Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


تحریک انصاف ، جے یوآئی اتحاد خوش آئند!


اس وقت کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا، کہ ملک کس سمت جا رہا ہے…پہلے کہا جا رہا تھا کہ انتخابات ہوں گے تو ملک مستحکم ہو جائے گا۔ ملک میں تھوڑا استحکام آجائے گا، معیشت سنبھل جائے گی، انویسٹرز کا اعتماد بڑھے گا، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہوگی، ڈالر نیچے آئے گا جس کے بعد پٹرول و گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ لیکن یہ محض خام خیالی نکلی۔ نگران حکومت نے نئی آنے والی حکومت کے لیے ’’آسانیاں‘‘ پیدا کرنے کے لیے نہ جانے کس کے اشارے پر پہلے گیس کو 67فیصد تک مہنگا کردیا، پھر پٹرولیم مصنوعات
هفته 17 فروری 2024ء مزید پڑھیے

اقتدار کی سانپ سیڑھی کا کھیل!

جمعرات 15 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اقتدار اس منصب کا نام نہیں کہ اس پر وہی بیٹھے جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔ بلکہ یہ اُس حصولیت کا نام ہے جسے’’حاصل‘‘ کیا جائے۔ خواہ اُس کا مول کچھ بھی ہو۔ اسے خریدنا ہے بس۔اس کے لیے آپ اپنا وقار، مال و دولت سب کچھ دائو پر لگا سکتے ہیں۔ یہی کچھ آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے کہ عوام نے اقتدار کے لیے کسی اور کو چنا ہے جبکہ حکومت کوئی اور بنا رہے ہیں۔یعنی سب سے بہتر مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کو ملا ہے لیکن پی ایم ایل این، پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم، ق لیگ،
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن اور الیکشن!

بدھ 14 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
لیں جی ! جیسے الیکشن کہے تھے، سوچے تھے یا سنے تھے … بالکل ویسے ہی ہوئے۔ اب اس پر شکر کریں ، احتجاج کریں یا چپ سادھ لیں کہ ہمارا ووٹر خود شش و پنج میں مبتلا گیت گا رہا ہے کہ ’’میں ووٹر ہوں کسی اور کا مجھے گنتا کوئی اور ہے…‘‘ یعنی ایک بار پھر ہم متنازع ترین الیکشن کروانے میں کامیاب رہے ۔ اور اتنی دیر سے انتخابی نتائج تو 1970ء کے الیکشن میں بھی نہیں موصول ہوئے تھے جتنی دیر اس ٹیکنالوجی کے دور میں لگی ہے۔ اب الیکشن کمیشن اُن تمام پریذائیڈنگ آفیسرز کا
مزید پڑھیے


نتائج میں تاخیر نے الیکشن کو مشکوک بنا دیا!

هفته 10 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
عوام نے ووٹ ڈال کر اپنا حق ادا کر دیا،،،جیسے نتائج عوام چاہتی تھی ویسے ہی آنا شروع ہوئے مگر الیکشن کمیشن نے رزلٹ میں تاخیر کرکے مشکوک ترین الیکشن بنا دیے،،تادم تحریر ابھی بھی آدھے سے زائد رزلٹس تاخیر کا شکار ہیں۔اور جو آدھے آئے ہیں اُن میں آزاد اُمیدوار آگے، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے پر ہے۔ لیکن اس کے بعد جو رزلٹ آرہے ہیں وہ یقینا ’’ان چاہے ‘‘ رزلٹس ہیں۔ الزامات لگ رہے ہیں کہ کئی رزلٹ بدلے گئے، کئی حلقوں کے رزلٹ کو جان بوجھ کر مشکوک بنا دیا اور کئی حلقوں میں اس
مزید پڑھیے


الیکشن ڈے یا سلیکشن ڈے؟

جمعرات 08 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اللہ خیر کرے اس الیکشن پر! کہ ابھی تازہ تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں الیکشن کیمپوں کے باہر دو بڑے دھماکے ہوئے ہیں، جس میں کم و بیش 30افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آدھے سے زیادہ ووٹرز الیکشن سے پہلے ہی مایوسی کا شکار ہیں۔ الیکشن ’’فورکاسٹ‘‘ کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ن لیگ بآسانی 100 سے 110 نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی 50سے 55 نشستیں لے گی۔نواز شریف وزیراعظم ہونگے شہباز شریف بھی وفاق میں ہی اپنے بھائی کی معاونت کریں گے ۔اس الیکشن میں پھر تحریک انصاف کو 30،35سیٹوں تک محدود کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔
مزید پڑھیے



سیاست :ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے!

