Common frontend top

عدنان عادل


گیس کی قلت


پاکستان میں گیس کے بحران کی کہانی مختصر لفظوں میں یہ ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر ہر سال تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ اسکی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بیرون ملک سے گیس مہنگے داموں ملتی ہے جسے خریدنے کیلیے حکومت کے پاس زرِمبادلہ نہیں اور عوام بھی اس مہنگی گیس کی قیمت دینے کو تیار نہیں۔سردی کے مہینوں میں جب گیس سے گیزر اور انگیٹھیاں چلائی جاتی ہیںتواسکا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے ۔ نتیجہ میں اسکی لوڈ شیڈنگ شروع کردی جاتی ہے یا پریشر بہت کم ہوجاتا ہے۔اس مسئلہ کا حل کیا
اتوار 27 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

افغانستان میں امن کے امکانات

بدھ 23 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
گزشتہ چند ہفتوں سے افغانستان میں پُرتشدد واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ افغان طالبان جگہ جگہ سرکاری عمارتوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ قندھار اور ہلمند میں خاص طور سے بدامنی زیادہ ہوگئی ہے۔ طالبان نے نئی حکمت عملی یہ اختیار کی ہے کہ وہ سڑکوں اورپُلوں کو دھماکہ سے تباہ کررہے ہیں تاکہ افغان حکومت کی افواج کو نقل و حرکت میں دشواری ہو۔طالبان سمجھتے ہیں کہ کابل انتظامیہ کو کمزور کرکے وہ مذاکرات کی میز پر اپنے مطالبات زیادہ آسانی سے منواسکتے ہیں۔ سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ کابل حکومت میں ان کا غالب حصہ
مزید پڑھیے


بھارت کے جارحانہ عزائم

اتوار 20 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
پاکستان کی سلامتی کو بھارت سے سنگین خطرات لاحق ہیں اور کسی محدود جنگ کے خطرات ہمارے سروں پر منڈلا رہے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستانی افواج ریڈ الرٹ پر ہیں اور سرحدوں پرچوکس ہیں۔ بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اگلے روز پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے انڈیا کو یاد دلایا کہ پاکستا نی قوم ایک ایٹمی طاقت ہے جو کسی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ ایٹمی صلاحیت کا ذکر ہی کرنا سفارتی زبان میں ایک سخت دھمکی ہے۔ اگلے روزوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ انکشاف کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر
مزید پڑھیے


نئے سامراجی عزائم

بدھ 16 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
امریکہ اور یورپ پر مشتمل مغربی سامراج کے خوشنما چہرہ کے پیچھے اسکا ایک بھیانک رُوپ چُھپا ہے۔سو ڈیڑھ سو سال تک تو یورپ نے دنیا کے درجنوں ملکوں کو بزور طاقت فتح کرکے اپنی نوآبادیاں بنائے رکھا۔ ان کے وسائل کی بے دردی سے لُوٹ مار کی۔ ان ملکوں میں غربت ‘ جہالت اور کرپشن کو پھیلایا۔ یہاں سے چرائی ہوئی دولت سے اپنے ملکوں میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا۔ ان ملکوں میں قبائلی اور نسلی‘ لسانی تقسیم کو اتنا بڑھایا کہ وہ آپس میں لڑتے جھگڑتے رہیں ۔ جب برطانیہ‘ فرانس ‘ پرتگال ‘ ہالینڈ وغیرہ نے
مزید پڑھیے


فرانس میں مسلمانوں پر سختیاں

اتوار 13 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
فرانس سے مسلمانوں کیلئے اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فرانسیسی ریاست اور معاشرے کا مسلمانوں کے بارے میں روّیہ سخت‘ نفرت انگیز اور معاندانہ ہوتا جارہا ہے۔ فرانس مسلمانوں کے تشخص اور اقدار کو برداشت کرنے کو ہرگز تیار نہیں ۔ تازہ ترین واقعہ یہ ہے کہ فرانس کی حکومت نے مسلمانوں کوزبردستی فرانس کی سیکولر تہذیب اور اقدار کے تابع کرنے کی خاطر ایک مسودۂ قانون کی منظوری دی ہے جسکو’ جمہوریہ کے اصولوں کے نفاذ کا قانون‘ کہا گیا ہے۔ جنوری میں یہ قانون پارلیمان سے منظور کروایا جائے گا۔گواس بل میں
مزید پڑھیے



