Common frontend top

اوریا مقبول جان


برطانیہ روس نفرت کا الائو اور تیسری عالمگیر جنگ


دُنیا کے نقشے پر کوئی جنگ اتنی قدیم نہیں اور کوئی نفرت اتنی پرانی نہیں جو آج تک ان دو قوموں کی رگ و پے میں موجود ہے اور جس کا اظہار ان کی قومی پالیسیوں اور خفیہ سرگرمیوں میں بھی ہوتا ہے، جتنی پرانی اور آج تک زندہ نفرت روس اور برطانیہ کے درمیان موجود ہے۔ نفرت کے آغاز کی داستان کئی سو سال پرانی ہے اور اس کا تعلق تجارتی منڈیوں میں پھیلائی گئی ان داستانوں سے ہے، جو سولہویں صدی کے برطانوی تاجروں نے روس کے خلاف مشہور کی تھیں۔ یہ تاجر روس سے برفانی ریچھ اور
بدھ 09 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

روس کا اگلا ہدف … برطانیہ؟

منگل 08 مارچ 2022ء
اوریا مقبول جان
عین عنفوانِ شباب میں میری صحبت ایک ایسے صاحبِ حال صوفی سے رہی ہے جو بظاہر ایک کتب فروش تھے مگر مرچنٹ نیوی میں ملازمت کی وجہ سے جہاں گرد تھے۔ انہی کے خصوصی کرم، توجہ اور استدلال کی بدولت میں نے الحاد سے معرفتِ الٰہی کا سفرطے کیا تھا۔ شیخ ظہور صاحب نے مجھے مولانا مودودیؒ کی کتاب ’’تنقیحات‘‘ کے مضمون ’’عقلیت کا فریب‘‘ سے آشنا کیا اور جس نے میرے اندر کھڑی الحاد کی عمارت کو ایک دَم متزلزل کر دیا تھا۔ شیخ صاحب سے زیادہ عالمی سیاسی اُمور پر میں نے کسی شخص کی دسترس نہیں دیکھی۔
مزید پڑھیے


افسانوی دلائل

جمعه 04 مارچ 2022ء
اوریا مقبول جان
کالم کے آغاز سے پہلے میں بقائمی ہوش و حواس اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ میں قانون کا ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں اور اس میدان میں تیس سال قبل ایل ایل بی کی سند بھی حاصل کر چکا ہوں۔ سول سروس اکیڈیمی میں ڈی ایم جی گروپ کی ٹریننگ کے دوران پاکستان میں نافذالعمل تقریباً تمام قوانین کی تعلیم کے حصول کے بعد نو سال بحیثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالتی فرائض بھی سرانجام دے چکا ہوں اور اب ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کا لائسنس یافتہ ایڈووکیٹ ہوں۔ اس لئے یہ کالم میں
مزید پڑھیے


ایک اہم تحقیقی کتاب کا اُردو ترجمہ

جمعرات 03 مارچ 2022ء
اوریا مقبول جان
لکھنؤ میں پیدا ہونے والی نوے سالہ رومیلا تھاپر کے نام سے میں 1983ء میں آشنا ہوا، جب اس کی دو جلدوں پر مشتمل کتاب "A History of India" کی پہلی جلد میرے ہاتھ آئی۔ سول سروس کے امتحان میں تاریخ پاک و ہند کی تیاری ایک گھمبیر مرحلہ ہوتا ہے۔ یہ خطہ کبھی بھی تاریخی طور پر ایک متحدہ مملکت کے طور پر قائم نہیں رہا۔ کئی سو راجائوں، مہاراجائوں کی چھوٹی چھوٹی ریاستیں کبھی آپس میں دوست اور کبھی آپس میں برسرِپیکار رہتی تھیں۔ محمود غزنوی اور شہاب الدین غوری کے حملوں کے بعد جب 25 جون 1206ء
مزید پڑھیے


کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف

بدھ 02 مارچ 2022ء
اوریا مقبول جان
ٹھیک ستتر سال کے بعد جنگ کے بادل ایک بار پھر یورپ کی سرزمین پر چھائے ہیں۔ اس سے پہلے اللہ نے وارننگ کے طور پر اسی یورپ کے شہروں کو کرونا کے خوف میں مبتلا کیا اور ان کی ساری چکا چوند اور رنگا ررنگی لپیٹ کر رکھ دی۔ رقص گاہیں آباد رہیں اور نہ ہی جوئے کے دِلکش اڈے۔ فیشن زادیوں کے میک اپ حجاب نما ماسک کے پردے کے پیچھے چلے گئے اور قحبہ خانوں کی کسبیوں سے لوگ خوف کھانے لگے۔ میرے اللہ نے اس ناراضگی کو واضح کرنے کے لئے، افریقہ کے مفلس، غریب، بیمار
مزید پڑھیے