منگل 06 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
لیں جی! آخر کار اُس طرح کے فیصلے بھی آنا شروع ہوگئے جن کی قوی اُمید کی جا رہی تھی۔ یعنی بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں 7،7سال کی سزا سنا دی گئی ، یہ سزا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے سنائی ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں بانی تحریک انصاف کے خلاف یہ تیسرا کیس ہے جس میں انہیں سزا سنائی گئی ہے۔اس مقدمے میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر الزام تھا کہ بشریٰ بی بی نے
مزید پڑھیے


آپ پھر بھی ’’ووٹ‘‘ ضرور کاسٹ کرنے جائیں!

هفته 03 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
جو کچھ اس وقت ملک میں ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،،، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی لب کشائی کرنے کو بھی تیار نہیں۔ میں فیملی کے ہمراہ خبریں دیکھتا ہوں، تو میں منہ چھپاتا ہوں کہ میرے ملک میں حقیقت میں کیا ہو رہا ہے اور دکھایا کیا جا رہا ہے؟ سب دیکھ رہے ہیں کہ ملک کے مقبول لیڈر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ اُس سے شاید بھول چوک میں چند غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی مگر اُسے سزائیں دینے کا اور اُس کی کردار کشی کا جو سلسلہ
مزید پڑھیے


بڑے فیصلے اور ہمارا نظام !

جمعرات 01 فروری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
دو دن میں ایک ہی شخص کے خلاف دو بڑے فیصلوں نے یقینا اس نظام کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔ یہ ’’نظریہ ضرورت‘‘ کا نظام شاید کچھ اور وقت کے لیے چل سکے مگر یہ مستقل نہیں ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں شامل ہونا ہے تو ان اداروں کو آزاد ہونا ہوگا۔ان اداروں کو اتنا آزاد ہونا ہوگا کہ اپوزیشن، حکمران اور عام آدمی ان سے خوف کھائے۔ خیر آگے چلنے سے پہلے ان دو کیسز کی بات کرتے ہیں،جن میں بانی تحریک انصاف کو سزا ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک المشہور سائفر کیس ہے، جس میں شاہ محمود
مزید پڑھیے


الیکشن سے پہلے منشور کا ڈرامہ !

منگل 30 جنوری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
کسی بھی سیاسی جماعت کا منشور کیا ہوتا ہے؟ اس کی آئین میں کیا ضرورت ہوتی ہے، اور جنرل الیکشن سے قبل اس کی اہمیت کیوں بڑھ جاتی ہے۔ اس سب پر تو بعد میں نظر ڈالتے ہیں لیکن آج کل الیکشن مہم میں آپ کی سماعتوں میں یہ باتیں تو ضرور سنی گئی ہوں گی کہ عوام کے لیے 300یونٹ بجلی فری… ایک کروڑنوکریاں… 50لاکھ گھر… فلاں سے فلاں شہر تک موٹروے… فلاں سڑک کا وعدہ … مہنگائی کو 5فیصد پر لانے کی یقین دہانی… اور تو اور یہ بھی آپ نے ضرور سنا ہوگا کہ جنوبی پنجاب کو
مزید پڑھیے


ثانیہ مرزا کا بڑا پن : مگر ہم کہاں کھڑے ہیں!

هفته 27 جنوری 2024ء
علی احمد ڈھلوں
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کیا ہوئی، ایک بار پھر پاکستانی مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھونچا ل آگیا۔ پہلے جب ان دونوں کی شادی ہوئی تھی، اُس وقت پورا ہفتہ تقریبات ہمارے میڈیا نے چلائی تھیں اور اب طلاق پر بھی ایسا ہی حال ہے۔ لیکن اس مرتبہ یعنی طلاق کے وقت جو چیز باعث حیرت اور باعث شرمندگی بن رہی ہے وہ یہ کہ ہم جس انداز میں اپنی سابقہ بہو بیٹی کو ٹرول کر رہے ہیں وہ باعث حیرت ہے۔ ہم کبھی ثانیہ مرزا کو لبرل ازم سے جوڑ دیتے ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں