Common frontend top

عدنان عادل


بڑے شہروں کی اجارہ داری


پاکستان میں اڑتالیس ہزار بڑے دیہات اور تقریباً چار سو چھوٹے شہر ہیں لیکن ان سب پر پانچ بڑے شہروں کی حکمرانی ہے۔ اسلام آباد‘لاہور‘ کراچی ‘پشاور اور کوئٹہ میں بیٹھے حکمرانوں نے تمام حکومتی اختیارات اورریاست کے مالی وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ملک کے دو تہائی شہری دیہات اورقصبوں میں رہتے ہیں ‘وہ چند بڑے شہروں کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک کے انتظام و انصرام اور امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ
بدھ 24 جون 2020ء مزید پڑھیے

غربت اور بیروزگاری

اتوار 21 جون 2020ء
عدنان عادل
معاشی ماہرین کا تخمینہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی نصف آبادی غربت کا شکار ہے اور تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد روزگار سے محروم ہیں۔گزشتہ دو برسوں میں معاشی ترقی کی شرح سست پڑنے کی وجہ سے پچپن لاکھ افراد بے روزگار تھے لیکن پچھلے چار مہینوں سے کورونا وبا نے معاشی بحران کو مزید گھمبیربنادیا۔ اس کے نتیجہ میں صنعتی پیداوار میں کمی ہوئی‘ تجارت اور ٹرانسپورٹ کو مزید نقصان پہنچا تو بیروزگار افراد کی تعدا بھی دوگنا ہوگئی۔ظاہر ہے جب آمدن ختم ہوجائے یابہت کم رہ جائے تو غربت بھی بڑھتی ہے۔ کورونا ایک قدرتی آفت
مزید پڑھیے


گلوان وادی کی جنگ

بدھ 17 جون 2020ء
عدنان عادل
بہت سے موضوعات پاکستان کے لوگوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ وہ ہماری بقا اور سلامتی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان پر بات نہیں کی جاتی۔ مثلاً ہماری زندگی اور تہذیب کا انحصاربہت حد تک دریائے سندھ اورا سکے معاون دریاؤں سے ملنے والے پانی پرہے۔ لوگوں کوسندھ کے بارے میں تو کچھ معلومات ہیں لیکن اسکے معاون دریاؤں کا ذکر ہمارے تعلیمی نصاب کی کتابوں تک میں نہیں۔ خاص طور سے وہ دریا اور ندیاںجو دریائے سندھ کے بالائی‘ پہاڑی مقامات پر واقع ہیں۔ ایسا ہی ایک اہم معاون دریا گلوان ہے جو چین میں
مزید پڑھیے


ایک روایتی بجٹ

اتوار 14 جون 2020ء
عدنان عادل
وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال 2020-21ء کاجو بجٹ پیش کیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں میں کوئی جدت نہیں۔عوام نے جن امیدوں اور توقعات کے ساتھ عمران خان کو اقتدار دلوایا تھا ‘ بجٹ ان کا عکاس نہیں ہے۔گزشتہ دو برسوں میں اِس حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح روایتی ‘گھسے پٹے انداز کے بجٹ پیش کیے ہیں۔یہ بات اپنی جگہ کہ موجودہ حکومت نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں جیسا کہ ملک کوبیرونی قرضوں کی نادہندگی سے بچا لیا‘ تجارتی خسارہ کم کیا‘ درآمدات کو کنٹرول کرلیا۔ بڑے منصوبوں
مزید پڑھیے


قرضوں کا بجٹ

بدھ 10 جون 2020ء
عدنان عادل
ایک بہت مشکل وقت میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔ فروری سے شروع ہونے والی کورونا وبا نے عوام‘ حکومت اور معیشت سب ہی کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ 1952ء کے بعد پہلی مرتبہ ملک کی معاشی ترقی منفی زون میں جا چکی ہے۔ اس وقت پہلا چیلنج یہ ہے کہ معیشت کی کشتی کو مکمل طور پر ڈوبنے سے کیسے بچایا جائے۔ سُن رہے ہیں کہ حکومت ایسا بجٹ پیش کرے گی جس میں نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو کیونکہ طویل نیم کرفیو
مزید پڑھیے



