Common frontend top

عدنان عادل


اسد دُرانی کی باتیں


لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی کی تازہ کتاب ’آنر امنگ دی اسپائز‘ (جاسوسوںمیں عزت و وقار) سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستانی ریاست اسامہ بن لادن کوامریکی حملہ میں ہلاک کرنے کے واقعہ میں شریک تھی۔ اسد درانی نے بھارتی میگزین ’دی ویک‘ میں اپنی کتاب کے بارے میںدیے گئے انٹرویومیں کہا ہے کہ انکی اس کتاب میں یہی بات سب سے زیادہ سچ کے قریب ہے۔ انکا کہنا ہے کہ انکے ایک ساتھی کو سرکاری طور پر اس معاملہ میں رسائی حاصل تھی لیکن وہ ہر بات جو اُس نے دیکھی بتانے کو تیار نہیں لیکن انکے دوست
اتوار 22 نومبر 2020ء مزید پڑھیے

گلگت بلتستان الیکشن

بدھ 18 نومبر 2020ء
عدنان عادل
شدید سردی کے موسم میں گلگت بلتستان کے عوام جس جوش و خروش اور والہانہ پن سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے وہ متاثر کُن عمل ہے۔الیکشن تو گزشتہ اگست میں ہونا تھے لیکن کورونا وبا کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے اور ایسی کڑی سردی کے موسم میں کروانے پڑے۔ پچاس فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام میں جمہوریت سے گہری وابستگی ہے ۔ لوگ اپنی سیاسی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی پسند کے نمائندے منتخب کرنا چاہتے ہیں جو نظام حکومت چلائیں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں
مزید پڑھیے


اپوزیشن کا روڈ میپ

اتوار 15 نومبر 2020ء
عدنان عادل
اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ن لیگ کی ییشین گوئی ہے کہ دسمبر میں حکومت کی چھٹی ہوجائے گی۔ پیپلزپارٹی جنوری کی تاریخ دے رہی ہے۔ اب تو مسلم لیگ (ن) کی عملی طور پر سربراہ مریم نواز نے فوجی قیادت سے مطالبہ بھی کردیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت رخصت کرے تو ان سے بات چیت ہوسکتی ہے۔یہ وہی کھیل ہے جو انیس سو نوّے کی دہائی میں نواز شریف اور بے نظیر بھٹوایک دوسرے کے خلاف کھیلتے تھے۔ دونوں نے دو باروفاق میں حکومت بنائی اور دونوں بار
مزید پڑھیے


ٹیکنالوجی میں حاکمیت

بدھ 11 نومبر 2020ء
عدنان عادل
ابھی دنیا میں فائیو جی ٹیلی کمیونی کیشن ٹیکنالوجی پوری طرح نہیں پھیلی لیکن چین کی کمپنی ایشیا پاورنے چند روز پہلے سکس جنریشن نیٹ ورک کا حامل سیٹلائیٹ کامیابی سے فضا میں بھیج دیاہے۔ یہ سیٹلائیٹ خلا میں سکس ۔جی فریکونسی بینڈکی کارکردگی کو جانچنے کی غرض سے استعمال کیا جائے گا۔ سکس جنریشن ٹیکنالوجی فائیو۔جی ٹیکنالوجی سے ایک سو گنا زیادہ تیز ہوگی۔ تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ اس سیٹلائیٹ میں ایسے ر یموٹ سینسنگ نظام بھی لگائے گئے ہیں جن سے فصلوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات‘ سیلاب اور جنگلات کی آگ کے بارے
مزید پڑھیے


جو بائیڈن کا انتخاب

اتوار 08 نومبر 2020ء
عدنان عادل
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا عہد تمام ہُوا۔ٹرمپ امریکہ کی سیاسی اشرافیہ کے لیے ایک گھُس بیٹھیے تھے جنکا صدر بننے سے پہلے سیاسی طبقہ سے تعلق نہیں تھا۔ وہ اپنی دولت اور متحرک شخصیت کے زور پر ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پرصدر بننے میں کامیاب ہوئے۔امریکی ریاستی اداروں اور بااثر اشرافیہ نے انہیںچار برس تک بااَمر مجبوری قبول کیے رکھا۔ جیسے ہی نئے الیکشن کا موقع آیا ان کی چھٹی کا پکا بندوبست کردیا۔گزشتہ تیس سال میں کوئی امریکی صدر ایسا نہیں جو دوسری بار منتخب نہ ہوا ہو۔یہ ہزیمت ٹرمپ کے حصّہ میں آئی ہے۔ ایک دلچسپ
مزید پڑھیے