اپوزیشن کی سیاست

بدھ 09 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
پاکستان میں جمہوریت کی ایک نئی قسم ایجاد ہوئی ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کیے بغیر محض حزبِ اختلاف کے جلسوں کے ذریعے گھر چلی جائے۔الیکشن ولیکشن کی کیا حیثیت ہے؟کئی ماہ سے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوس اور بڑھک بازی جاری ہے۔ آئندہ اتوار کو لاہور کے اقبال پارک میںایک بڑا اجتماع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس مظاہرہ کے بعد حکومت رخصت ہوجائے گی۔ اگر حکومتوں نے اس طرح ٹوٹنا اور بننا ہے تو پاکستان کے دستور میں ترمیم کرلی جائے کہ اگرکوئی اپوزیشن جماعت حکومت کے خلاف پانچ چھ جلسے
مزید پڑھیے


وبا میں سیاسی جلسے

اتوار 06 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
اپوزیشن جماعتیں کورونا پر مکمل یُو ٹرن لے چکی ہیں۔ جوپہلے کہا کرتی تھیں کہ وبا کو کنٹرول کرنے کی خاطر مکمل کرفیو لگایا جائے اب کسی احتیاطی تدبیر کے بغیرعوامی اجتماعات کررہی ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ حکومت کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا جائے۔ وبا تیز ہوجائے تو حکومت کی توجہ اور وسائل معاشی ترقی کی بجائے بیماری سے نپٹنے پر لگ جائیں۔ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہرتیزی سے پھیل رہی ہے۔ روزانہ چالیس سے ساٹھ متاثرہ افراد جاں بحق ہورہے ہیں۔ماہرین زور دے رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔سماجی فاصلہ رکھا جائے۔ منہ پر
مزید پڑھیے


ایرانی سائنسدان کا قتل

بدھ 02 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
ایران کے ایٹمی پروگرام کے سائنسدان محسن فخری زادہ کے ریموٹ کنٹرول ہتھیار کے ذریعے قتل نے صرف ایران ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی سلامتی کے نئے خطرات کو جنم دیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ اسرائیل کے ایک بڑے رہنما ء نے بیان دیا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ایرانی سائنسدان کو قتل کردیا۔ ایران کا ایٹمی پروگرام ایک بین االاقوامی معاہدہ کے تحت چل رہا ہے اور عالمی ایٹمی ایجنسی اسکی ایٹمی تنصیبات کا باقاعدہ معائنہ کرتی رہتی ہے۔اسکے باوجود اسرائیل اور
مزید پڑھیے


متحدہ عرب امارات کا نیا رُوپ

اتوار 29 نومبر 2020ء
عدنان عادل
متحدہ عرب امارات ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔اس ملک نے حالیہ دنوں میںخود کو مغربی دنیا کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل قبول بنانے کی غرض سے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔حال ہی میں امارات نے اسلامی قوانین کی بجائے ایسے قوانین متعارف کروائے ہیں جو مغربی تہذیب سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ’دی نیشنل ‘امارات کا ایک بڑا انگریزی اخبار ہے۔ اس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امارات کی حکومت نے کئی قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں جنکا تعلق نجی اور خانگی زندگی سے ہے۔مثال کے طور پر خود کشی کو جرائم کی
مزید پڑھیے


اسرائیل کو تسلیم کرنا

بدھ 25 نومبر 2020ء
عدنان عادل
گزشتہ اتوار کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب میں موجود تھے۔ عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی اسی روز اچانک سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انکی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔جب یہ خبر عام ہوئی تو سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیتن یاہو کے دورہ کی تردید کی لیکن اسرائیلی میڈیا اپنی خبر پر قائم رہا۔نیتن یاہو نے اس خبرپر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جسکا مطلب ہے کہ وہ نہ تو انکارکررہے ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں