Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


میرے وطن کے سچے جھوٹے سروے !


جس ملک میں آپ کو کیمیکل ملا دودھ، اینٹیوں کے پائوڈر کی ملاوٹ والی مرچیں، پرانی روٹیوں کی ملاوٹ والا آٹا، جعلی ادویات، جعلی اسٹنٹ، جعلی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف، گھوسٹ سکول و گھوسٹ اساتذہ، ناقص میٹریل سے بنی سرکاری عمارتیں، کیمیکل سے اگایا گیا اناج اور جعلی انڈے تک دستیاب ہوں وہاں کوئی کیسے سوچ سکتا ہے، کہ ہمارے ملک میں کیا جانے والا ’’سروے‘‘ بھی خالص ہو؟ یہاں تو حالات یہ ہیں کہ جیسا چاہیں من پسند سروے خود بنوالیں۔ کوئی آپ کو نہیں پوچھے گا۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے چند سال قبل ایک معروف برینڈ
منگل 03 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

کیوں نہ اقتدارن لیگ کے حوالے کردیا جائے!

منگل 26  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ہمارے ہاں نگران وزیر اعظم اس لیے برسراقتدار آتے ہیں کہ وہ شفاف الیکشن کروا کر اور ’’اقتدار‘‘ نو منتخب حکومت کو سونپ کر واپس چلے جائیں۔کئی بار یہ بھی ہو جاتا ہے کہ ان کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اُن سے وہ وہ کام لیے جاتے ہیں جو منتخب جمہوری حکومتوں سے نہ لیے جا سکے ہوں۔ اس وقت نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ امریکا میں بیٹھے پاکستان کے مسائل پر بین الاقوامی حلقوں سے بات کر رہے ہیں! جبکہ اسی حوالے سے گزشتہ روز ایک بیان بھی جاری کر دیا ہے کہ ملک
مزید پڑھیے


نظریۂ ضرورت دفن کرنے کی ضرورت

هفته 23  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔یہ خوش آئند اعلان ملک میں کسی حد تک استحکام کا باعث ہو سکتا ہے اس لئے اسے سراہا جانا چاہئے اور امید کرنی چاہئے کہ انتخابات کی تاریخ کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ ہمارے ہاں جو اقتدار میں آتا ہے، اُس کا جانا ابہام کا شکار ہو جاتا ہے، یا اُسے جلدی گھر بھیج دیا جاتا ہے، یا جس نے جلدی جانا ہوتا ہے، اُسے روک لیا جاتا ہے، یا بسا اوقات یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بر سراقتدار شخص خود ہی اپنے فائدے کے لئے
مزید پڑھیے


لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے …!

جمعرات 21  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آج کل روزانہ چیئرمین پیپلزپارٹی کا بیان آتا ہے کہ فوری الیکشن کروائے جائیں… ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے… الیکشن کروانا ملکی مفاد میں ہے… زرداری صاحب نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ورنہ… پھر کہا جاتا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے… یا یہ کہا جاتا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہر ایک کیلئے ایک جیسی نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔ سمجھ سے باہر ہے کہ بلاول کو ایک دم سے الیکشن کی یاد کیوں ستانے لگی ہے؟ کیا اُسے علم ہو چکا ہے کہ اس وقت ن لیگ کے ساتھ ڈیلنگ کنفرم ہو
مزید پڑھیے


آئین اور سیاست کی کھچڑی!

هفته 16  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ہمارے ملک میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کہ جب ہم کسی دور سے گزر رہے ہوتے ہیں تو وہ ہم پر قیامت ڈھاتے ہوئے گزرتا ہے، لیکن جب اگلا دور اُس سے بھی برا آتا ہے تو ہم پچھلے دور کو رحمت اور اگلے دور کو زحمت قرار دے رہے ہوتے ہیں۔ جیسے مشرف حکومت کا دور ہمیں برا لگتا تھا لیکن اُس کے بعد پیپلزپارٹی کا دور آیا تو ہمیں مشرف دور Blessingلگنے لگا۔ لیکن پھر اُس کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی اور نت نئے ٹیکسز لگے تو ہمیں زرداری صاحب اچھے لگنے لگے۔ پھر
مزید پڑھیے



گلابی نمک سے ہی کچھ کما لیں!

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اچھی خبر یہ ہے کہ آرمی چیف نے اداروں پر سختی کرکے بڑھتے ڈالر کو روک دیا اور اب روزانہ کی بنیاد پر ایک ڈیڑھ روپے ڈالر سستا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن اس میں بری خبر یہ ہے کہ شاید یہ عارضی ہے، کیوں کہ آرمی چیف کا دھیان جیسے ہی ہٹے گا فوری طور پر مافیا واپس آئے گا اور ڈالر کو پھر پر لگ جائیں گے۔ اور چونکہ یہ سختی مستقل نہیں ہوتی، اس لیے جہاں آپریش کیے جاتے ہیں، وہاں سے وقتی طور پر تو فائدہ ہو جاتا ہے مگر دیرپا فائدہ
مزید پڑھیے


جی 20اجلاس : ہم کہاں کھڑے ہیں؟

منگل 12  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
دنیا کی 20سب سے بڑی معیشتوں کے ممالک کی تنظیم جسے ’’جی20‘‘ کہا جاتا ہے، کا سربراہی اجلاس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتہ اور اتوار کو ہوا۔ جی20 میں امریکہ، روس، چین، بھارت، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو،سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکیہ، برطانیہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ بیشتر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم اس اجلاس میں شریک ہوئے لیکن چین اور روس کے صدور نے اس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ چینی صدر کی جگہ چین کے وزیراعظم اور روسی صدر کی جگہ روس کے وزیر خارجہ نے
مزید پڑھیے


ملک میں کڑے ’’احتساب‘‘ کی شنید! شور یا حقیقت !

هفته 09  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اس وقت ملک بھر میں ایک ہی بحث چل رہی ہے کہ اب ہوگا احتساب! اب ہر کوئی شکنجے میں آئے گا! جبکہ دوسرا گروپ کہہ رہا ہے کہ یہ سب کچھ فیک ہے، ملک ایسے ٹھیک نہیں ہوتے، ہر کوئی اپنی حدود میں رہ کر کام کرے وغیرہ وغیرہ ۔ جبکہ رہی نگران حکومت کی بات تو نگران حکومت نے معاشی بہتری کے لئے جو فوری اور ناگزیر فیصلے کئے ہیں ان میں بجلی کی چوری، ڈالر کی سٹے بازی، چینی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور سٹریٹ کرائمز کے منظم گروہوں کے خلاف
مزید پڑھیے


بے بسی

منگل 05  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
ایسے لگ رہا ہے جیسے اس وقت ریاست بمقابلہ عدلیہ کشمکش جاری ہے، جس میں ریاست جیسے تیسے کر کے جیت رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ہوں، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ہوں، ایمان مزاری ہو، یاسمین راشد ہو یا کوئی اور سیاسی رہنماء ۔ جیسے ہی عدالتیں ان سیاستدانوں کو ریلیف دینے کی کوشش کرتی ہیں، حکومت اگلے ہی لمحے اُنہیں دوبارہ دبوچ لیتی ہے۔ جیسے گزشتہ جمعہ کے روزلاہور ہائی کورٹ سے رہائی کا حکم نامہ لینے کے بعد پولیس اہلکار جب پرویز الٰہی کو ان کے گھر چھوڑنے جا رہے تھے تو ان کی گاڑی
مزید پڑھیے


فیصلہ کرنے والے ملک کے بارے میں سوچیں! ورنہ!

هفته 02  ستمبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
اگر آپ کسی کو اقتدار میں لے کر آتے ہیں تو پورا ملک اُس کے حوالے کرنے سے پہلے اُس کی تربیت بھی کرتے ہیں، اُسے سکھاتے بھی ہیں، اُس کی کونسلنگ بھی کرتے ہیں، اور اُسے یہ بھی بتاتے ہیں کہ پروٹوکول کیا ہوتا ہے؟ اور اُس کے اختیارات کیا کیا ہوں گے۔ جی ہاں میں نگران حکومت (جسے اب ٹیکنو کریٹ حکومت بھی کہا جا رہا ہے، جو بظاہر غیر معینہ مدت کے لیے تشریف لائے ہیں)کی بات کر رہا ہوں۔ملک اس وقت ہچکولے کھا رہا ہے، پاکستانی روپیہ دنیا بھر کی کرنسی سے پٹ رہا ہے، حتیٰ
مزید پڑھیے








اہم خبریں