البم اس نام پر گویا معنون کر دی ہے۔شمائلہ رحمت حسین نے جون ایلیا
هفته 30 جولائی 2022ء مزید پڑھیے

بھوت خانہ

منگل 26 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
ابوالعباس السفاح جو سلطنت عباسیہ کا بانی تھا، کی حکومت چوالیس ممالک پر پھیلی ہوئی تھی۔اس کی سلطنت میں دس سے زیادہ زبانیں بولی جاتی تھیں۔جن میں عربی، آرمینی، جورجین، عبرانی اور ترک شامل تھیں۔کئی ٹائم زون تھے۔السفاح اس کا لقب تھا جس کا مطلب سادہ معنوں میں قصاب کا تھا۔اس نے اپنے پیشروئوں کو چن چن کر ختم کیا اور پانچ سو سالہ عباسی دور ِحکومت کی بنیاد رکھی۔ وہ اس تھانے میں کیا تعینات ہوا سارے مجرموں کے حلقوں میں ایک شور مچ گیا۔کوئی کہے تھانیدار چند دن کا مہمان ہے۔ کوئی کہے جونہی ایس پی یا ڈی پی
مزید پڑھیے


چھوٹی ساس بڑی ساس

هفته 23 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
مولانا حسرت موہانی سے کسی نے پوچھا : "حضرت وہ آپ کا رسالہ نکالنے کا تجربہ کیسا رہا؟"فرمایا : "بھائی، انتہائی مشکل کام ہے۔ اس واقعے کا دلہن کو علم تھا اور یہ بھی علم تھا کہ اس کی خوشگوار پر سکون اور گھریلو سیاست کی تلخیوں سے بچنے کی واحد صورت یہ ہے کہ اس حقیقت کو جان لے کہ چھوٹی ساس اور بڑی ساس کی گھر میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔گھر میں سارا شور شرابا تو یہی دو ہستیوں کے مرہون منت ہے اس سے زیادہ ان دونوں کی کوئی وقعت نہیں۔دونوں ساسوں نے اپنی اپنی باریاں لگائی
مزید پڑھیے


مہبط ِ جبرئیل کے نیچے

پیر 18 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
دریتیم سے مراد وہ موتی ہے جو سیپ سے ایک ہی نکلا ہو اسے گوہرِ یک دانہ بھی کہتے ہیں۔بیت العتیق حرم نبی پاکؐ کا وہ دروازہ جس سے صرف باہر جانے کی اجازت ہے۔ اس دروازے سے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ دیوانے درود پڑھتے جالیوں کے اندر جھانکتے شرطوں سے بچ کر مطہر جالیوں کو ہاتھ لگانے کی تمنا لیے اس دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔ عشاق دوبارہ ایک چکر کاٹ کر منبر نبی پاکؐ ریاض الجنہ سے آنکھوں کو ٹھنڈا کرتے انہیں جالیوں کے قریب ایک پل رکتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ کسی
مزید پڑھیے


مشاہیر کے خطوط

هفته 16 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
یوں تو مشاہیر مشہور کی جمع ہے مگر جو مفہوم مشاہیر میں لغوی اور معنوی طور پر موجود ہے وہ محض مشہور میں کہاں؟ مشہور تو ہما شما بھی ہو سکتے ہیں۔ عطاء الحق قاسمی اردو ادب کی ایک بڑی شخصیت ہیں۔وہ اس وقت سینیئر ترین ادیبوںمیں شامل ہیں۔ان کے ساتھ وقت گزارنا ان کی باتوں کو سننا نہ صرف عظیم ادیبوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ ان سے سیکھنے کے مواقع بھی میسر کرتا ہے۔ان کی دوستیاں اور مراسم بڑے ادیبوں دانشوروں اور سیاست دانوں سے ہیں اور رہی ہیں۔انہی ادبی اور سیاسی مشاہیر نے جو خطوط قاسمی صاحب
مزید پڑھیے



لاکھوں کی عید

هفته 09 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
ہمارے بچپن بلکہ یوں کہیے کہ ایوب اور یحیٰی خانی ادوار میں روپیہ شاید چونسٹھ پیسے کا ہوتا تھا۔سب سے چھوٹا یونٹ ایک پیسہ ہوتا تھا۔پیسے کے مستعمل ہونے سے پہلے یہی دام ہوتے تھے۔ایک پیسہ ایک دام۔چونسٹھ داموں سے ایک روپیہ بنتا تھا۔یہ شیر شاہ سوری کے زمانے کی یادگار تھے۔ایک دام تین سو بائیس گرام تانبا ہوتا تھا۔ایک چاندی کا بھی سکہ ہوتا تھا۔ وہی اصل میں روپیہ تھا اس کا وزن ایک سو پچھتر گرام ہوتا تھا۔ اس سے بڑی اشرفی ہوتی تھی جو سونے کی ہوتی تھی۔اس کا وزن ایک سو سڑسٹھ گرام سونا ہوتا تھا۔عید
مزید پڑھیے


روزنامہ اختتام

جمعرات 07 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
فوکویامہ نے تاریخ کے ختم ہونے کا کہہ کر ساری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کا خاتمہ اور افغانستان میں روس کی شکست جمہوریت نہیں لبرل جمہوریت کی فتح ہے۔اس کا جمہوریت کے بارے میں اپنا نقطہ نظر ہے۔اسے سرمایہ دار جمہوریت اور کارپوریشنوں کی مال و دولت والی جمہوریت سوٹ کرتی ہے۔دوہزار ایک کو تاریخ کے اختتام کا کہا۔ کیا محض دو عشروں بعد ہی تاریخ نے جنم لے لیا۔ اب روس اور چین تاریخ کا احیا کر رہے ہیں تو فوکو یامہ کیا کہتے ہیں۔جو بات فوکویامہ نے دو عشرے پہلے کہی
مزید پڑھیے


قرض

هفته 02 جولائی 2022ء
اقتدارجاوید
ایک سروے بتاتا ہے کہ بددیانتی کے حساب ہم دنیا میں ایک سو ساٹھویں نمبر پر ہیں یعنی آپ نہیں ہوں گے ہم تو ہیں۔ایک گرد ہے جو جان بوجھ کر اڑادی جاتی ہے۔ ایک گردان ہے جو سوچ سمجھ کر دہرادی جا رہی ہے۔ایک حکومت دوسری کو اور دوسری تیسری کو مورد الزام ٹھہراتی ہے کہ اس کے دور میں زیادہ قرضہ لیا گیا اور ہمارے دور میں کم۔ کوئی اس نکتے پر نہیں آتا کہ اس قدر قرضوں کا بوجھ کیوں اور کیسے ادا ہو گا۔ یہ بوجھ قومی خزانے پر ہے قومی رہنمائوں پر قطعاً نہیں۔ان پر ایک
مزید پڑھیے


تختہ سیاہ پاکستان

منگل 28 جون 2022ء
اقتدارجاوید
پہچاننے کی کوشش کر رہے ہیں آپ؟ جی میں ہی پاکستان ہوں۔غور سے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔خدا کی قسم میں ہی ہوں۔میں آپ کو پھر کیسے یقین دلائوں؟۔کوئی تو وجہ ہو گی جو آپ مان نہیں رہے۔ اب میں خود ہی آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ آپ کو تسلی ہو اور آپ کا شک دور ہو سکے۔میرے چار صوبے ہیں ان کے اپنے اپنے دارالحکومت ہیں میرا اپنا دارالخلافہ ہے، جسے اسلام آباد کہا جاتا ہے۔اسلام آباد کا اسلام سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کھانے میں نمک کا ہوتا ہے۔بس کہہ دیا کہ کھانے میں نمک
مزید پڑھیے








اہم خبریں