Common frontend top

امتیاز احمد تارڑ


سلطنت مغلیہ کا زوال کیوں ہوا؟


شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے کہا تھا :فتوحات اور جنگیں ہی نہیں خانہ جنگیاں بھی سیاسی اور معاشی طور پر ریاست کو کمزور اور بالآخر ناکام بنا دیتی ہیں۔ حضرت شاہ ولی اللہ نے جب آنکھ کھولی تو سلطنت مغلیہ کا آفتا ب غروب ہو رہا تھا۔معاشرہ اور سیاست کا پرانا نظام منہدم ہو رہا تھا۔زندگی کے ہر شعبے میں زوال و انحطاط کے اثرات نہایت سرعت سے جاری تھے۔سارا نظام کھوکھلا ہو چکا تھا اور اخلاقی قدروں کی گرفت ڈھیلی پڑ رہی تھی،مرکز کے کمزور ہوجانے کے باعث ساری سلطنت میں ابتری ،بد نظمی اور طوائف الملوکی پھیلی
اتوار 28 مئی 2023ء مزید پڑھیے

حج کیسے سستا کیا جا سکتا ہے؟

اتوار 21 مئی 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
اس وقت مملکت خدادادمیں، قوم جذباتی، بحران بڑے اور لیڈر چھوٹے ہیں،کاش کوئی ایک آگے بڑھ کر قوم کو دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کرے۔توازن اور اعتدال تو صرف انبیاء کا خاصہ ہے مگر رسوم سے اجتناب اور نمائشی تکلفات سے احتراز کی کوشش کرنی چاہیے ۔اسی کے باعث مسائل قابو میں رہیں گے ۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حج کوٹہ واپس کیا گیا ۔یہ مسئلہ کیوں پیش آیا؟سیاسی ہیجان،عدم استحکام ،مہنگائی اور بدانتظامی۔ رواں برس حج کی مد میں 12 لاکھ روپے کے قریب وصول گئے ۔ 2020 ء کے لیے حج کے اخراجات چار لاکھ 86 ہزار 270 روپے
مزید پڑھیے


ترک انتخابات

اتوار 14 مئی 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ترکی کی ایک کہاوت ہے! یہ کہنا کافی نہیں کہ تم میرے بھائی ہو ، یہ بتائو کونسا بھائی ؟ ہابیل یا قابیل؟ رجب طیب اردوان فروری 1954 میں ایک کوسٹ گارڈ کے گھر پیدا ہوئے۔ انھوں نے اسلامک سکول سے تعلیم حاصل کی اور استنبول کی مامارا یونیورسٹی سییی مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی۔ جب وہ 13 سال کے تھے، تو ان کے والد نے استنبول منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کے بچوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔رجب طیب اردوان کے چار بچے ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی مسلمان فیملی
مزید پڑھیے


دو گز زمیں ہمیں بھی عطا کر حرم کے پاس

اتوار 07 مئی 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ماضی قریب میں ایک ایسی شخصیت کے سامنے شرف تلمذ حاصل ہوا،جو خیرالقرون کی یادگار، سلفِ صالحین کا نمونہ، اورعلم وفضل،زہد وتقویٰ، دینی ہمدردی،خیرخواہی،سادگی وتواضع، ان کا خاص وصف تھا ۔ دنیاوی ستائش سے بے پرواہ ہو کر تمام امور کی انجام دہی کا مقصد صرف رضائے الٰہی ان کا خاصہ تھا۔ شیخ الحدیث مولانا مشرف علی تھانویؒ کی تمام ترزندگی کتاب وسنت اور اسلام اوراہل اسلام کی خدمات سے منور وروشن ہے ، قرآن مجید کی تعلیم وتدریس ہو یا ترجمہ وتفسیر ، طباعت وکتابت ہو یا حفاظت واشاعت ،احادیث رسول کا درس و تدریس ہو یا شرح
مزید پڑھیے


آزمائش

اتوار 30 اپریل 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
لوگوں کو ہمیشہ امتحان سے گزرنا ہوتا ہے۔ لازمی نہیں کہ ابتلا ہمیشہ بربادی لے کر آئے۔اگر انسانی حواس قائم رہیں اور صبر و استقامت اختیار کی جائے توابتلا نعمت بھی بن جاتی ہے۔حالیہ دنوں میں مملکت خداد داد میں عین اس وقت شدید بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ،جب کسان اپنی محنت کا پھل سمیٹنے والا تھا ۔کئی مقامات پر فصلیں تباہ ہو گئیں،کسانوں کو دھاڑیں مار مار کر روتے دیکھا گیا۔مگر بعض جگہوں پر بارش ہونے کے باوجود فصلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔بنیادی سوال یہ ہے کہ آخر کوئی سبق سیکھنے پر آمادہ کیوں نہیں؟ میرے ملک کا
مزید پڑھیے



