Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے


آج سے چودہ صدیاں قبل وہ کیا دن تھا جب حسینؓ ابن علیؓ خود تو اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے لیکن اپنے ساتھیوں کو بار بار کہتے رہے کہ اگر وہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یہاں تک پیشکش کی کہ جب رات کے اندھیرے گہرے ہوں، چراغ گُل کر دیے جائیں اور انہیں جاتے ہوئے کوئی دیکھ بھی نہ سکے تو وہ جا سکتے ہیں۔اپنی زندگی کے وہ خود مالک ہیں وہ جیسے چاہیں اپنی زندگی گزاریں، وہ قطعاً پابند نہیں کہ وہ بھی اصولی موقف کی خاطر نواسہ
منگل 16 جولائی 2024ء مزید پڑھیے

سپریم کورٹ فیصلہ! اب سیاسی استحکام آجانا چاہیے!

هفته 13 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
ایک اہم ترینکیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آیا ہے ، کیس میں عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ 8-5کے تناسب سے آیا۔جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس شاہد وحید،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس محمد علی مظہر نے اکثریت میں فیصلہ دیا۔جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امین الدین خان نے درخواستوں کی مخالفت کی جبکہ جسٹس
مزید پڑھیے


حکومتی پھرتیاں گلے پڑگئیں!

جمعرات 11 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
آپ کو علم ہونا چاہیے کہ ہماری سرکار سوشل میڈیا کو’’ قابو‘‘ کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کے تحت حالیہ عرصے میں تشہیری مہم کا ایک نیا پہلو سامنے لائی ہے۔ حکومت اپنے منصوبوں اور اپوزیشن ان منصوبوں کی تنقید کے لیے فنکاروں، انفلوئنسر یا وی لاگرز کا سہارا لے رہی ہے۔ ان دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز موضوع بحث ہیں، ساتھ ہی تمام افراد جنہوں نے 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز بنائیں ان کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑتی جارہی ہے۔ متعدد انفلوئنسرز اور پی
مزید پڑھیے


اشرافیہ کے سخت فیصلے بھی غریبوں کیلئے !

منگل 09 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
موجود حکومت کے پہلے تین ماہ میں مہنگائی قدرے کم ہوئی تو ایک دوست نے کہا دیکھا ،،، حکمران بہتر ی کی طرف جا رہے ہیں! میں نے برملا کہا کہ آپ شاید ن لیگ کو جانتے نہیں،،، یہ آغاز کے دو تین مہینے اور آخری چھ مہینے عوام کو ریلیف دینے پر غور کرتے ہیں جبکہ درمیانی چار ساڑھے چار سال اگر نصیب میں ہوں تو عوام کا ایسا بھرکس نکالتے ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں! اور پھر ایسا ہی ہوا کہ مئی کے آغاز ہی میں ہمارے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ معیشت
مزید پڑھیے


خواتین کی تضحیک کا کلچر ختم ہونا چاہئے!

هفته 06 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
آجکل ایک عجیب سی بحث چل رہی ہے کہ پاکستان میں موجود خواتین کی 95فیصد تعداد جاہل ہے، ایسے ریمارکس دینا میرے خیال میں اپنے آپ میں ہی توہین ہے لیکن اس پر اڑ جانا اس سے بھی بڑی جہالت ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں وہاں خواتین کے حوالے سے خیر کی بات نہیں کی جا رہی۔ خواتین کو گھریلو تشدد، غیرت کے نام پر قتل، عصمت دری واغوا، جبری شادی اور کئی سماجی مسائل کا سامنا ہے۔ عالمی جینڈر گیپ انڈیکس کی رپورٹ میں پاکستان کو کل 153 ممالک
مزید پڑھیے



5جولائی1977ء اور آج کی پیپلزپارٹی !

جمعرات 04 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
ہماری زندگی میں یاد رکھنے کو 7اکتوبر(پہلا مارشل لائ)، 5جولائی (دوسرا مارشل لائ)، 12اکتوبر (تیسرا مارشل لاء )،3نومبر کی ایمرجنسی ، 9مئی یا 8فروری جیسی تواریخ رہ گئی ہیں ۔ جیسے کل 5جولائی ہے۔ ہم سبھی ماتم کدا ہوں گے کہ بھٹو کے ساتھ زیادتی ہوئی، اگلے ہی دن ہم سب کچھ بھول چکے ہوں گے اور ایک نئے مارشل لاء کا جواز پیدا کر رہے ہوں گے۔ یعنی نہ ہم نے کبھی اس جانب بڑھتے قدموں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے اور نہ ہی کبھی اس طرف ذہن گیا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں اختلافات کو ختم کرکے
مزید پڑھیے


تحریک انصاف میں اہمیت صرف’’ ایک نام ‘‘کی !

منگل 02 جولائی 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اگرچہ آٹھ فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑی تعداد میں ووٹ ملے، مگر قتدارنہ ملا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت ہزاروں کارکن آج بھی جیلوں میں ہیں۔ اس کے برعکس اگر تحریک انصاف کو اقتدار مل جاتا تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔ خیر اس وقت کی صورتحال کے مطابق ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ایک قسم کے دھڑے بن چکے ہیں، سیاست دانوں اور وکلا کے دھڑے الگ الگ ہیں ،جبکہ وکلا کے اندر کئی گروپ بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ ان دھڑوں اور گروہوں کی ایک
مزید پڑھیے


امریکی قرارداد ،،، ہم میں کوئی تو مسئلہ ہے!

هفته 29 جون 2024ء
علی احمد ڈھلوں
25جون کو امریکہ کے ایوان نمائندگان نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت میں ایک قرار داد منظور کی ہے ، جس کے مطابق 8فروری کے الیکشن میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ بے ضابطگی یا مداخلت کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں، جمہوریت کی حمایت کے علاوہ، انسانی حقوق، آزادی اظہار کا تحفظ اور جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔اس قرار داد کو امریکی ایوان نمائندگان کے 368 ارکان نے حق میں جبکہ سات ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ
مزید پڑھیے


آپریشن عزم استحکام ضروری، مگر؟

جمعرات 27 جون 2024ء
علی احمد ڈھلوں
وطن عزیز میں ایک اور آپریشن عزم استحکام کی منظوری ہو چکی ہے، ’’مضبوطی کا عزم یعنی ملکی استحکام کا عزم! یہ ویسے تو پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا لیکن اس کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ کابینہ سے منظوری کا مطلب ہے کہ مرضی کا آپریشن ہوگا ! یہ سب کچھ اُس وقت ہوا جب ہمارے ہاں چینی مہمان لیو جیان چائو یہاں تشریف لائے ۔ جی ہاں! یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن لیو جیان چائو ہیں جب ہم عید کے فوری بعد
مزید پڑھیے


کچھ تو کرنا ہوگا ،،،ورنہ!

منگل 25 جون 2024ء
علی احمد ڈھلوں
عید پر تمام سیاحتی مقامات پر عوام کا رش تھا، ایسے میں سوات کسی سے پیچھے کیوں رہتا۔ سوات کے بھی تمام پوائنٹس پر غیر معمولی رش تھا۔ عید کے چوتھے دن جمعرات کو سوات کے علاقے مدین میں توہینِ قرآن کے الزام میںایک شہری کو گرفتار کیا گیا، پھر اُسے تھانے میں رکھا گیا، ایک ہجوم آیا اور تھانے کو جلایا، وہاں سے ملزم کو نکالا اُسے ننگا کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور پھر زندہ آدمی کو آگ لگا کر مار دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاح نے 18 جون
مزید پڑھیے








اہم خبریں