Common frontend top

عدنان عادل


زرعی اصلاحات کی ضرورت


پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جو بہت دولت مند ہے‘ عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔ سب سے پرانے امیر بڑے زمیندار‘ وڈیرے اور قبائلی سردار ہیں۔ جب ملک بنا تو یہاں ایسے زمیندار خاندان تھے جن میں سے ہر ایک کے پاس ہزاروں ایکڑ زرعی زمین تھی۔ خاص طور سے سندھ اورجنوبی پنجاب میں بڑی زمینداریاں تھیں۔ کم سے کم تین مرتبہ زرعی اصلاحات کی گئیں لیکن ہر مرتبہ ان زمینداروں نے مختلف طریقوں ‘حربوں سے اپنی ملکیت کو محفوظ کرلیا۔ کچھ زمین بے نامی کرلی‘ اپنے وفادار مزارعوں‘ قریبی رشتے داروں کے نام پرمنتقل
بدھ 03 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

پاکستان‘ سری لنکا تعلقات

اتوار 28 فروری 2021ء
عدنان عادل
جنوبی ایشیا میں بھارت کی بالادستی اور غلبہ کے عزائم کو لگام ڈالنے کی خاطر پاکستان نے خطّہ کے دو ملکوں سے خصوصی قریبی تعلقات اُستوار کیے۔ ایک نیپال‘ دوسرے سری لنکا۔ بھارت کے جنوب میں واقع سری لنکا کا جزیرہ بدھ مت سے تعلق ر کھنے والی سنہالی آبادی کی اکثریت پر مشتمل ہے۔ تاہم مسلمان بھی سری لنکا میں اچھی خاصی تعداد میں آباد ہیں۔اسکی تقریباًسوا دو کروڑ آبادی کا گیارہ فیصد ۔ وزیراعظم عمران خان نے تئیس چوبیس فروری کو کولمبو کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جس میں دونوں ملکوں نے اپنے باہمی تعلقات کو مزید
مزید پڑھیے


مسخ شدہ جمہوریت

بدھ 24 فروری 2021ء
عدنان عادل
ملیر اور ڈسکہ میں قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہیں۔ الیکشن کے نتائج سے قطع نظر ووٹنگ کے دوران میں جو تشدد ‘ ہنگامہ آرائی ہوتی رہی اس سے ہمارے سیاسی کلچر کی عکاسی ہوتی ہے۔ برطانیہ یا یورپ کے ممالک جن سے ہم نے جمہوریت کا سبق پڑھا ہے وہاںاس قسم کے خوں ریزالیکشن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتے۔ جبکہ ہمارے ملک میں الیکشن کے روز لڑائی جھگڑا معمول کی بات ہے۔ اگلے روز کراچی میں ملیر کے ضمنی الیکشن میں ایسا ہوا۔ تھرپارکر میںایک پولنگ اسٹیشن کو آگ
مزید پڑھیے


ایران کا روس اورچین سے اتحاد

اتوار 21 فروری 2021ء
عدنان عادل
امریکہ کی جانب سے ایران کو دیوار سے لگانے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایران نے روس اور چین کے ساتھ قریبی تزویراتی (اسٹریٹجک) تعلقات قائم کرلیے ہیں۔امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو وقتی طور پر معاشی مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑا لیکن اس نے انکل سام کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ اپنی خود مختاری کو قائم رکھتے ہوئے اپنے لیے نئے اتحادی منتخب کرلیے۔ طویل مدت میں نقصان امریکہ کو ہُوا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنے غلبہ سے محروم ہوتا جارہا ہے۔اسکی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں دیکھنے میں آئی جب ایران اور روس کی
مزید پڑھیے


پیپلزپارٹی کی سیاست

بدھ 17 فروری 2021ء
عدنان عادل
جاگیر داروں اور وڈیروں کی کرپشن اور نااہلی نے سندھ ہی نہیں پورے پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انکے پاس اپنی سیاسی بقا کیلیے صرف ایک ہتھیار ہے کہ سندھیوں کا نسلی‘ لسانی تعصب ابھارتے جاؤ۔اپنی تمام خرابیوں کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہراتے جاؤ۔ جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو شور مچاؤ کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ وڈیروں کے اس گروہ کا اصل مقصد اپنے استحصالی نظام کو قائم رکھنا ‘ معاشی اور سیاسی وسائل پر قبضہ کرنا ہے لیکن بظاہر بیانیہ ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری اقدار اور آئین کی محافظ ہے۔
مزید پڑھیے