عرب و ایران کا اپنا اپنا تفاخر

اتوار 16 اپریل 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
زمانہ قدیم سے عرب اور ایران میں پاگل کر دینے والی نفرت پائی جاتی ہے ۔ کئی سنگین مسائل سے دوچار پاکستان نے، عرب و ایران کشمکش کی ایک بھاری قیمت ادا کی ہے۔فرقہ ورانہ تصادم میں جید علما کرام کے علاوہ ہزاروں شہریوں کا قتل ہوا۔دوسری جانب شام اور یمن بھی ایک دوسرے کے خون کے درپے رہے۔انہی نفرتوں سے عراق و ایران جنگ نے جنم لیا۔ پاکستانی معاشرے میں عرب ایران کشمکش سنگین تر ہوئی،تو سابق وزیراعظم عمران خاں نے صلح کی کوششیں کیں ۔تاکہ مسلم امہ اپنے مسائل خود حل کرنے کے قابل ہو سکے ۔کیونکہ پاکستان
مزید پڑھیے


نواپریل سے نو اپریل تک

اتوار 09 اپریل 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
کامل ایک برس میں،کپتان کوعروج کیسے ملا؟اس میں عمران خاں کی اپنی محنت سے زیادہ حکمران اتحاد کی غلطیاں شامل ہیں۔آج جو لوگ عمران خاں سے پیچھا چھڑانے کے درپے ہیں ،اگر یہ اپریل 2022کوان ہائوس تبدیلی کے بجائے،انتخابات کا راستہ اپناتے تو آج نہ صرف وہ حکمران ہوتے بلکہ عمران خاں کی مقبولیت بھی دم توڑ چکی ہوتی ۔اب وہ لاکھ الیکشن سے فرار اختیار کریں ،جب بھی الیکشن ہوں گے ،جلی حروف میں ناکامی لکھی جا چکی۔ خلیل جبران نے کہا تھا: خراب بچوں کوبرا مت کہو ، ان کو برا کہو جو انھیں نظم وضبط سکھانے میں ناکام
مزید پڑھیے


نیکیوں کا موسم بہار

اتوار 02 اپریل 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
لاریب کتاب میں ارشاد باری تعالیٰ ہے : کون شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسنہ دے،تاکہ اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا بڑھاکر واپس کرے، مال کا گھٹانا اور بڑھانا سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے ،اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کرجانا ہے۔(البقرۃ542) رمضان کے بابرکت مہینے میں ویسے بھی ثواب کو بڑھا دیا جاتا ہے۔نیکیوں کا موسم بہار ۔لوٹ میلہ جاری۔ہر کلمہ گو سبقت لے جانے میں مگن۔ روئے زمین پر بڑی بڑی اسلامی این جی اوز کام کر رہی ہیں۔ہر کسی کا کام لائق تحسین ۔دکھی انسانیت کی خدمت کے بڑے بڑے منصوبے دیکھے مگر محمد ی آئی
مزید پڑھیے


سحری و افطاری کی قدیم روایات!!

اتوار 26 مارچ 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
ارشادباری تعالیٰ ہے: لِکُلِّ اَجَلٍ مُّسْتَقِرٌ۔ہر کام کا وقت مقرر ہے۔یہ قانون ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ۔کوئی کام وقت سے پہلے یا بعد نہیں ہو سکتا ۔مگر اسے سلیقے سے احسن انداز میں سر انجام دیا جا سکتا ۔ پاکستان میں ہر برس رمضان المبارک اور عید کے چاند پر تنازع کھڑا ہوتا ہے۔جس کی آڑ میں سیکولر طبقہ علمائے دین پر چڑھ دوڑتا ہے ۔اس برس بھی سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی کھڑا کیا گیا ۔کئی قسم کے اعتراض کیے گئے ،جن میں سر فہرست دیر سے اعلان کیوں کیا گیا؟دراصل جن لوگوں نے گواہی
مزید پڑھیے


بروقت فیصلوں کے نتائج !!

اتوار 19 مارچ 2023ء
امتیاز احمد تارڑ
پتھر دلوں پر اس کا کیا اثر ہو گا ۔یاد رکھیے!جو فیصلے وقت پر نہیں کیے جاتے،تو وقت ان کا فیصلہ خود کرتا ہے اور عموماً وقت کا فیصلہ بے رحم ہوتا ہے ۔ہر شخص اپنی زندگی میں کامیابی کا خواہشمند ہوتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں،جن کا ستارہ عروج پر،کام پر عبور،افراد کی ذمہ داریوں کا علم ،معاملہ فہمی،بالغ نظری،بے لوثی اور غیر جانب داری اُن کا وصف۔نزاعی معاملات کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کا ہنر انھیں گھٹی میں ملا ہوتا ہے۔بیورو کریسی میں ایسے افراد کا قحط۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سیکرٹری اوقاف و چیف
مزید پڑھیے








اہم خبریں