امریکی الیکشن کا سرکس

بدھ 04 نومبر 2020ء
عدنان عادل
دنیا کی نظریں تین نومبر کو ہونے والے امریکہ کے صدارتی الیکشن کے نتائج پر لگی ہیں کیونکہ یہ ملک اتنی بڑی طاقت ہے جسکی اندرونی سیاست کے اثرات پوری دنیا کے ملکوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ آج امریکی عوام صرف نئے صدر ہی نہیں بلکہ سینٹ کے ارکان کے لیے حتمی ووٹنگ کریں گے۔ کورونا وبا کے باعث بنائے جانے والے نئے نظام میںتقریبا ً پونے دس کروڑ لوگ پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ اس مرتبہ ماضی کی نسبت ووٹ ڈالنے والوں کی شرح بہت زیادہ ہوگی۔ عام سروے رپورٹس توبتا رہی ہیں کہ
مزید پڑھیے


شکستہ ریڑھ کی ہڈی

اتوار 01 نومبر 2020ء
عدنان عادل
میرے ایک دوست جنوبی پنجاب کی جتوئی تحصیل میں کاشتکاری کرتے ہیں۔ اگلے روز بہت افسردہ تھے کہ کپاس کی بیشتر فصل کو سفید مکھی نے چاٹ کھایا۔ منافع تو دُور کی بات ہے اس بار تو لاگت بھی وصول نہیں ہوگی۔ یہ کپاس چُننے کا موسم ہے جسے بیچ کر زمینداروں کو سال بھر کی کمائی ہوتی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ کپاس کی بجائے گنّا کیوں نہیں کاشت کرلیتے۔ اسکی فصل پر کیڑوں کا حملہ نہیں ہوتا یا کم ہوتا ہے۔ توکہنے لگے کہ انکے علاقہ میں ایک شوگر مل تھی جو بند پڑی ہے۔ یہ
مزید پڑھیے


گندم کا بحران

جمعرات 29 اکتوبر 2020ء
عدنان عادل
اس برس اپریل میں گندم کی نئی فصل آنے کے باوجود آٹے کی قیمت مستحکم نہیں ہوسکی۔ کبھی آٹا بازار سے غائب ہوگیا ۔ کبھی سرکاری مقرر نرخ سے مہنگا ملنے لگا۔ خیبرپختونخواہ ‘ بلوچستان اور کراچی میں خاص طور سے آٹے کی قیمت خاصی بڑھ گئی ۔ پنجاب میں ملوں کا آٹا تو 43 روپے فی کلوگرام کے کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہے لیکن چکی کا آٹا چند ماہ پہلے کی نسبت دس سے پندرہ روپے فی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔جب گندم کی نئی فصل آئی تو شروع میں حکومت کہتی رہی کہ گندم کی پیداوار ہمارے سال
مزید پڑھیے


ہوا میں زہر

اتوار 25 اکتوبر 2020ء
عدنان عادل
انسان نے قدرت کے نظام سے جو چھیڑ چھاڑ کی ہے اسکا خمیازہ ماحول کی تباہی کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ آلودگی انسان کی صحت اور بقا کا مسئلہ بن چکی ہے۔ ابھی پوری طرح سردی کا موسم بھی شروع نہیں ہوا لیکن سموگ نے لاہور شہر کو ڈھانپ لیا ہے۔ دھند اور دھویںکا یہ آمیزہ دسمبر کے آخر تک لاہور اور وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گا۔ ماہرین کے مطابق صرف گھروں سے باہر ہی نہیں گھروں کے اندر بھی ہوا کی آلودگی بہت زیادہ ہوچکی ہے کیونکہ دھویں کے ہوا میں
مزید پڑھیے


سرکاری اسکولوں کی حالت ِزار

بدھ 14 اکتوبر 2020ء
عدنان عادل
ایک سال پہلے وفاقی حکومت نے ایک تعلیمی فریم ورک کا اعلان کیا تھا جس میں اپنی چار ترجیحات بیان کی تھیں۔ اوّل‘ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا‘ تعلیم کا معیا ر بہتر بنانا‘ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے اداروں کی استعداد بڑھانا‘ مختلف قسم کے تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم کو یکساں بنانا۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے حکومت رینگ رینگ کر چل رہی ہے۔ اس فریم ورک کے مطابق چند ماہ پہلے وفاقی حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کیا ہے جو سرکاری‘ غیرسرکاری اور مدارس میں یکساں طور پر لاگو
مزید پڑھیے








اہم خبریں