ٹڈی دل کی یلغار

اتوار 07 جون 2020ء
عدنان عادل
مشکلیں جب آتی ہیں تو چاروں طرف سے آتی ہیں۔مارچ کے مہینے میں ہم کورونا کی موذی وبا سے دوچار ہوئے جو روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور ویکسین آنے تک پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔یہ مصیبت کیا کم تھی کہ گزشتہ ماہ ٹڈی دل نے یلغار کردی۔ پاکستان کے باون اضلاع ٹڈی دل کی یلغار سے متاثر ہیں۔ تخمینہ ہے کہ کپاس اور مکئی کی فصلوں کا دس فیصد حصّہ ٹڈیوں کے لشکرہڑپ کرگئے ہیں۔ ٹڈیوں کے یہ لشکرمشرقی افریقہ‘ ایران‘ پاکستان اور بھارت تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس خطّہ میں ستّر سال بعد ٹڈی دل کا ایسابڑا حملہ
مزید پڑھیے


پاکستان کے لیے لیہہ کی اہمیت

بدھ 03 جون 2020ء
عدنان عادل
تین ہفتوں سے بھارت اور چین کی فوجیں لدّاخ کے علاقہ لیہہ میں چار مختلف مقامات پرآمنے سامنے کھڑی ہیں۔اگر کسی بھی ملک کی فوج نے اپنی پوزیشن سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو یہ کشیدگی ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ دونوں ملکوں نے فوجوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ‘بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیے ہیں۔ جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر فضا میں نگرانی کے لیے چکر لگا رہے ہیں۔ جنگ نہ سہی لیکن یہ سرحدی تناؤ طویل عرصہ تک جاری رہ سکتا ہے۔لیہہ پر بھارت اور چین کا جھگڑا پاکستان کی سلامتی کے لیے
مزید پڑھیے


پین گونگ سو جھیل کی لڑائی

اتوار 31 مئی 2020ء
عدنان عادل
جن لوگوں نے عامر خان کی مشہور فلم تھری ایڈیٹ دیکھی ہے انہیں اسکا آخری کلائمیکس منظر یاد ہوگا جو ایک حسین و جمیل قدرتی جھیل کے کنارے فلمایا گیا ہے۔پانچ اور چھ مئی کوچین اور بھارت کے فوجیوں میں جن پانچ مقامات پر جھڑپیں ہوئیں ان میں ہمالیہ کے پہاڑوں میں گھری یہ جھیل بھی ہے جسے’ـ پین گونگ سو‘ کہتے ہیں (سو کے سین پر زبر ہے) ۔دونوں ملکوں کی فوجیں تین ہفتوں سے یہاں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ یہ کوئی معمولی خوبصورت جھیل نہیں بلکہ خطّہ کی سیاست اور سلامتی میں اہم مقام رکھتی ہے۔ سطحِ سمندر
مزید پڑھیے


چین‘ بھارت سرحدی جھڑپیں

بدھ 27 مئی 2020ء
عدنان عادل
پانچ‘ چھ مئی کو بھارتی اور چینی افواج کی لداخ میں جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی افوا ج لدّاخ میں پانچ مختلف مقامات پر آٹھ سے دس کلومیٹر اپنی سابقہ پوزیشن سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے سینکڑوں بھارتی فوجیوں کو ماراپیٹا اورکچھ دیر تک گرفتار کیے رکھا۔ ایک سو بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ چند دنوں کے وقفہ سے لداخ کے ساتھ ساتھ سکّم میں بھی دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپیں ہوئیں۔بھارت نے الزام لگایا کہ چینی افواج لداخ میں اسکی حدود میں داخل ہوئیں جبکہ چین کے مطابق اسکے فوجیوں نے ان علاقوں میں کارروائی کی
مزید پڑھیے


نااہلی‘ بددیانتی کے نتائج

اتوار 24 مئی 2020ء
عدنان عادل
گزشتہ دس برسوں میں پاکستان میںچار مسافر جہازگر کر تباہ ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں چین اور بھارت میں صرف ایک ایک مسافر جہاز کریش ہوا۔بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ایک بھی نہیں۔ ہمارے نظام میں کچھ تو خرابی ہے جو دوسرے ملکوں سے زیادہ فضائی حادثے ہوتے ہیں۔ یا تو ہمارے متعلقہ لوگوں میں فضائی سروس محفوظ طریقہ سے چلانے کی اہلیت نہیں ہے ‘ وہ لاپرواہ اور غفلت کا شکار لوگ ہیں جو اُن حفاظتی تدابیر کا اچھی طرح سے خیال نہیں رکھ پا تے جو ائیر لائن چلانے کے لیے ضروری ہیں یا پھر وہ اتنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں