Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


نئے امیر جماعت اسلامی! انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت!


شہر قائد سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمن کثرت رائے سے نئے امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے۔مرکزی شوریٰ کے ارکان کی جانب سے جماعت کی رہنمائی کیلئے تین نام پیش کئے گئے تھے، ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن شامل تھے۔ فیصلہ ارکان جماعت اسلامی کی اکثریت نے کیا، جماعت اسلامی میں ہر پانچ سال بعد امیر کا انتخاب ہوتا ہے۔صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کل 45 ہزار ووٹروںمیں چھ ہزار خواتین ہیں۔نومنتخب امیرجماعت اسلامی
هفته 06 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

4اپریل: بھٹو کی پھانسی کے بعد سب کچھ بدل گیا!

جمعرات 04 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
عدلیہ کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں اور تاریخ کے اپنے، وقت دونوں کو موقع دیتا ہے اپنے آپ کو درست کرنے کا، ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کا وہ سیاسی کردار ہے جس کے چاہنے والے بھی بہت ہیں اور ناپسند کرنے والے بھی۔ وہ غدار بھی ٹھہرا اور محبِ وطن بھی مگر جس چیز نے اسے امر کر دیا وہ اس کا تاریخی فیصلہ کہ تاریخ کے ہاتھوں مرنے سے بہتر ہے کسی آمر کے ہاتھوں پھانسی چڑھ جانا۔ ایک سال اور سات ماہ کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل کے پھانسی گھاٹ تک کے سفر نے انہیں اپنی موت
مزید پڑھیے


6ججز کا خط اور سپریم کورٹ !

منگل 02 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اگر کسی ملک کے دارالحکومت کی سب سے بڑی عدالت کے 8ججز میں سے 6ججز تحریر ی طور پر شکایت کریں کہ اُن کے صحیح فیصلہ کرنے میں سنجیدہ قسم کی رکاوٹیں آرہی ہیں تو یہ بات یقینی طور پر اُس ریاست، اداروں اور خود عدلیہ کے لیے بھی بڑی حد تک پریشان کن ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے 2018ء میں بھی ایسی ہی باتیں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہی تھیں، لیکن اُنہیں کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا، بلکہ اُن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ نہایت جذباتی شخصیت ہیں۔ لیکن اب کی بار اسلام
مزید پڑھیے


سب عدلیہ کو مضبوط کریں!

هفته 30 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان میں انصاف دینے والے ادارے یعنی عدالتیں اس وقت مشکلات کا شکار ہیں،،، یہ وہی عدالتیں ہیں جن کی رینکنگ دنیا بھر کے انصاف فراہم کرنے والے اداروں میں آخری نمبروں میں آتی ہیں۔ اس کی وجوہات بہت سی ہیں،یہ عدالتیں کبھی سیاسی لوگوں کے دبائو میں رہتی ہیں، کبھی عوامی دبائو میں تو کبھی اداروں کے دبائو میں۔ اسی وجہ سے میرٹ پر فیصلے آنا تو شاید ممکن ہی نہیں ہوتا۔ اور اب کی بار تو معاملہ اس قدر سنگینی اختیار کر گیا کہ سنبھلنا مشکل ہوگیا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہوا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مزید پڑھیے


گورنر و صدور کے آئینی عہدے … مگر !

جمعرات 28 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
ہمارے ملک کی ایک عام روایت ہے ’’دھیان بٹانا‘‘ یا یہ کہہ لیں کہ یہ ایک عام مشغلہ بھی ہے۔ مطلب جب آپ کسی سنجیدہ مسئلے پر پھنسے ہوں تو آپ کے ماتحت عملہ یا افسران یا نچلا عملہ اُس مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے آپ کا دھیان بٹانے کی کوشش کرے گا۔ آپ کسی میٹنگ میں بیٹھے ہیں تو بسا اوقات ایک آدھ آفیسر آپ کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے کوئی ایسا چٹکلہ چھوڑ دے گا کہ ساری میٹنگ کشت زعفران بن جائے گی اور جس مقصد کے لیے آپ اکٹھے ہوئے ہوتے ہیں وہ مقصد ہی
مزید پڑھیے



قومی ایوارڈز اور میرٹ !

منگل 26 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
ہر سال 23مارچ ملک کے لیے نمایاں خدمات پیش کرنے والوں کو سول اعزازات دیے جاتے ہیں، یہ ہر سال ہی متنازع حیثیت اختیار کرتے ہیں، کیوں کہ حکومت وقت کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے من پسند افراد کو یہ اعزازات نوازے۔ اسی لیے ان ایوارڈز میں میرٹ بھی چلتا ہے، اور سفارش بھی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ یہ اعزازات نشان امتیاز،
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی ۔۔ وفاداری کی اتنی بڑی سزا ؟

هفته 23 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے چوہدری پرویز الٰہی آج کل بانی تحریک انصاف کے ساتھ وفاداری نبھانے کی وجہ سے اینٹی کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں اسیر ہیں۔ چلیں مان لیتے ہیں کہ پاکستانی سیاستدانوں کے لیے جیل اُن کا اوڑھنا بچھونا ہوا کرتی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر کر زخمی ہوئے ہیں، یہ رپورٹ کسی اور نے نہیں بلکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جمع کروائی ہے، جس میں مزید
مزید پڑھیے


جناب ایسا نہ کریں … پلیز !

منگل 19 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اتوار کا دن تھا،روٹین کی نسبت چھٹی کے روز کام کادبائو نسبتاََ کم ہوتا ہے، ٹی وی آن کیا تو ہمارے ایک وزیر نظر آگئے،،، جو کہہ رہے تھے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاک فوج کے شہدا ء کی بے حرمتی کی ہے۔ پھر ایک دوسرے وزیر صاحب نظر آگئے وہ بھی کچھ ایسے ہی الفاظ دہراتے نظر آئے کہ ایک مخصوص جماعت ابھی تک پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے۔! پھر یہ بیانات پورا دن میڈیا پر چلتے رہے ۔ جس سے حکومت کی یہ خواہش نظر آئی
مزید پڑھیے


تنخواہیں نہ لینے والے سیاستدان!

هفته 16 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اتنی بری خبروں میں ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد دو وفاقی وزراء محسن نقوی اور عبدالعلیم خان نے تنخواہیں نہ لینے کا بہترین فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے تو تنخواہ کے علاوہ سرکاری گاڑی اور رہائش سمیت دیگر مراعات بھی نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت اور وفاقی وزرا کے اس اعلان سے معیشت پر جو بوجھ ہے وہ تو نہیں ہٹے گا تاہم یہ ایک اچھی روایت ہے کیونکہ اس سے مستقبل میں ایک نئی اور بہترین حکمت عملی بن سکے گی۔ ایک پارلیمانی لیڈر
مزید پڑھیے


حکومت کیوں بدامنی چاہتی ہے؟

جمعرات 14 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
کیا کسی کو علم ہے کہ اس وقت حکومت اپنے لیے خود مسائل کی بنیاد ڈال رہی ہے، وہ کبھی پرامن احتجاج کرنے والوں کو زدو کوب کر رہی ہے تو کبھی بغیر کسی مقدمے کے اپوزیشن رہنمائوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افرادکو ہراساں کر رہی ہے۔ اور اب کل ہی کی خبر ہے کہ پنجاب حکومت نے ’’سکیورٹی تھریٹس‘‘ موصول ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سمیت صوبے کی 5 جیلوں میں ملاقاتوں پرعارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اڈیالہ کے علاوہ دیگر صوبوں سے ملحقہ سرحدی اضلاع اٹک، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور بھکر کی جیلیں شامل
مزید پڑھیے








اہم خبریں