سکیورٹی ریاست بمقابلہ ویلفیئر ریاست

منگل 01 مارچ 2022ء
اوریا مقبول جان
چاغی میں ایٹمی دھماکے کی تیاریاں زور شور سے جاری تھیں۔ بڑے بڑے لوگوں کی آمدورفت اس چھوٹے سے بے آباد علاقے میں اس قدر واضح تھی کہ ہر خاص و عام کو اندازہ تھا کہ یہاں کچھ ہونے والا ہے۔ دالبندین اور اُس کے اردگرد کے لوگ تو کئی سال پہلے سے خاران ضلع کی سرحد کے ساتھ منسلک پہاڑی سلسلے میں موجود افواجِ پاکستان کی نقل و حمل اور خاردار تاروں میں لپٹے ہوئے پہاڑوں سے خوب واقف تھے۔ بیشتر کو تو یہ بھی علم تھا کہ یہاں دراصل ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ضرور
مزید پڑھیے


پاکستان اور یوکرائن : مماثلت (آخری قسط )

جمعه 25 فروری 2022ء
اوریا مقبول جان
دُنیا بھر کے عسکری ماہرین کے لئے یہ اچھنبے کی بات تھی کہ جون 2019ء میں امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے بحرِہند (Indian Ocean) اور بحرالکاہل (Pacific Ocean) کے سمندروں کے لئے جو حکمتِ عملی جاری کی، اس میں یورپ کے سمندروں میں واقع ملک یوکرائن کا تذکرہ کیوں کیا اور ساتھ ہی روس کی بڑھتی ہوئی طاقت کو عالمی امن، جمہوریت اور آزاد معاشی مارکیٹ کے لئے پھر سے سر اُٹھاتا ہوا کینسر کیوں بتایا۔ فوری نتیجہ جو تمام عسکری ماہرین نے نکالا وہ یہی تھا کہ اگر ان دونوں خطوں میں کبھی کسی ایک خطے میں
مزید پڑھیے


پاکستان اور یوکرائن : مماثلت

جمعرات 24 فروری 2022ء
اوریا مقبول جان
جنگ کا بگل بج چکا…وہ جو چاہتے تھے کہ روس ایک بہت بڑی جنگ میں چونتیس سال بعد پھر داخل ہو، ان کی منصوبہ بندی کامیاب ہو چکی ہے۔ جنگِ عظیم دوّم کے بعد ہمیشہ جنگیں ویت نام، افغانستان اور عراق جیسے ترقی پذیر اور کمزور ملکوں کی سرزمین پر لڑی جاتی رہی ہیں، لیکن اس دفعہ دونوں جانب عالمی طاقتیں خونخوار بھیڑیوں کی طرح غرّاتی ہوئی میدان میں اُتری ہیں۔ یورپ کی وہ سرزمین جس نے کئی صدیاں جنگ کی ہولناکیاں دیکھی ہیں، ایک دفعہ پھر وہی میدانِ جنگ بننے جا رہی ہے۔ گذشتہ صدی میں ہونے والی جنگِ
مزید پڑھیے


ایک عظیم تحقیقی کتاب

بدھ 23 فروری 2022ء
اوریا مقبول جان
اقوامِ عالم میں پاکستان کی اسلامی قومیت کی بنیاد پر تخلیق ہر ایسے شخص کے لئے سوہانِ روح اور شدید تکلیف کا باعث ہے جو تاریخ کے اس عظیم معجزے سے نفرت اور بغض رکھتا ہے۔ یہ سیکولر، لبرل لوگ اپنی بزدلی اور کم ہمتی کی وجہ سے براہِ راست کھل کر اسلام، پیغمبرِ اسلام یا اسلامی طرزِ زندگی کے خلاف تو گفتگو نہیں کر پاتے تو ان کا زور مسلمانوں کو بدنام کرنے میں صرف ہوتا ہے اور خصوصاً پاکستان کے اسلامی وجود کو مشکوک کرنے کے لئے یہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کو
مزید پڑھیے


بھارت میں مسلم نسل کشی کا عدالتی پہلو

منگل 22 فروری 2022ء
اوریا مقبول جان
آج سے صرف پندرہ سال پہلے تک پاکستان کا سیکولر، لبرل دانشور طبقہ، پاکستان کو نیچا دکھانے اور نظریہ پاکستان کو اس کے زوال کی وجہ بتانے کے لیے بھارت کے جمہوری تسلسل، اس کے عدالتی نظام، معاشی ترقی اور سیکولر، لبرل اخلاقیات کی شان میں رطب للسان رہتا تھا۔ ہمارے لاتعداد سیاسی رہنما بھی بھارتی جمہوریت کے گُن گایا کرتے تھے۔ یہ وہی دَور تھا جب لاہور شہر کے بیچوں بیچ، نہر سے ذرا ہٹ کر ’’سیفما‘‘ کا دفتر ہوتا تھا جہاں آج سے دس سال پہلے ترنگ میں آ کر ایک دن نواز شریف نے اپنی تقریر میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں