Common frontend top

عدنان عادل


ویتنام کی شاندار ترقی


ویتنام دنیا میں تیر رفتاری سے معاشی ترقی کرتا ہواملک ہے۔گزشتہ ایک سال سے پھیلی ہوئی مہلک کورونا وبا نے جن ملکوں کو بہت کم متاثر کیا ہے ان میں سے ایک ویتنام بھی ہے۔ ایک سال میں یہاں صرف ڈیڑھ ہزار لوگوں کو کورونا انفیکشن ہوا اور پینتیس افراد اس باعث ہلاک ہوئے۔اس دوران میں پوری دنیا معاشی مندی کا شکار ہوگئی لیکن ویتنام میں معیشت ترقی کی منازل طے کرتی رہی۔البتہ یہ ضرور ہُوا کہ اسکی ترقی کی شرح سات فیصد سالانہ سے کم ہوکر اڑھائی فیصد پر آگئی کیونکہ اسکی ترقی برآمدات پر مبنی ہے اور دوسرے
اتوار 31 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

اصلاحات یا ایڈہاک ازم

بدھ 27 جنوری 2021ء
عدنان عادل
وفاقی حکومت اسلام آباد کا ایک بڑا پارک اور سڑک گروی رکھ کراجارہ سکوک بانڈز کا اجرا کرنے جارہی تھی لیکن وزیر اعظم نے تجویز مسترد کردی۔ حزب اختلاف نے اس تجویز پر بہت شور مچایا لیکن یہ سیاسی جماعتیں عوام کو یہ بتانا بھول گئیں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے گزشتہ ادوار میں بھی موٹرویز‘ ائیرپورٹس اور اسلام آباد کی سرکاری عمارتیں گروی رکھ کر وفاقی حکومت ایسے قرضے حاصل کرتی رہتی تھیں۔بینکوں کے کنسورشیم ایسی پراپرٹی کے عوض حکومت کونسبتاًکم شرح سود پر قرض فراہم کرتے ہیں۔ قرض تو حکومت کو ہرحال میں لینا پڑتا ہے کیونکہ
مزید پڑھیے


امریکہ ‘ روس کشیدہ تعلقات

اتوار 24 جنوری 2021ء
عدنان عادل
نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے عندیہ دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں اور میزائیل کی تعداد کو محدود کرنے کے اسٹارٹ نامی معاہدہ میں مزید پانچ برس کی توسیع کریں گے۔ انیس سو اکیانوے میں ہونے والا یہ معاہدہ پانچ فروری کو ختم ہونے والا ہے۔ صدر ٹرمپ کا فیصلہ تھا کہ اس معاہدہ کو ختم ہونے دیا جائے جس سے خطرہ تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔اور عالمی امن کیلیے نئے مسائل جنم لیں گے۔ جو بائیڈن ہتھیاروں پر کنٹرول کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان
مزید پڑھیے


بجلی کی مہنگائی اور بحران

بدھ 20 جنوری 2021ء
عدنان عادل
مدت ہوگئی بجلی کے شعبہ کے بارے میں کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی۔چند برس پہلے تک تو لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب بنائے رکھی۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے دو روپے فی یونٹ اضافہ کیا جانے والا ہے اور کچھ عرصہ بعد یہ اضافہ تین روپے فی یونٹ تک کردیا جائے گا۔حالانکہ اس وقت بھی بجلی کی قیمت اچھی خاصی زیادہ ہے۔عام لوگ تو بجلی کی موجودہ قیمت پر ہی بہت نالاں ہیں۔اگر بجلی کا نرخ مزید بڑھا توحکومت کے خلاف عوام میںاوربے چینی پھیل جائے گی۔ پاور ڈویژن کی سرکاری رپورٹوں
مزید پڑھیے


یورپ‘ چین اشتراک

اتوار 17 جنوری 2021ء
عدنان عادل
یورپ اور چین میں امریکہ سے بالابالاقربت بڑھ رہی ہے۔ پہلے یورپ اور امریکہ قریب ترین اتحادی تھے۔ یک جان دو قالب تھے۔ اب ستائیس یورپی ممالک کی یونین امریکہ کو اعتماد میں لیے بغیر چین سے معاشی اور تجارتی تعلقات کوتوسیع دے رہی ہے۔گزشتہ تیس دسمبر کو یورپی یونین اور چین نے ایک تاریخ ساز ’جامع سرمایہ کاری‘ کے معاہدہ پر دستخط کیے۔ چین نے یورپی ممالک کے لیے اپنے ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اب فریقین کو ایک دوسرے کی مارکیٹ تک زیادہ رسائی حاصل ہوجائے گی۔ اس معاہدہ کے دُور رس
مزید پڑھیے



ہماری کامیابیاں اور ناکامیاں

بدھ 13 جنوری 2021ء
عدنان عادل
یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ ہمارے لوگ اتنے با صلاحیت ہیں کہ انہوں نے ایٹم بم‘ میزائل ‘ جنگی جہاز بنا لیے لیکن ہم اپنے ملک میں اتنے صنعتی کارخانے کیوں نہیں لگا سکے کہ سب لوگوں کو روزگار مل سکے ۔غربت کا خاتمہ ہو اور ہماری حکومت کو اتنے ٹیکس ملیں کہ اسے دنیا سے قرض مانگ کر گزارا نہ کرنا پڑے ۔زیادہ مشکل کام کرلیے لیکن نسبتاًآسان کام کیوں نہیں کرسکے؟ گزشتہ ہفتہ پاکستان نے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل ملٹی لانچ راکٹ نظام بنا کر اسکا کامیاب تجربہ کیا۔ اسے’ فتح اوّل ‘کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے


عرب ممالک کی قطر سے مصالحت

اتوار 10 جنوری 2021ء
عدنان عادل
گزشتہ ہفتہ مشرقِ وسطیٰ کی علاقائی سیاست میں ایک اہم واقعہ ہوا ہے۔سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ بحرین اور مصر نے ساڑھے تین سال تک برادر عرب ملک قطر سے انتہائی خراب تعلقات کے بعد اس سے مصالحت کرلی ہے ۔ اسکی فضائی‘سمندری اور زمینی حدو دکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پانچ جنوری کوسعودی عرب کے شہر العُلا میں چھ عرب ممالک پر مشتمل تنظیم خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ہوا۔یہ تنظیم سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات‘ کویت‘ بحرین ‘ عمان اور قطر پر مشتمل ہے ۔ کئی سال کے قطعِ تعلق کے بعد
مزید پڑھیے


ہزارہ برادری کی ابتلا

بدھ 06 جنوری 2021ء
عدنان عادل
گزشتہ پندرہ برسوں میں دو ہزار سے زیادہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔تاہم ہزارہ تنظیموں کے مطابق قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ اگلے روز کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں کام کرنے والے گیارہ مزدوروں کو اغوا کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ان سب کا تعلق ہزارہ قبیلہ سے تھا۔ ایک شدت پسند تنظیم داعش کے نام سے بیان جاری ہوا کہ یہ واردات انہوں نے انجام دی ہے۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس طرح کے
مزید پڑھیے


مشکل فیصلے

اتوار 03 جنوری 2021ء
عدنان عادل
ٹیکس جمع کرنے والے ادارہ ایف بی آر کے سابق سربراہ اور ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کاروباری حضرات کے ڈیڑھ سو ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں میں جمع ہیں جن پر انہیں بہت کم منافع ملتا ہے۔ اگر وہ یہ رقم پاکستان لے آئیں تو انہیں زیادہ شرح سے منافع ملے گا اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔ حکومت کئی بار ترغیبات دے چکی ہے لیکن قابل ذکر رقم ملک میں واپس نہیں آتی۔ بیرون ملک سے ملکی دولت واپس لانا تو دُور کی بات ہے۔ ہماری ریاست اتنی کمزور ہے
مزید پڑھیے


ہتھیلی پہ سرسوں

بدھ 30 دسمبر 2020ء
عدنان عادل
عمران خان کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے تقریبا ًاڑھائی سال ہوگئے۔ پہلے دن سے انہیں اپوزیشن کے یہ طعنے سننے پڑ رہے ہیں کہ انہوں نے منتخب ہونے سے پہلے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا یہ تنقید بڑھتی گئی۔ حالانکہ کوئی بھی حکومت اپنے منشور اور پروگرام پر اقتدار میں آتے ہی فوراًعمل درآمد نہیں کراسکتی۔عام طور سے جمہوری نظام میں کسی حکومت کو اپنے منصوبے مکمل کرنے میں چار پانچ برس لگ جاتے ہیں۔ پہلے دو برسوں میں حکومتیں ایسے مشکل اقدامات کرتی ہیں جو عوام میں غیرمقبول ہوں لیکن ملک
مزید پڑھیے








اہم خبریں