چین‘ بھارت سرحدی کشیدگی کا خاتمہ

اتوار 14 فروری 2021ء
عدنان عادل
بھارت اور چین میں سرحدی تناؤ فی الحال ختم ہوگیا ہے‘ دونوں ملکوں نے مشرقی لدّاخ میں ایک متنازعہ سرحدی مقام پین گونگ سوجھیل سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹالی ہیں۔چین نے جھیل کے شمال سے ‘ بھارت نے جھیل کے جنوب میں کیلاش پہاڑی سلسلہ کی چوٹی سے۔ گزشتہ برس پندرہ جون کو مشرقی لدّاخ میں دونوں ملکوں کے درمیان پُر تشدد ٹکراؤ میںبیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ دس فروری کو بھارت اور چین کی فوجیں بیک وقت پین گونگ جھیل کے محاذ سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات

جمعرات 11 فروری 2021ء
عدنان عادل
جو بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں پاکستانی اور بین الاقوامی اُمور کے ماہرین اور مختلف تھنک ٹینک ہمارے خطہ میںاپنے ملک کی نئی خارجہ پالیسی کے بارے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ ان مضامین اور انٹرویوز سے ظاہر ہے کہ امریکی ماہرین آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ کوئی تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری کی بجائے بھارت کے ساتھ اتحاد کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمارے خطہ میں کسی اور ملک کے سربراہ سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے
مزید پڑھیے


وہی چال بے ڈھنگی

بدھ 10 فروری 2021ء
عدنان عادل
حزب اختلاف کی دس جماعتوں کا متحدہ محاذپی ڈی ایم زندہ تو ہے لیکن تندرست و توانا نہیں رہا۔ جو لوگ اس سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت رخصت ہوجانے کی تاریخیں دے رہے تھے اب جلسے جلوسوں میں بھی ایک دوسرے سے نظریں چرانے لگے ہیں۔ کسی جلسہ میں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کوئی بہانہ کرکے شریک نہیں ہوتے۔ کسی عوامی اجتماع سے مسلم لیگ(ن) کی عملی سربراہ مریم نوازغائب ہوجاتی ہیں۔ کہاں اسمبلیوں سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے فوری اجتماعی استعفوں کی باتیں ہورہی تھیں اور کہاں یہ موضوع اپوزیشن کے بیانیہ سے
مزید پڑھیے


مائی اَنما میں فوجی اقتدار

اتوار 07 فروری 2021ء
عدنان عادل
یکم فروری کو مائی اَنما (جسے پہلے برما کہا جاتا تھا)کی فوج نے آنگ سان سُوچی کی نگرانی میں چلنے والی سویلین حکومت کو معزول کرکے اقتدار سنبھال لیا ہے۔اس ملک کی تاریخ میںفوج کا اہم مقام ہے۔یہ وہی فوج ہے جس کی بنیاد سوچی کے والد آنگ سان نے انیس سو چالیس کی دہائی میں جاپان کی مدد سے آزادی پسند مسلح گروہ کے طور پر رکھی تھی۔ اسی فوج نے برما کو1948 میں برطانیہ کی غلامی سے نجات دلوائی تھی۔ مائی انما کی فوج کو ملک کی سلامتی اور اتحاد کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔بنگلہ دیش اور انڈیا
مزید پڑھیے


افسر شاہی کا این آراو

بدھ 03 فروری 2021ء
عدنان عادل
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تازہ ترین کرپشن انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ یہ دستاویز گزشتہ سال یعنی دو ہزاربیس میں مرتب کی گئی جس میں دو ہزاراُنیس کے اعداد و شمار اور سروے استعمال کیے گئے۔ پہلے تو حکومت کے ترجمانوں نے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ یہ رپورٹ چند برس پہلے کے اعداد و شمار پر مبنی ہے ۔ اُسوقت مسلم لیگ(ن)حکومت میں تھی۔ تاہم متعلقہ ادارہ کی وضاحت اور رپورٹ دیکھنے کے بعد یہ بات غلط ثابت ہوگئی۔ حزبِ اختلاف کا کام ہے کہ حکومت کونیچا
مزید پڑھیے








اہم خبریں